جموں و کشمیر
دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کو جموں و کشمیر کے ایل جی کی سخت وارننگ، ‘پاتال سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے’
سرینگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دن اب گنے جاچکے ہیں اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ ان کے دن ختم ہوچکے ہیں۔ اگر وہ پاتال میں بھی چھپنے کی کوشش کریں گے تو ہم انہیں وہاں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے اور قانون کے مطابق سزا دلانا یقینی بنائیں گے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔ بہادر شہداء کی جرأت، لگن اور حب الوطنی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیاں جموں و کشمیر اور پورے ملک کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ کسی عزیز کو کھونے کے درد کی تلافی کوئی اعزاز یا مالی مدد نہیں کرسکتی۔ تاہم، قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی قربانیوں کا احترام صرف الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے طرزِ عمل اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ذریعے بھی کرے۔ میں جموں و کشمیر پولیس کے پورے خاندان کو یقین دلاتا ہوں کہ شہداء کے اہل خانہ کو باوقار زندگی، فلاح و بہبود اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورس کی تاریخ جرأت، نظم و ضبط اور فرض شناسی سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و قانون برقرار رکھنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے لے کر ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران شہریوں کی مدد کرنے تک، جموں و کشمیر پولیس نے مشکل حالات میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”جموں و کشمیر پولیس کے ہزاروں اہلکار دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جرأت صرف مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرحدوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ ملک کے پورے پولیس نظام کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ قوم ان شہداء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، جنہوں نے ترنگے کے وقار، عزت اور سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔”
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے کٹرا میں جعلی ٹریول ایجنٹ کو بے نقاب کیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ایک نامور ٹریول فرم کے نام پر جعلی بلوں کا استعمال کر کے ٹھہرنے اور ٹور پیکج کے نام پر عقیدت مندوں سے پیسے وصول کر کے ٹھگی کرنے کے ملزم ایک جعلی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق، یہ معاملہ کٹرا میں متیال پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک ہوٹل کے سپروائزر کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد سامنے آیا۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص نے خود کو ٹریول ایجنٹ بتا کر عقیدت مندوں کے لیے کمرے بک کیے، لیکن پیسے وصولنے کے باوجود مسافروں کو ٹھہرنے کی سہولت فراہم نہیں کی۔ شکایت پر کٹرا تھانے میں معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے پایا کہ ملزم نے اتر پردیش کے ایک عقیدت مند خاندان سے ٹور پیکج کے لیے پیسے وصول کیے تھے اور کٹرا کی ایک ٹریول فرم کے نام کی بل سلپ جاری کی تھی، جبکہ وہ اس کمپنی سے وابستہ نہیں تھا۔
کٹرا تھانے کی ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کو امبیکا چوک سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت اودھم پور ضلع کے گرنائی کے رہنے والے وویک شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 60,000 روپے نقد، ٹریول فرم کے نام کی کئی بل بکس اور فرم کے نام والے وزٹنگ کارڈز برآمد کیے گئے۔ اب تک کی تفتیش سے اشارے ملتے ہیں کہ ملزم اسی طرح کے طریقے استعمال کر کے کئی دیگر لوگوں کو بھی اپنا شکار بنا چکا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے اودھم پور میں سڑک حادثہ، دو ہلاک، 15 زخمی
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، آج صبح ضلع اودھم پور میں بسنت گڑھ۔ رام نگر سڑک پر پیچونڈ سے رام نگر جاتے ہوئے ایک بس گلی گالا کے مقام پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد، پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کردیا۔
حکام نے بتایا کہ بس میں سوار کم از کم 17 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے آٹھ کو رام نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، سر پر شدید چوٹیں لگنے کے باعث ایک خاتون اور ایک کمسن لڑکی سمیت دو زخمیوں نے رام نگر اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی کہ بدقسمتی سے حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ)، رام نگر پہنچایا گیا ہے۔ ان میں سے تین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)، اودھم پور منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ مزید تین ایمبولینسیں ایس ڈی ایچ رام نگر پہنچنے والی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے دہلی میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے حکام کے ساتھ رام نگر سے بسنت گڑھ تک سڑک کی تعمیر کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ بس حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے ضلع اودھم پور کے ڈپٹی کمشنر اننت دویدی سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں کی بروقت مدد سے تمام مسافروں کو فوری طور پر بس سے نکال لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور زخمی مسافروں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال، رام نگر منتقل کیا جارہا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کا وظیفہ بڑھا کر 25 ہزار روپے کردیا
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے انٹرنز، بشمول بیرونِ ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے فارغ التحصیل طلبہ (ایف ایم جیز) کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان کا وظیفہ 12,300 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ حکومتی حکم نامے کے مطابق، محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد وظیفے میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جموں و کشمیر بھر میں میڈیکل انٹرنز نے منگل کے روز دوبارہ احتجاج شروع کردیا۔ انٹرنز نے حکومت پر تحریری یقین دہانی پوری نہ کرنے کا الزام لگایا ہے، جس میں 30 دن کے اندر ان کے وظیفے میں اضافے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
انٹرنز نے گزشتہ ماہ احتجاج شروع کیا تھا اور ماہانہ وظیفہ 12,300 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے اندر ان کا مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے 9 ستمبر کو ہڑتال ختم کردی تھی۔ تاہم، انٹرنز نے منگل کے روز کہا کہ مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث انہیں دوبارہ احتجاج شروع کرنا پڑا۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
دنیا7 days agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
ہندوستان7 days agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
ہندوستان7 days agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
ہندوستان1 week agoدیش کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندوستانیت کی توہین: کھرگے
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
ہندوستان1 week agoسی جے پی کے سورو داس اور آشوتوش رانکا پانچ دنوں کی عدالتی تحویل میں
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
