تازہ ترین
امشی پورہ شوپیان فرضی انکاؤنٹر : قبر کشائی ہوگی، قانونی لوازمات پورے ہوں گے
تینوں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں گی:آئی جی پی
خبراردو:-
سرینگر:امشی پورہ شوپیان فرضی انکاؤنٹر میں بدھ کے روز اُس وقت ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی جب انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون،وجے کمارنے کہا کہ ڈی این اے کے ملاپ کے بعد امشی پورہ شوپیان میں مارے گئے تینوں نوجوانوں کی نعشیں اب لواحقین کے سپرد کردی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اس معاملے کی نسبت دو گرفتار ملزمان کو پیش عدالت کرکے8روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا گیا تھا۔
کشمیر نیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون،وجے کمار نے کہا کہ امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر میں مارے گئے تینوں نوجوانوں کی نعشیں قبر کشائی کے بعد لواحقین کے سپرد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبر کشائی کے بعد میتوں کو لواحقین کو سونپنے کا کام ضروری قانونی کارروائی کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔
آئی جی کشمیر نے کہا کہ ضروری قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد قبرکشائی کرکے لاشوں کو نکال کر متعلقہ گھرانوں کو سونپی جائیں گی۔آئی جی کشمیرکا یہ بیان متعلقہ گھرانوں کے مسلسل مطالبے کے بعد سامنے آیا جس میں وہ ابرار احمد، امتیاز احمد اور محمد ابرار نامی اْن نوجوانوں کی لاشیں لوٹانے کا اصرار کررہے تھے۔ مذکورہ تینوں نوجوان18جولائی کے روز امشی پورہ شوپیان میں فرضی جھڑپ میں جاں بحق کئے گئے۔
مذکورہ نوجوانوں کے گھروالوں نے اْن کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ جنگجو نہیں بلکہ مزدور تھے اور مزدوری کی غرض سے ہی شوپیان گئے ہوئے تھے جہاں بقول اْنکے فوج نے اْنہیں فرضی معرکہ آرائی میں جاں بحق کیا۔ان کا کہناتھا کہ ڈی این اے نمو نے میل کھانے کے بعد اب یہ واضح ہوگیا کہ امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر میں جاں بحق کئے گئے تینوں نوجوانوں کا تعلق راجوری سے ہے اور وہ ان لواحقین کے بچے ہیں،جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ا مشی پورہ شوپیان میں جاں بحق نوجوان اُنکے لخت جگر ہیں۔
ڈی این اے نمونے میل کھا نے کے بعد انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اُنکے بچوں کی نعشیں واپس کی جائیں،تاکہ وہ اُنہیں اپنے مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر سکیں۔ ادھر راجوری انتظامیہ نے لواحقین کو مشاورت کے لئے طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس18جولائی کو فوج نے امشی پورہ شوپیان میں ایک جھڑپ کے دوران تین نوجوانوں کو عدم شناخت عسکریت قرار دیکر جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اس معاملے نے اُس وقت نیا موڑ لیا جب سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد راجوری کے تین خاندانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امشی پورہ شوپیان میں جاں بحق کئے گئے تین نوجوان اُنکے لخت جگر ہیں،جو 17جولائی سے لاپتہ ہوئے اور وہ شوپیان مزدوری کے لئے گئے ہوئے تھے۔
آئی جی پی کشمیر زون،وجے کمار کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ابرار احمد،امتیاز احمد اور محمد اِبرار کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ اُنکے بچوں کو قتل کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے اور بچوں کی نعشیں واپس کی جائیں۔ فوج نے کورٹ آف انکوائری کرکے اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ آپریشن میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ 1990 سے تجاوز کیا گیا۔
اس خصوصی قانون کے تحت فوج کو جموں و کشمیر میں بے پناہ اختیارات حاصل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ فوج کے وضع کردہ طریقہ کار کی بھی خلاف ورزی کی گئی جس کی پاداش میں اس آپریشن میں شامل افسران اور سپاہیوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی پی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ امشی پورہ شوپیان معاملے کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہیں۔اس دوران شوپیان میں اس معاملے کی نسبت2افراد کو گرفتار کیا ہے،جنہیں عدالت میں پیش کر نے کے بعد 8روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ میں لیا گیا۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
