تازہ ترین
صحابہ کرام کے سیاسی اختلافات
مصنف:فیصل اقبال
خبراردو:-
صحابہ کرام کے سیاسی اختلافات کے متعلق امت میں ہمیشہ سے مختلف نقطہ نظر رہے ہیں ۔علماء کا گروہ تو مشاجرات صحابہ کے متعلق بالکل سکوت کا قائل رہا ہے پھر بھی تاریخ اور حدیث کی کتب مشاجرات صحابہ سے بھری پڑی ہیں اور تو اور وہ لوگ بھی جو سکوت اختیار کرنے کی فہمائش کرتے رہتے ہیں دفاع صحابہؓ کے ضرورت پر خود بھی اس بحث کا حصہ ناگزیر ہی صحیح مگر بن ہی جاتے ہیں ۔
یوں تو صحابہ کرام کے سیاسی اختلافات پر کتابوں کی کتابیں لکھی ہوئی ہے اور لکھی جا رہی ہے۔اس حوالے ایک ایک تازہ تصنیف چند دن پہلے نظر سے گزری ۔۔یہ تصنیف عالم عرب کے مشہور و معروف عالم دین اور فقہ و اصول کے فاضل استاد شیخ محمد بن المختار الشنقیطی کی کتاب “الخلافات السياسية بين الصحابة ” ہے ۔
اس کتاب کا اردو ترجمہ “صحابہ کرام کے سیاسی اختلافات ” کے نام سے مولانا فضل الرحمن ندوی صاحب نے کیا ہے۔304 صفحات کی یہ کتاب انتہائی اہم اور موضوع کو اچھوتے انداز میں سمیٹے ہوئی ہے ۔۔اس کتاب میں اس اصول کی پاسداری کی گئی ہے کہ افراد کی اہمیت اپنی جگہ مگر اصولوں کا تقدس بھی پامال نہیں ہونا چاہئے۔
اس طرح یہ ایک حسین امتزاج کے ساتھ ساتھ معتدل نظریہ کی حامل دستاویز ہے مصنف کا دعویٰ ہی یہ ہے کہ یہ افراد کی اہمیت اور اصولوں کے تقدس کے متعلق ایک اہم کتاب ہے اور اس معاملے میں مصنف اعتدال بحال رکھنے میں بہت حد تک کامیاب رہے ہیں ۔
کتاب پر پیش لفظ ڈاکٹر محمد منظور عالم چیرمین انسٹی ٹیوٹ آف ابجکٹیو اسٹڈیز، نئی دہلی کا ہے ۔مقدمہ عالم اسلام کے مشہور سیاسی قائد راشد الغنوشی صاحب کا ہے ۔عربی ایڈشن میں ڈاکٹر علامہ یوسف القرضاوی کا مبسوط تقریظ بھی ہے مگر اردو ترجمہ سے وہ غائب ہے ۔ جس کی وجوہات نا معلوم ہے ۔اگلی اشاعت میں یہ بھی شامل ہو جائے تو اس سے کتاب کی افادیت دوبالا ہو جائے گی ۔
کتاب کے موضوعات کچھ یوں ہے :
شریعت کی بنیاد اور تاریخ کاشعور، اصول اور اشخاص کی بحث، قرآنی قصوں سے عبرت و نصیحت ،عمار رضی اللہ عنہ کے موقف سے حاصل ہونے والا عظیم سبق، ابن تیمیہ ہی کیوں؟، محدثین ہی کیوں؟، علم و انصاف کا منہج، منہجی اصول ۔جس کو پھر بائیس ذیلی قاعدوں میں تفصیل سے تقسیم کیا گیا ہے ۔اس کے بعد ابن تیمیہ کے تسامحات، ابن العربی کی کتاب العواصم من القواصم میں موجود تسامحات ،،اور سنی تشیع دبستان سے متعلق چند باتیں درج ہیں ۔۔کتاب میں صحابہ کرام کے باہمی اختلافات پر اظہار خیال کے لئے بہت حد شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے علمی سرمایے بالخصوص ان کی منہاج السنة اور مجموع الفتاوی پر اعتماد کیا گیا ہے ۔
راشد الغنوشی صاحب کتاب کے تقدیم میں ایک جگہ رقمطراز ہیں
