تازہ ترین
ہند۔پاک سرحدی کشیدگی وتناؤ : ڈرون چیلنجز سے نمٹنے کا منصوبہ
بی ایس ایف کو کیا جائیگا ڈرون مخالف نظام سے لیس
سرینگر 29،جنوری: ہند۔پاک کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی وتناؤ کے بیچ ڈرون چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت سرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف) کو جدید ٹیکنالوجی سے کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں جموں میں پاکستان کیساتھ لگنے والی 200کلو میٹر بین الاقوامی سرحد پر ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ یعنی ڈرون مخالف جدیدنظام سے لیس کیا جارہا ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ارنیا سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کے محض ایک روز بعد وزارت دفاع کی جانب سے ایک غیر معمولی فیصلہ لیا گیا،جس کے تحت بی ایس ایف کو مستقبل قریب میں ڈرون چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کے سانبا اور کٹھوعہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کیساتھ عنقریب ڈرون مخالف سسٹم نصب کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس میں ایک اعلیٰ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر جموں کی حدود میں 5 سے 6 سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ایک سینئر افسر نے منگل کی شب بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں 200کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحدکی حفاظت کرنے والے بی ایس ایف کے دستے عنقریب ’اینٹی ڈرون سسٹم‘سے لیس ہوجائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ سسٹم ریچارج ایبل بیٹریوں پر چلے گا۔منگل کے روز ایک اور عہدیدارنے بتایا کہ فورس ان سسٹمز کو سنبھالنے کے لئے فوجیوں کو تربیت بھی دے رہی ہے۔
گذشتہ سال اکتوبر میں، بی ایس ایف نے ’اینٹی ڈرون سسٹم‘کے حصول کے لئے ایکسپریشن آف ایسوسی ایشن جاری کیا تھا۔ اس سے قبل 7جنوری کو ایک میڈیا رپورٹ سامنے آئی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ جموں و کشمیر پولیس کو نگرانی کے نظام کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے بغیر پائلٹ کی فضائی طیارے (یو اے وی)اور مزید سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ اگلے چند دنوں میں ان کی خریداری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔مختلف قسم کے ایک سو سے زیادہ یو اے وی یا ڈرون اور 116کروڑ روپے مالیت کے ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے جلد خریدے جارہے ہیں جبکہ لیز پر ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کی کارروائی بھی جاری ہے۔جنوری کے شروع میں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ مختلف خصوصیات کے’یو اے وی از‘کے لئے بولی موصول ہونے کے بعد تکنیکی پڑتال کا عمل جاری ہے اور امکان ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کامیاب بولی دہندگان کو خریداری کا آرڈر دے دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں سب ڈویژنل پولیس افسر کی سطح پر مختلف کیپیسٹی کے 100سے زیادہ ’یو۔ اے۔ وی‘ خریدے جائیں گے اور انہیں انسداد شدت پسندی کی کارروائیوں اور امن و امان سے نمٹنے کیلئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر کی سطح پرفراہم کیا جائے گا۔ ادھر ایم ڈی پی کے تحت، جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی فائرنگ سے متاثرہ افراد کے انخلا کیلئے5 بلٹ پروف ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے ای ٹینڈرز بھی طلب کیے ہیں۔ ایسی ہر ایک ایمبولینس جموں، سانبا، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ میں مہیاکی جائے گی،جہاں سرحد پار سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پی ایم ڈی پی کے تحت متعدد بلٹ پروف گاڑیاں اور دیگر سازوسامان پہلے ہی خریداجاچکا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
