تازہ ترین
چین کا پھر سے مسعود اظہر کے حق میں ویٹو: امریکہ نے کہا امن مشن ناکام ،کانگریس کا مودی پرحملہ
خبراردو:
بھارت کی طرف سے مبینہ طورپلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ قرار دئے گئے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دلانے کی مودی حکومت کی کوششوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے سے مسعود اظہر ایک بار پھر بچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے ویٹو پاور کا استعمال کر مسعود اظہر کو گلوبل ٹیررسٹ کی فہرست میں داخل ہونے سے بچا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ قرارداد بھی منسوخ ہو گیا ہے جس میں مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گردی قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
China once again blocks UNSC from proscribing JeM chief Masood Azhar
Read @ANI Story | https://t.co/5twxtzTJx4 pic.twitter.com/HOxQDtZQda
— ANI Digital (@ani_digital) March 13, 2019
بتایا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ثبوت کے طور پر ہندوستان نے وہ آڈیو ٹیپ پیش کیا تھا جس میں کہا جا رہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد مسعود اظہر نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔ لیکن چین نے یہ کہتے ہوئے مسعود اظہر کو ویٹو کے ذریعہ بچا لیا کہ مسعود کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے۔
خبروں کے مطابق چین اس بات پر بضد ہے کہ جیش محمد اور مسعود اظہر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب کہ یہ خود پاکستان اپنے سرکاری بیانوں میں مانتا رہا ہے کہ مسعود اظہر جیش محمد کا سربراہ ہے۔ اس پورے معاملے پر کانگریس نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسے مودی حکومت کی اسٹریٹجک ناکامی قرار دیا ہے۔
A sad day in the global fight against terrorism!
China blocking Masood Azhar's designation as global terrorist reaffirms Chinese position of being an inseparable ally of terrorism’s breeding ground-Pakistan
Sadly,Modiji's Foreign Policy has been a series of Diplomatic Disasters https://t.co/9m08uhjowj
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) March 13, 2019
غور طلب ہے کہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے لیے اس سے پہلے بھی تین مرتبہ قرارداد لائے جا چکے ہیں، لیکن ہر بار چین نے اپنے ویٹو پاور کا استعمال کر کے جیش محمد کے سرغنہ کو بچا لیا۔ پلوامہ حملے کے بعد مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کو لے کر یو این ایس سی میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے ایک بار پھر قرارداد لایا گیا تھا۔
ادھر امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے، ‘یہ چوتھی مرتبہ ہے جب چین نے یہ روڑہ اٹکایا ہے۔ چین کو اس کام کو کرنے سے سکیورٹی کونسل کو نہیں روکنا چاہئے لیکن ایسا ہوا۔ ایسا ہونے سے امن کا مشن فیل ہوگیا ہے’۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ نے اپنے بیان میں کہا، ‘چین کا یہ قدم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو آگے بڑھانے کے اعلان کئے گئے اہداف کے ساتھ ناممکن ہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
