تازہ ترین
واجپائی اور منموہن سنگھ کی پالیسی راہِ عمل: میر واعظ
خبراردو: حریت کانفرنس (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی دوبارہ آمد پر وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی عوام کی جانب سے فراہم کئے گئے منڈیٹ کا بھرپور فائدہ اُٹھاکر سیاسی جراتمندی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر ٹھوس اقدامات اُٹھائے۔
حریت کانفرنس (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ الوداع کی مقدس تقریب کے موقعے پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میںعوام کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عوام نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی اور شری نریندر مودی کو بھر پور منڈیٹ دینے کے ساتھ ساتھ ایک موقعہ دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی جراتمندی سے عبارت اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ گزشتہ ستھر برسوں سے لٹکا چلا آرہا ہے اوریہ تنازع کشمیر کی ایک اور نسل کو کھا رہا ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تب تک برصغیر ہندوپاک اور جنوب ایشیائی خطے میں امن واستحکام اور ترقی کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر کا کوئی دیرپا حل تلاش نہیں کیا جاتا ۔
میرواعظ نے کہا کہ حریت کانفرنس(ع) کا یہ واضح موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور نہ جبر و تشدد سے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے ۔کشمیری عوام مخاصمت نہیں ، مفاہمت چاہتے ہیں ، ہم مسئلہ کا حل چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کی جملہ سیاسی تنظیمیں اور عوام چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت یا تنظیم سے ہو یک زبان ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہئے اور سب لوگ یہ محسوس کررہے ہیں کہ مار دھاڑ اور قتل و غارت گری اس مسئلہ کا حل نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اگر کوئی مثبت پیش رفت یا پراسیس شروع ہوتا ہے تو کل جماعتی حریت کانفرنس بھر پور تعاون دینے کیلئے تیار ہے ۔
میرواعظ کے بقول ہم نے ماضی میں بھارت کے وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کئے اور ہم نے کوشش کی کہ مسئلہ کے حل کی جانب کوئی مثبت قدم اٹھے۔ ہم نے ان کے سامنے اعتماد سازی کے حوالے سے کئی تجاویز پیش کی جن میں افسپا اور دیگر کالے قوانین کا خاتمہ، کشمیر سے فوجی انخلا، سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی وغیرہ اور اگر موجودہ حکومت اعتماد سازی کے ماحول کے فروغ کیلئے اس طرح کے اقدامات اٹھاتی ہے تو اس دیرینہ تنازعہ کا کوئی مستقل حل نکالا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام گزشتہ طویل عرصے سے شدید کرب اور مصیبت سے گزر رہے ہیں اور یہاں کے عوام ہر روز اپنے نوجوانوں اور عزیزوںکے جنازے اٹھا رہے ہیں۔ قبرستان آباد ہو رہے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔محاصرے اور آپریشن آل آﺅٹ کی آڑ میں ظلم و جبر اور قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے ۔
یہاں کے نسلوں کی نسلیں ختم ہو رہی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک اس مسئلہ کے وجہ سے ہی اربوں ڈالر دفاعی اخراجات پر خرچ کررہے ہیں اور یہ سلسلہ تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک نہ بھارت اور پاکستان کی قیادت کشمیریوں کو اعتماد میں لیکر سیاسی جرا¿تمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کا کوئی حل تلاش نہیں کرتی تب جاکر اس خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔میرواعظ نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اپروچ اور پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی ۔ طاقت اور تشدد کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتااورحکومت ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وہی پالیسی اپنانی ہوگی جو اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ نے اختیار کی تھی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق میرواعظ نے کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں کورٹ بلوال، تہاڑ، ہریانہ، بہار وغیرہ میں مقید سیاسی قیدیوں بشمول محمد یاسین ملک اور دیگر سیاسی قیدیوں جن میں اکثریت نوجوانوں اور چھوٹے بچوں اور خواتین کی بھی ہے کو عید کے موقعہ پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی عمل کیا جاتا ہے تو اس سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور ہم اس کا خیر مقدم کریں گے ۔انہوں نے ایک بار پھر او آئی سی کے کشمیر پر دیئے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام او آئی سی کی کوششوںکو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
