تازہ ترین
ٹرول ہسٹری چھپانے کا شاخسانہ
پولیس نے ٹرول ہسٹری (سفری تاریخ) چھپا نے کی پاداش میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے منتخب کار پوریٹر اور اُسکے بھائی کے خلاف باضابط طور پر مقدمہ درج کیا ہے۔ادھر سرینگر کے میئر جنیدا عظم متونے کہا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ سے متعلق قانون کے متعلقہ قوانین کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قانون اپنا راستہ اختیار کر سچائی سامنے لائے گی تاکہ انصاف ہوسکے۔کشمیر نیوز سروس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے باضابط طور پر سرینگر میونسپل کار پوریشن کے منتخب کار پوریٹر اور اُسکے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
دونوں کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شہر خاص کے کاؤ ڈارہ علاقے سے تعلق میونسپل کار پوریٹر پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے بھائی کی ٹرول ہسٹری کو چھپا یا جوکہ ٹرک میں نئی دہلی سے کشمیر واپس لوٹ آیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ ہمسایوں کی گزارش پر کارپوریٹر کے بھائی کو انتظامیہ نے کورنٹائن سینٹر پہنچا یا،جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بعد ازاں کار پوریٹر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جسکی وجہ سے سرینگر میونسپل کارپوریشن میں ہنگامہ بر بپا ہوا اور ہر طرف افراتفری و اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔
میئر سمیت50ایس ایم سی ملازمین قرنطینہ میں چلے گئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈاکٹر شاہد اقبال نے کئی ٹوئیٹس میں اس واقعہ پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ جس نے اپنی غیر قانونی ٹرول ہسٹری ظاہر نہیں کی،وہ اپنی ٹرول ہسٹری ظاہر کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی سفارشات اور مختلف کار پوریٹوں کی جانب سے مطالبہ کئے جانے کے بعد صفاکدل پولیس تھانہ میں کووڈ۔19سے متاثرہ کار پوریٹر اور اُسکے بھائی کے خلاف باضابط طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے افسر نے اسکی تصدیق بھی کی ہے۔انہوں نے کہا ’ایف آئی آر زیر نمبر60/2020زیر دفعات 179،188کے تحت کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آر کارپوریٹروں کے مطالبے پر درج کی گئی۔ ادھر ایس ایم سی کے میئر جنید اعظم متو نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا،جس میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس واقعہ سے متعلق قانون کے متعلقہ قوانین کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قانون اپنا راستہ اختیار کر سچائی سامنے لائے گی تاکہ انصاف ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میں اس حقیقت سے قطعی طور پر آشنا نہیں تھا کہ کار پوریٹر کا بھائی غیر قانونی سفر کرکے کشمیر لوٹ آیا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ مذکورہ کار پوریٹر اپنے بھائی کے کشمیر پہنچنے کے بعد میرے دفتر پر آیا۔ان کا کہناتھا کہ اگر مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ کارپورٹر کا بھائی26اپریل کو کشمیر آیا ہے اور 28اپریل کو کورٹائن میں رکھے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ ہوتا،تو میں اپنی جان کو خطرے میں کیوں ڈالتا؟۔
انہوں نے کہا ’جب مجھے اس کیس کی جانکاری ملی،میں نے فوری طور پرآیسو لیشن اور ہوم کورنٹائن میں ایس ایم سی کار پویٹروں اور افسران کو جانے کیلئے کہا،اور میں خود بھی کورٹائن میں چلا گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ تب سے لیکر اب تک میں سختی کیساتھ سلف آیسو لیشن اور ہوم کورنٹائن میں ہوں‘۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
