تازہ ترین
کشمیرکی معیشت کو40ہزار کروڑ کا نقصان،5لاکھ افرا د کا روزگار متاثر:کے سی سی آئی
خبراردو:-
سرینگر:وادی کشمیر میں تیز رفتار (4۔جی) انٹر نیٹ خدمات کی بندش کا بھی ایک سال مکمل ہوگیا،جسکی وجہ سے تاجروں،طلبہ اور صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’ورک فرام ہوم‘ کرنے والے بھی مسائل سے دوچار ہیں۔
ادھر انٹر نیٹ بند ش،سیکیورٹی اور کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کی معیشت کو40ہزار کروڑ کا نقصان پہنچا ہے جبکہ5لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہوا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر شیخ عاشق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس5اگست کو لاگو کی گئی انٹر نیٹ بندش،سیکیورٹی لاک ڈاؤن اور بعد ازاں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کی معیشت کو40ہزار کروڑ کا نقصان پہنچا جبکہ مختلف شعبہ جات سے وابستہ5لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہوا۔
انہوں نے ایک نیوز پورٹل کو دئے گئے انٹر ویو میں کہا کہ وادی کشمیر میں شعبہ سیاحت،ٹرانسپورٹ اور ہینڈ کرافٹس انٹر نیٹ بند ش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2019اور جنوری 2020میں وادی میں کاروباری وتجارتی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہونے جارہی تھیں،لیکن کورونا کی دستک کیساتھ ہی سب کچھ مفلوج ہو گیا۔
ان کا کہناتھا کہ عصر حاضر میں کاروبار اور تجارت کرنے کیلئے انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے،لیکن کشمیری اس سے محروم ہیں۔انہوں نے عالمگیر وبا کے نتیجے میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ بھی اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکے،اُنہیں مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ 2۔جی رفتار پر آن لائن تعلیم حاصل کر نا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ان کا کہناتھا ’کبھی 2۔جی پر ویڈ یو کام کرتے تھے اور کبھی نہیں‘۔انہوں نے کہا’برآمدی پر مبنی کاروبار جیسے دستکاریوں کے لئے، واٹس ایپ پر صارفین کو اِنوینٹری فائلیں بھیجنے پر انحصار کرتے ہیں۔
آپ2۔جی پر فائلیں بھیجنے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ یہ کتنا مشکل ہے‘۔آئین کی دفعہ370اور آرٹیکل35(اے) کے تحت جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے ایک دن قبل جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ گزشتہ برس4اگست کو بند کردیا گیا۔جنوری میں سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو انٹرنیٹ معطل کرنے کے احکامات پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کے بعدجموں وکشمیر میں 2۔جی موبائیل انٹر نیٹ خدمات بحال کئے گئے۔تاہم کووڈ۔19 وبائی مرض کے دوران2۔ جی انٹرنیٹ نے جموں و کشمیر میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے زیادہ کام نہیں کیا ہے، کیونکہ تیز رفتار 4۔جی انٹرنیٹ2۔ جی انٹر نیٹ رفتار سے کم سے کم20 گنا تیز ہے اور یہ ایک لائف لائن بن گیا ہے جس سے عالمی معیشت چلتی رہتی ہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
