تازہ ترین
موجودہ حالات اور نیا تعلیمی سال
ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس بات کا کم ہی امکان ہے کہ اسکول حسب معمول جون میں شروع ہوسکیں گے۔
ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس بات کا کم ہی امکان ہے کہ اسکول حسب معمول جون میں شروع ہوسکیں گے۔ مہاراشٹر کے ایجوکیشن کمشنر وشال سولنکی نے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال ۱۵؍ جون سے شروع ہوجائیگا، جن علاقوں میں وباء کی وجہ سے اسکول کھولنا ممکن نہیں ہوگا اُن میں ’آن لائن لرننگ موڈ‘ کا استعمال کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ریاستی محکمۂ تعلیم نے اسکول انتظامیہ، پرنسپل حضرات و خواتین، اساتذہ اور والدین سے مشورہ طلب کیا تھا کہ اسکول کب سے شروع ہوں۔ محکمے کی ایماء پر رائے ظاہر کرنےو الوں کی اکثریت نے کہا کہ جولائی کے اخیر تک اسکول نہ کھولے جائیں۔
اس سلسلے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ جن دیگر ملکوں نے جزوی طور پر اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا اُنہوں نے طلبہ کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ ڈینمارک اور جاپان میں اسکول انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ ہر کلاس روم میں بھرپور ’’وینٹی لیشن‘‘ ہو۔ طلبہ کے ڈیسک کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہو۔ فی الحال تمام طلبہ کو اسکول نہ بلایا جائے۔
طلبہ کے اسکول آنے کے اوقات الگ الگ رکھے جائیں جس سے مراد شاید یہ ہے کہ جس وقت ایک کلاس کے طلبہ کو بلایا جائے اس وقت کسی دوسرے کلاس کے طلبہ کو زحمت نہ دی جائے، یعنی جب ایک کلاس کے طلبہ اسکول پہنچ جائیں تب ہی دوسری کلاس کے طلبہ کو اجازت دی جائے تاکہ طلبہ کی بھیڑ نہ ہو۔ اس سے سوشل ڈسٹنسنگ ممکن نہیں ہوپائے گی۔ ڈینمارک نے اسکولوں کو تاکید کی ہے کہ ایک کلاس میں ۱۵؍ سے زیادہ طلبہ نہ ہوں۔
تائیوان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بہت کم ہے۔ اس نے کورونا کو روکنے کیلئے جو اقدامات کئے اُن کی چہارسو‘ ستائش ہورہی ہے۔ یہاں اسکول بند نہیں کئے گئے بلکہ سالانہ تعطیل میں ۱۰؍ روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ۲۵؍ فروری سے اسکول باقاعدہ جاری ہیں لیکن کئی احتیاطی تدابیر لازم کی گئی ہیں جن میں ایک اہم چیز یہ ہے کہ طلبہ کے ہر ڈیسک کو تین جانب سے پلاسٹک کی دیوار سے ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ طلبہ غلطی سے بھی ایک دوسرے کے براہ راست رابطے میں نہ آئیں۔ خبروں میں اسے ٹیبل ٹاپ ڈیسک پارٹیشن نام دیا گیا ہے۔
ڈینمارک، جاپان، ناروے، چین اور تائیوان میں غالباً آخرالذکر کو چھوڑ کر کہیں بھی پورا کا پورا تعلیمی نظام فعال نہیں ہوا ہے۔ جتنا حصہ فعال ہوا ہے اس میں بھی احتیاط کو فوقیت دی گئی ہے۔ اسکولوں میں بخار چیک کرنے، طلبہ کی اسکول آمد پر اُنہیں ہینڈ سینی ٹائزر فراہم کرنے، ایک ایک گھنٹے پر ہاتھ دھونے کی تاکید اور روزانہ کلاس روم کو ’’ڈِس انفیکٹ‘‘کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ سب اس لئے ممکن ہے کہ ان ملکوں میں آبادی کم (چین کے استثناء کے ساتھ) اور وسائل زیادہ ہیں۔ ہمارا معاملہ برعکس ہے۔
آبادی زیادہ اور وسائل کم کی صورتحال ملک کے ہر شعبے اور گوشے میں دیکھنے کو ملتی ہے۔اسکولیں اور کلاس رومس میں بھی یہی کیفیت پائی جاتی ہے۔ ممبئی کے بعض اسکولوں میں تو ایک کلاس میں ۵۰۔۵۰؍، ۶۰۔۶۰؍ اور کہیں تو اس سے بھی زیادہ طلبہ ہوتے ہیں۔ ہمارے کلاس روم رقبے میں چھوٹے ہیں۔ ان میں سوشل ڈسٹنسنگ کے فارمولہ پر عمل کرتے ہوئے ۶۔۶؍ فٹ کا فاصلہ ناقابل عمل ہے۔ یہ بھی ممکن نہیں کہ ایک کلاس میں صرف ۱۵؍ بچوں کو بٹھایا جائے۔ ایسا کیا گیا تو بقیہ طلبہ کو کہاں بٹھایا جائیگا اور اُن کی تعلیم کیسے ہوگی؟
ہم جولائی کے اخیر تک اسکول نہ کھولنے کی مذکورہ رائے کی تائید تو نہیں کرنا چاہتے مگر اتنا ضرور کہیں گے کہ محکمۂ تعلیم عجلت نہ کرے بلکہ ’آن لائن لرننگ موڈ‘سے استفادۂ عام کو یقینی بنائے جس پر پہلے ہی محنت ہوگئی ہوتی اور اساتذہ نیز طلبہ ورچوئل کلاس روم سے پوری طرح مانوس ہوجاتے تو ان بحرانی حالات میں کچھ بھی مشکل نہ ہوتا۔ ہماری دُعا ہے کہ کورونا کی وباء جلد از جلد ختم ہو، تاکہ سب کچھ نارمل ہوسکے. (ٰنقیلاب)
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
مودی اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت، مغربی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل برقرار رفتار کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ہندوستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
دنیا
سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی، پروازیں بحال
دمام، سعودی عرب کے دمام شہر میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا اور ہوائی ٹریفک معمول پر آگئی۔ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کی شام ہونے والا یہ حملہ مملکت کے مشرقی صوبے میں تیل کی ایک تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو کارکنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ان واقعات نے سعودی عرب کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش مسلسل سلامتی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک ہندوستانی باشندہ ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی عرب، ہندوستان، یمن، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق، زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گاکا نے مزید کہا کہ حکام ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں و عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے مطابق، جمعرات کو بھی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے جاری رہے۔ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پانچ ڈرونوں کو روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل مشرقی صوبے میں چار دیگر ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کو یمن کی حوثی ملیشیا سے منسوب ڈرون اور میزائل حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مشرقی صوبے میں سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت کے مطابق، اس واقعے میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تنصیب کے احاطے سے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم آئل فیلڈ میں کام کاج متاثر نہیں ہوا۔
حملوں کے پیش نظر سعودی حکام آنے والے ڈرونوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے مملکت میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
یو این آئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week agoدیش کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندوستانیت کی توہین: کھرگے
