تازہ ترین
صدیوں کا بھائی،اور ریاست کی وحدت قائم دائم رکھنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
خبراردو: ریاست کے تینوں خطوں وحدت، اجتماعیت اور کشمیریت کے ساتھ ساتھ صدیوں کا بھائی چارہ مذہبی ہم آہنگی، عظیم روایتوں اور بھائی چارہ کے مشعل کو فیروزہ رکھنے کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے
صدر نیشنل کانفرنس ایم پی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج گاندربل (سالورہ) میں پارٹی کے مقامی نیشنل کانفرنس عہدیداراں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان کے مطابق اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پرسنل سیکریٹری، مشتاق احمد گورو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُن دشمنوں اور کٹر فرقہ پرست ذہنیت والے خاص کر کشمیر دشمن عناصروں کا مقابلہ تب ہی کر سکتے ہیں جب ہم متحد ہو کرایک زبان یک رخ اور یکسوں، اتحاد اور اتفاق اللہ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت ہے اور جس قوم اور ملک میں اتحاد اور اتفاق ہوتا ہے وہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہاں کا عوام امن اور سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں جس طرح ماضی میں اہل کشمیر بھی اپنی زندگیاں گزار تے تھے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل کانفرنس وہ واحد سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت رہی ہے جس کو اپنا تحریک اور تاریخ کا ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے کیونکہ اسی جماعت نے یہاں کے لوگوں کے صدیوں کی شخصی راج کی غلامی ظلم وستم اور ناانصافی سے نجات دلایا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم بابا ئے قوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے نا انصافی اور شخصی راج کی غلامی سے نجات پانے کے لئے تحریک شروع کی تھی اور ہمیشہ شہداء وطن اور شہداء کشمیر کے مشن کی آبیاری کرتے رہے جن شہداء نے اپنی عظیم اور پاک شہادت اس قوم کی عزت نفس خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کے لئے خصوصاً راہ حق میں جام شہادت نوش کی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ اس جماعت(نیشنل کانفرنس) کے خلاف ابتداء سے ہی سازشیں ہوتی رہی لیکن اللہ کے فضل کرم اور لوگوں کے تعاون، اشتراک اور عوام کی طرف سے مالی جانی قربانیوں کی بدولت ہی یہ جماعت آج بھی ان اصولوں پر کاربند ہے جو ہم نے عوام کے ساتھ کئے ہیں۔
مرحوم شیخ صاحب نے اپنی زندگی میں اس بات نشان دہی کی تھی کہ کشمیری عوام کو تقسیم در تقسیم، گھر گھر لیڈر، محلہ محلہ جماعتیں بنائی جائے گی تاکہ کشمیریوں کی آواز بے وزن ہو جائے اور بد قسمتی سے اس سلسلے میں ہم میں سے ہی وہ شخص نکلے جنہوں نے کشمیری قوم کے ساتھ وقت وقت پر دغا کی اور ریاستی عوام کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچایا جس کا ثبوت آج ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پود کو عملی طور پر میدان میں آکر لوگوں کی خدمت اور ریاست کے عوام کو اس تباہ کن دل دل اور عتاب کے دور سے نجات پانے کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا کیونکہ نوجوان پود ہی ہمارے مستقبل کے معمیار اور روشن تارے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تاریخ (تاریخ کشمیر) کا بھر پور مطالعہ کریں اور غور سے پڑھ کر دیکھ لے کہ کشمیری قوم کے ساتھ کس قسم کا ظلم وستم کیا جارہا تھا۔ انصاف کا نام ہی نہیں تھا۔ ہم غلام در غلام تھے ہمیں جمہوری اور آئینی اصولوں سے محروم کر دیا تھا یہ ان جانبازوں اور کشمیرکے عظیم سپوتوں خصوصاً ہمارے شہداء وطن کا احسان ہے کہ ہم اس غلامی سے نجات پا گئے جس غلامی کے دور میں (شیخصی راجوں کے) حکمرانوں کے دور میں کشمیریوں کے ساتھ چرندوں اورپرندوں سے زیادہ سلوک کیاجاتا تھا۔
انہوں نے کہا ریاست کے لوگ اس سرزمین کے اصلی مالک ہے انہوں نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ریاست کے موجود ہ پر آشوب دور اور دہشت کے ماحول کے خاتمہ کی واحد صورت مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل اور ہند پاک کی دوستی میں ہی مضمر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے لوگوں کو آئین ہند کے تحت (35 اے اور 370) کے تحت جو آئینی اور جمہوری مراعات دئے گئے (دہلی اگریمنٹ اور 1952 کی پوزیشن) اٹانوامی کی بحالی سے ریاست میں کافی حد تک امن لوٹ آنے کی واحد صورت ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عہدیداروں اور کارکنوں سے ہدایت کی کہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ان کے دکھ سکھ میں کام آئے کیونکہ نیشنل کانفرنس اور نیا کشمیر کا بنیادی ایجنڈا اور اصول رہا ہے کہ عوام طاقت کا سر چشمہ اور سرداری عوام کا حق۔ اس لئے پارٹی کارکنوں کو جماعت کی مضبوطی ضروری ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبداللہ نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ مستقبل کے معماروں نوجوان پود کو منشیات کی وبا سے روکنے کے لئے متحد ہوجائیں ورنہ ہماری نوجوان پود کا مستقبل خدا نخواستہ تاریک ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے قبل ڈاکٹر عبداللہ کو ان کی رہائش گاہ پر لنگیٹ کا ایک وفد بھی ملا جس میں مقامی بلاک صدور اور بزرگ عہدیدار بھی تھے اور انہوں نے ڈاکٹر صاحب کو لنگیٹ میں تنظیمی امورات اورجماعت کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی اس موقع پر ناصر اسلم وانی اور مشتاق احمد گوروں بھی موجود تھے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