” استاد شنقیطی کی اس کتاب میں نئی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے اختلافات صحابہ سے متعلق روایات کے ساتھ تعامل کے معاملہ میں محدثین کے منہج کے اوپر اعتماد کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں صحیح و سقیم روایتوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کا موقع ملا ہے ۔اس کی اہمیت اس پس منظر میں سمجھا جا سکتا ہے کہ عصر حاضر میں لوگوں نے علمائے سلف کی طرف انتساب کو آڑ بنا کر غلو اور تشدد پسندی کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے ۔اس قسم کے لوگوں نے علمائے سلف کی جانب انتساب کو اپنی اجارہ داری سمجھ لیا ہے ۔”
علامہ شنقیطی صاحب مقدمہ میں لکھتے ہیں :
” افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ اسلاف کی زندگی کے ہمارے مطالعہ میں اشخاص کو اصول کا پیکر بنانے کی بیماری ہر طرف نظر آ رہی ہے، یہاں تک کہ اسلاف میں جو راشد نہیں ہے ان کو بھی اصول جیسا تقدس دے دیا گیا ہے اس طرح صحابہ کرام کے دفاع نے سیاسی ظلم کے دفاع کی شکل اختیار کر لی اور ظلم و جبر جیسے مذموم عمل کو بھی جائز قرار دینے کی کوشش کی گئی ”
ایک اور جگہ شیخ شنقیطی صاحب کچھ یوں رقمطراز ہیں :
” اسلاف کی طرف سے دفاع کے لئے غیر ضروری جوش و خروش نے اشخاص کی اہمیت اور ان کے مقام و مرتبہ کی حفاظت کی کوشش میں اصولوں کے تقدس کو پامال کر دیا گیا ہے ۔غلو پسندی کا جواب غلو پسندی سے دیا گیا ۔اسی کے ساتھ ایک اور وباء آئی کہ اچھے و برے ظالم و مظلوم دونوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا گیا ۔چنانچہ عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے کاتب مروان اور عمار رضی اللہ عنہ اور ان کے قاتل ابوالغادیہ کے درمیان کوئی فرق و امتیاز نہیں رکھا گیا .”
اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں میری نظر سے گزری ہیں،، یہ کتاب ان سب ایک منفرد کوشش ہے اور دل و دماغ کو اپیل کرتی ہے ۔۔۔صحابہ کا تقدس بھی بحال رہتا ہے اور اصولوں سے کوئی سمجھوتہ بھی نظر نہیں آتا ۔۔کتاب میں حوالوں کا بہت اہتمام کیا گیا ہے ۔۔اور احادیث کی تحکیم بھی ساتھ ساتھ دی گئی ہے ۔۔جن میں محدثین سلف کا بھی سہارا لیا گیا ہے اور دور حاضر کے محدث اور محقق شیخ شعیب ارنوط کی تحکیم بھی دی گئی ہے ۔۔اس کتاب میں تاریخ سے زیادہ احادیث سے کام لیا گیا ہے اور وہ بھی صحیح الاسناد احادیث سے ۔۔۔کتاب پروف کی غلطیوں سے پاک ہے اور دیدہ زیب ٹائٹل سے مزیں ہے۔۔کتاب کے انڈیا سے انسٹی ٹیوٹ آف ابجکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی ناشر ہیں اور قاضی پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز نئی دہلی ڈسٹری بیوٹر ہیں ۔
304 صفحات کی اس کتاب کا مراجع و مصادر 18 صفحات پر مبنی ہے جس سے حوالہ جات کے اہتمام کا اندازہ ہوتا ہے اور اس کتاب کی قیمت 295 روپے ضخامت کے اعتبار سے بہت ہی معقول ہے۔
امید ہے موضوع کے اعتبار سے اس کتاب سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا ۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
