تازہ ترین
امشی پورہ شوپیان فرضی انکاؤنٹر، قبر کشائی کا عمل مکمل
امشی پورہ شوپیان میں جاں بحق کئے گئے راجوری کے 3نوجوانوں جن میں ایک کم عمر بھی ہے، کی نعشیں سنیچر کی علی الصبح75روز بعد قبر کشائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی گئیں۔اس دوران جونہی جاں بحق کئے گئے تینوں نوجوانوں کی میتیں آبائی گاؤں پہنچا ئی گئیں،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی۔بعد ازاں پُر نم آنکھوں کیساتھ تینوں جاں بحق نوجوانوں کی میتوں کو اپنے اپنے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔اس دوران جاں بحق کئے گئے لواحقین نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قصور واروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پیر پنچال کے پہاڑی وسرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے اْن3 مزدوروں کی لاشیں سنیچرکی علی الصبح قبر کشائی کے بعد لواحقین کے سپرد کی گئیں جنہیں جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ علاقے میں 18 جولائی کے دوران فرضی جھڑپ میں جاں بحق کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق قبر کشائی کا عمل صبح چھ بجے شیری بارہمولہ میں شروع ہوا جہاں اْنہیں دفن کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ وہ قبرستان ہے،جہاں غیر مقامی اور عدم شناخت عسکریت پسندوں کو دفن کیا جاتا ہے جو فورسز کیساتھ مختلف معرکہ آرائیوں میں جاں بحق ہوتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے18جولائی کو فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اْنہوں نے امشی پورہ شوپیان میں ایک معرکہ آرائی کے دوران3عدم شناخت جنگجوؤں کو جاں بحق کیا ہے۔تاہم تینوں کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راجوری ضلع کے 3 گھرانوں نے دعویٰ کیا کہ مہلوکین جنگجو نہیں بلکہ اْن کے افراد خانہ ہیں جو مزدوروی کی غرض سے شوپیان گئے ہوئے تھے۔انہوں نے تینوں کی شناخت20سالہ امتیاز احمد، 25سالہ ابرار احمد اور 16سالہ محمد ابرار کے طور کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تینوں کو فورسز نے فرضی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا ہے۔ اس الزام کے بعد فوج اور پولیس نے الگ الگ اس معرکہ آرائی کی تحقیقات شروع کیں جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ تینوں کا تعلق راجوری سے ہی تھا اور25ستمبر کو تینوں کے ڈی این اے نمونے اْن کے والدین کے ڈی این اے نمونوں سے میل کھا گئے۔بعد ازاں متعلقہ گھرانوں کی طرف سے لاشوں کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد سبھی قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد ہلاکت کے75روز بعد قبر کشائی کے ذریعے لاشیں نکال کر لواحقین کے سپرد کی گئیں۔غور طلب بات یہ ہے کہ18ستمبر کو فوج نے کورٹ آف انکوائری کے بعد کہا تھا کہ اس آپریشن میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ 1990 سے تجاوز کیا گیا۔اس خصوصی قانون کے تحت فوج کو جموں و کشمیر میں بے پناہ اختیارات حاصل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ فوج کے وضع کردہ طریقہ کار کی بھی خلاف ورزی کی گئی جس کی پاداش میں اس آپریشن میں شامل افسران اور سپاہیوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی پی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ امشی پورہ شوپیان معاملے کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہیں۔اس دوران شوپیان میں اس معاملے کی نسبت2افراد کو گرفتار کیا ہے،جنہیں عدالت میں پیش کر نے کے بعد 8روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ میں لیا گیا۔ادھر جونہی تینوں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کی میتیں آبائی گاؤں پہنچائی گئیں،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی۔اطلاعات کے مطابق تینوں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کی میتیں آبائی قبرستانوں میں پُرنم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کیا۔اس دوران یہ مطالبہ لواحقین نے دوہرا یا کہ قصور واروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
