تازہ ترین
مٹی کے تودے،پسیاں وچٹانیں کھسکنے اور زمین دھنسنے کا شاخسانہ
سرینگر۔جموں شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی بند رہی
وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ ہنوز منقطع،1500گاڑیاں درماندہ،سرینگر۔لہیہ شاہراہ،مغل روڑ،اننت۔کشتواڑ روڑ بھی بند
خبراردو:-
سرینگر:مٹی کے تودے،پسیاں وچٹانیں کھسکنے اور زمین دھنسنے کے نتیجے میں جمعرات کو مسلسل تیسرے روز بھی سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کیآمدورفت کیلئے بند رہی۔شاہراہ مسلسل بند رہنے کے باعث وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ ہنوز منقطع ہے۔
ادھر خراب موسم کے سبب شاہراہ سے ملبہ اوررکاوٹیں ہٹانے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) اور بارڈر روڈس آر گنائز یشن (بی آر او) کے عملے کو مشکلات درپیش ہیں۔اس دوران موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث سرینگر۔لہیہ شاہراہ،تاریخی مغل روڑ اور اننت ناگ۔
کشتواڑ روڑ بھی بند رہا جبکہ بانڈی پورہ۔گریز روڑ پر احتیاطی اقدامات کے تحت آمد ورفت معطل کردی گئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق گزشتہ دو روز سے لگاتار ہورہیں بارشوں کے نتیجے میں جمعرات کو بھی وادی کشمیر کا بیرون دنیا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا۔سرینگر۔جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر مٹی کے تودے،پسیاں وچٹانیں گرآئیں جبکہ کئی مقامات پر زمین بھی دھنس گئی جسکے نتیجے میں شاہراہ پر جگہ جگہ ملبہ جمع ہونے کیساتھ ساتھ رکاوٹیں پیدا ہوگئیں۔
ٹریفک حکام نے منگلوار کی صبح5بجے 300کلو میٹر مسافت والی سرینگر۔جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا،تاہم جمعرات کو بھی اس شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت بحال نہ ہوسکا۔نامہ نگاروں کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کو ملک اور باقی ماندہ دنیا سے جوڑنے والی سرینگر۔جموں شاہراہ جمعرات کو مسلسل ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند رہی۔موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں شاہرا ہ کے مقامات پر تازہ مٹی کے تودے،پسیاں وچٹانیں کھسکنے اور زمین دھنسنے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) اور بارڈر روڈس آر گنائز یشن (بی آر او) نے شاہراہ سے ملبہ اور رکاوٹیں ہٹانے کیلئے جدید مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگایا ہے۔تاہم مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ مسلسل ہورہی ہے جسکے نتیجے میں تجدید ومرمت اور بحالی کا م متاثر ہورہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پانتھال اور دیگر کئی مقامات پر گزشتہ24گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ شاہراہ سے ملبہ اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے کیلئے اس وقت موسم سازگار نہیں اور جوں ہی موسم میں بہتری آئیگی،شاہراہ پر تجدید مر مت اور بحالی کام دوبارہ شروع کرکے ٹریفک کی آمد ورفت بحال کی جائیگی۔شاہراہ کے کئی مقامات پر گزشتہ تین روز سے سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں جن میں وادی سے بیرون منڈیوں تک جانے والی میوہ ٹرکیں بھی شامل ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق قریب قریب 1500گاڑیاں شاہراہ کے مختلف مقامات پر در ماندہ ہیں جن میں مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ایس ڈی پی او نگروٹہ موہن لعل شرما کا کہنا ہے کہ موسمی کی خرابی اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث 800ٹرکیں درماندہ ہیں۔اسی طرح 220ٹرکیں مانوال،نند،جمودا،مانسر اور مانسر موڈ ضلع سانبہ میں درماندہ ہیں۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ300سے400ٹرکیں سرینگر۔جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت بحال کی جائیگی۔اِدھر زوجیلا پاس پر پسیاں گرآنے کے سبب سرینگر۔لہیہ شاہراہ بھی ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں دو روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے زوجیلا کے کپٹن موڈ کے مقام پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے ٹریفک حکام نے شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا ہے۔سرینگر۔ لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی جس کے نتیجے میں منی مرگ اور سونہ مرگ میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔حکام کے مطابق شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے باڈر روڈس آرگنائزیشن نے پسیاں ہٹانے کے لئے مشینری کو کام پر لگایاہے۔
اُدھر تاریخی مغل روڑ اب بھی ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہے۔اس روڑ کو کھولنے کی کافی مانگ کی جارہی ہے،تاہم انتظامیہ مغل روڑ کو کھولنے کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔اس کے علاوہ اننت ناگ۔کشتواڑ روڑ بھی ہنوز بند ہے۔دریں اثناء بانڈی پورہ۔گریز روڑ پر بھی احتیاطی اقدامات کے تحت ٹریفک کی آمد ورفت معطل کردی گئی۔
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
مودی اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت، مغربی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل برقرار رفتار کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ہندوستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
دنیا
سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی، پروازیں بحال
دمام، سعودی عرب کے دمام شہر میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا اور ہوائی ٹریفک معمول پر آگئی۔ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کی شام ہونے والا یہ حملہ مملکت کے مشرقی صوبے میں تیل کی ایک تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو کارکنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ان واقعات نے سعودی عرب کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش مسلسل سلامتی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک ہندوستانی باشندہ ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی عرب، ہندوستان، یمن، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق، زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گاکا نے مزید کہا کہ حکام ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں و عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے مطابق، جمعرات کو بھی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے جاری رہے۔ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پانچ ڈرونوں کو روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل مشرقی صوبے میں چار دیگر ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کو یمن کی حوثی ملیشیا سے منسوب ڈرون اور میزائل حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مشرقی صوبے میں سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت کے مطابق، اس واقعے میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تنصیب کے احاطے سے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم آئل فیلڈ میں کام کاج متاثر نہیں ہوا۔
حملوں کے پیش نظر سعودی حکام آنے والے ڈرونوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے مملکت میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
یو این آئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
