تازہ ترین
جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019:مرکزی وزارتِ داخلہ کا غیر معمولی فیصلہ
جموں کشمیر کے انتظامی امور چلانے کیلئے قوانین وضع
نوٹیفیکیشن جاری،پبلک آرڈر،پولیس، آل انڈیا سروسز اور انسدادِرشوت بیورو کا کنٹرول براہ راست لیفٹیننٹ گورنر کو دے دیاگیا
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019 کے تحت مرکزی حکومت نے جمعہ کو ایک غیر معمولی فیصلے کے ذریعے جموں کشمیر کے انتظامی امور چلانے کے حوالے سے قوانین وضع کردیئے۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس ضمن میں باضابطہ طور ایک نوٹیفیکیشن جاری کی جسکے تحت پبلک آرڈر،پولیس، آل انڈیا سروسز اور انسدادِرشوت بیورو کو لیفٹیننٹ گورنر کے براہ راست کنٹرول میں دے دیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق مرکزی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کے روزجموں کشمیر میں انتظامی امور چلانے کیلئے قوانین جاری کرتے ہوئے پبلک آرڈر، پولیس، آل انڈیا سروسز اور انسدادرشوت بیورو کو لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کے براہ راست کنٹرول میں دے دیا۔
اس سلسلے میں مرکزی وزارت ِ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کی۔مرکزی داخلہ سیکریٹری، اجے بھلا نے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019کے تحت نوٹیفیکیشن کے ذریعے قوانین جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کسی معاملے کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر اور وزراء کونسل(جب وہ قائم کی جائے) کے مابین اختلاف پیدا ہو تو وہ معاملہ مرکز کو روانہ کیا جائے گا تاکہ صدر ہندکا موقف حاصل کرکے اْس پر عمل در آمدکیا جائے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکز ی زیر انتظام جموں و کشمیر کے39محکمے ہیں جن میں بشمول ایگریکلچر، سکول ایجو کیشن،اعلیٰ تعلم،ہارٹیکلچر،فلوری کلچر، الیکشن،جنرل ایڈمنسٹریشن،داخلہ،مائننگ،پاؤر،پی ڈبلیو ڈی،ٹرانسپورٹ اور قبائیلی امور شامل ہیں۔یاد رہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت5اگست2019کو ختم کرکے خطے کو مرکز کے زیر انتظام 2 خطوں میں تقسیم کیا گیا۔
جموں وکشمیر کو اسمبلی اختیارات کیساتھ مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا جبکہ خطہ لداخ کو اسمبلی اختیارات کے بغیر مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے۔بعد ازاں مرکزی زیر انتظام علاقوں نے31اکتوبر2019کوکام کرنا شروع کیا۔جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر جے سی مرمو نے اپنی ذمہ داریوں کا عہدہ سنبھالا تھا،تاہم 9ماہ بعد ہی لیفٹیننٹ گورنر کی تبدیلی میں لاکر15اگست2020کو منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا دوسرا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا۔مرکزی وزارت ِ داخلہ کی نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کو پولیس، پبلک آرڈر، آل انڈیا سروسز اور انسداد رشوت ستانی بیورو کا براہ راست کنٹرول سونپا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر ہی وزیر اعلیٰ کے مشورے پر(جب وہ منتخب ہو) وزرا ء کے قلمدان تقسیم کریں گے اور انہیں مختلف محکموں کے چارج دیں گے۔نوٹفکیشن کے مطابق مرکز کی طرف سے بشمول وزیر اعظم اور دیگر وزراء کی طرف سے حاصل ہونے والی سبھی اطلاعات سیکریٹری کے ذریعے چیف سیکریٹری، انچارج وزیر، چیف منسٹر اور لیفٹیننٹ گورنر تک پہنچنی چاہئے۔نوٹیفیکیشن کے مطا بق چیف سیکریٹری کو چاہئے کہ وہ مرکز اور مرکز ی زیر انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کے مابین کسی بھی ممکنہ اختلافی معاملے کو جلد ازجلد لفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے مابین کسی بھی اختلافی معاملہ کو لیکر دو ہفتوں کے اندر زیر بحث لانے اور اس کو حل کرنے کی ذمہ داری لیفٹیننٹ گورنر پر عائد ہوگی جبکہ کسی بھی اختلافی معاملہ کو مرکز کے پاس بھی بھیجا جاسکتا ہے تاکہ اْس کے بارے میں صدر ہند کی رائے حاصل کی جاسکے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
