تازہ ترین
سمبل واقعے میں مبینہ طور ملزم کےخلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل
خبراردو: سمبل میں پیش آئے عصمت دری واقعے میں سنیچروار کو اُس وقت نیاموڑ آیا جب پولیس نے ملزم کے خلاف باضابطہ طور پر عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔
سمبل بانڈی پورہ میں رواں ماہ کے ابتدائی ایام میں پیش آئے عصمت دری واقعے میں سنیچر وار کو اُس وقت نیا موڑ آیا جب پولیس نے باضابطہ طور پر ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔معلوم ہوا کہ جموں وکشمیر پولیس نے سنیچر وار کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خصوصی عدالت میں رواں ماہ کے ابتدائی ایام میں پیش آئے شرمناک واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف چالان پیش کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس نے واقعے سے متعلق قائم کردی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے صرف 17روز بعد ہی عدالت میں ملزم کےخلاف چارج شیٹ پیش کیا۔خیال رہے واقعے میں مبینہ ملزم کےخلاف پوسکو ایکٹ دفعہ 3، 5اور 376اے، بی اور 342آر پی سی کے تحت کیس درج ہے اور فی الوقت ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔
خیال رہے شمالی کشمیر کے سمبل علاقے کےساتھ ساتھ وادی کے چپے چپے میں گزشتہ ہفتے اُس وقت عوامی احتجاج بھڑک اُتھا جب 20سالہ نوجوان نے 3سالہ بچی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔ اس شرمناک واقعے کے حوالے سے وادی بھر میں عوامی حلقوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران شہر و گام میں کئی مقامات تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبا و طالبات نے احتجاجی جلوس برآمد کئے جس کے بعد کئی مقامات پر پرتشدد احتجاج بھڑک اُٹھا۔ انتظامیہ نے حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی دنوں تک وادی بھر میں تعلیمی اداروں کے کام کاج کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ۔ادھر اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے گزشتہ دنوں متاثرہ بچی کے حق میں ایک لاکھ روپے ریلیف واگذار کئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ رقم جموں وکشمیر وکٹم کمپنسیشن اسکیم 2013کے تحت ریلیز کی گئی۔
دنیا
حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ
صنعاء، یمن کے انصار اللہ تحرک (جسے حوثی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے سعودی عرب کے ریاض اور جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ جدہ میں سعودی آرامکو کی سرکاری تیل اور گیس کمپنی کی تیل ریفائنری پر حملہ کیا ہے۔ حوثی ملٹری ترجمان یحییٰ سریع نے پیر کے روز یہ معلومات فراہم کیں۔
سریع نے ایک بیان میں کہا، “یمنی افواج نے بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے تین اہم فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ ان میں سے پہلی کارروائی ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنا کر کی گئی… دوسری کارروائی رابغ میں آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنا کر کی گئی… تیسری کارروائی میں ابہا ایئرپورٹ، خمیس مشیط ایئر بیس، عسیر میں عقیفہ کیمپ اور نجران و جازان میں دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔”
سریع نے مزید کہا کہ حوثیوں نے مکہ اور مدینہ کے اوپر کی فضائی حدود کو چھوڑ کر سعودی عرب کی تمام فضائی حدود کو فوجی کارروائی کے لیے ایک زون قرار دے دیا ہے۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
ہندوستان
مین پوری میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، ایک شدید زخمی
مین پوری، اتر پردیش میں مین پوری ضلع کے بیور تھانہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر منگل کو علی الصبح ہوئے ایک دردناک سڑک حادثے میں ماں اور اس کی دو معصوم بچیوں کی موت ہو گئی، جبکہ والد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کچھپورا کے رہنے والے کلکٹریٹ کے ٹھیکیدار ملازم بوبی (32) منگل کی صبح بیوی سمن (30)، چار سالہ بیٹی پریانشی اور ایک سالہ بچی کے ساتھ سسرال بیور سے مین پوری لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بائیک کنٹینر میں پھنس گئی اور ڈرائیور اسے تقریباً تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔
رگڑ کے باعث نکلنے والی چنگاریوں سے بائیک اور کنٹینر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں سمن اور دونوں بچیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کنٹینر میں لدے اسپورٹس شوز کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ زخمی بوبی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
پاکستان
عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
پشاور، جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہزاروں حامیوں نے ان کی رہائی اور آئینی و سیاسی حقوق میں اضافے کے مطالبے پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کر دیا ہے۔ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
لانگ مارچ اتوار کو پی ٹی آئی کے زیر اقتدار صوبہ خیبر پختونخوا سے شروع ہوا۔ شرکا اسلام آباد پہنچنے سے قبل راستے میں کئی مقامات پر قیام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی جلوس کی قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے نوجوانوں سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکام مارچ کو دارالحکومت میں امن و امان کی صورت حال متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ شہر کے اطراف ہزاروں پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اہم شاہراہوں اور سرکاری علاقے کے اطراف رکاوٹوں کے طور پر مال بردار کنٹینر بھی رکھے گئے ہیں۔ اس علاقے میں پارلیمنٹ، وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔
تازہ کشیدگی ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب ہفتے کے اختتام پر پی ٹی آئی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ یہ مارچ، جو پہلے 27 ستمبر کو ہونا تھا، حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات پر مذاکرات کی پیشکش کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔
عمران خان اور پاکستان کی سیاسی قیادت کے درمیان سیاسی تنازع 2022 میں پارلیمنٹ کے ذریعے ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے جاری ہے۔ خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام فوج پر عائد کیا تھا، جس کی فوج نے تردید کی ہے۔
مئی 2023 میں ان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج کے نتیجے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جس کے بعد کریک ڈاؤن میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور بعض کو بعد میں فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔
سابق بین الاقوامی کرکٹ اسٹار اور ملک کی اہم سیاسی شخصیت عمران خان خود کو ’’سیاسی قیدی‘‘ قرار دیتے رہے ہیں۔
فوج اور سویلین حکومت اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کا حوالہ دیتی ہیں۔ عمران خان کو کئی مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے، تاہم ان میں سے ایک کے سوا باقی تمام سزائیں بعد میں معطل یا کالعدم قرار دی جا چکی ہیں اور ان کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔
حکومت نے پی ٹی آئی کی زیر قیادت خیبر پختونخوا حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرحد سے متصل صوبے میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندانہ حملوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کی جانب سے وضع کردہ حکمت عملی میں تعاون کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سے اسلام آباد کی وضاحت مسترد کر دی ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت وفاقی انسداد دہشت گردی پالیسی پر عمل نہیں کرتی تو اس کے خلاف آئینی اور قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا7 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا6 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا7 days agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
