تازہ ترین
ماہ رمضان میں مخصوص ملی ٹنٹ مخالف آپریشن ہونگے: پولیس
خبراردو: سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران جن بندی کی وکالت پر اگر چہ مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے.
ماہ رمضان میں گزشتہ برس کے برعکس امسال جنگجو مخالف آپریشن جاری ہیں،جبکہ اعلیٰ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے وادی بھر میں’’ صرف مصدقہ اطلاعات پر مبنی آپریشن‘‘ جاری رہیں گے،جبکہ عسکریت پسندوں سے نپٹنے کے دوران مذہبی اجتماعات میں خلل نہ پڑنے کی تمام تر کوششیں کی جائے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران جن بندی کی وکالت پر اگر چہ مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا،تاہم اعلیٰ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وادی میں تعینات فورسز اہلکاروں کا حوصلہ، پرامن پارلیمانی انتخابات کے انعقاد ،گزشتہ4ماہ کے دوران جاں بحق عسکریت پسندوں کی تعداد ،مقامی نوجوانوں کی جنگجوئوں کے صفوں میں شمولیت کے گراف میں کمی اور احتجاجی مظاہروں کی تعداد اور شدت میں کمی سے بلند ہوئے ہیں۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ مرکز کی طرف سے گزشتہ برس کی طرح رمضان جنگ بندی کی کوئی بھی ہدایت نہیں ہے،تاہم سیکورٹی گرڈمصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد ہی جنگجوئوں کے خلاف آپریشن کریگا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا’’ جنگجوئوں سے نپٹنے کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ مذہبی اجتماعات بالخصوص تراویح میں کسی قسم کا رخنہ نہ پڑے‘‘۔ مذکورہ افسر کا کہنا تھا ’’ اگر چہ وادی میں پرامن ماحول پیدا ہو رہا ہے،تاہم موسم گرما چیلنج سے پرہوگا اور ہم کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے‘‘۔ اعلیٰ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے’’ ہمیں جنگ بندی کرنے سے متعلق کوئی بھی ہدایت نہیں دی گئی ہے،اس لئے جنگجوئوں کے خلاف کارروائیاں ماہ رمضان میں بھی اسی طرح جاری رہیں گی،جس طرح سے فی الوقت جاری ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیاں، سراغ رساں ایجنسیوں سے ملی اطلاعات پر زیادہ کام کریں گی،اور اس کے بعد ہی جنگجوئوں کے خلاف آپریشن ہوگا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال اب تک مختلف جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران قریب77عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا گیا ہے،جن میں سے بیشتر جنگجو جیش محمد سے وابستہ تھے۔ گزشتہ برس ماہ رمضان کے دوران وزارت داخلہ نے ریاست میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،تاہم عسکریت پسندوں نے اس کو مسترد کیا تھا،اور فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔
اعلیٰ سیکورٹی حکام کا تاہم کہنا ہے کہ اس دوران تاہم لوگوں کو کافی راحت فراہم ہوئی تھی۔ ماہ رمضان کے بعد بھی جنگ بندی کو جاری رکھنے پرسیاسی جماعتوں کی بار بار وکالت کے باوجود مرکزی حکومت نے گزشتہ برس17 جون کو جنگ بندی کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ’’ امسال وادی میں پرامن ماحول کے کئی وجوہات کار فرما ہیں،جبکہ امسال4ماہ کے دوران زیادہ تعداد میں جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا،جس کے نتیجے میں مقامی نوجوانوں کی طرف سے جنگجوئوں کے صفوں میں شمولیت کا گراف کم ہوا ہے۔ مذکورہ افسر کا کہنا تھا کہ امسال32مقامی نوجوان جنگجوئوں کے صفوں میں شامل ہوئے ،جن میں سے3گھر واپس آئے اور5کو جاں بحق کیا گیا،جبکہ4کو حراست میں لیا گیا
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
