تازہ ترین
پونچھ میں لائن آف کنٹرول اور کٹھوعہ میں بین الا قوامی سرحدپر ہند۔پاک افواج کے درمیان گولہ باری
حد متارکہ پر کشیدگی اور پُر تناؤ صورت ِ حال
کیرن سیکٹر میں ہتھیاروں کی سمگلنگ ناکام بنانے کا دعویٰ،ہتھیاروں کی کھیپ ضبط
خبراردو:-
سرینگر:فوج نے سنیچر کے روز شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ہتھیاروں کی سمگلنگ ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ہتھیاروں کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی۔اس دوران لائن آف کنٹرول اور بین الا قوامی سرحد پر ہند۔پاک افواج کے درمیان آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہوا،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق فوج نے سنیچر کے روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک کشن گنگا دریائے سے ہتھیاروں کی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔اس سلسلے میں دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں فوجی اہلکاروں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار سپلائی کرنے کی پاکستان کی کوشش کو ناکام بناکر خود کار ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر پہرہ دے رہے فوجی اہلکاروں نے 2 سے 3افراد کو کیرن سیکٹر میں کشن گنگا دریا کے پار سے ایک رسی سے بندھی ایک ٹیوب میں کچھ سامان لے جاتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ فوج نے فوراً وہاں پہنچ کر تلاش مہم شروع کی جس کے دران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی کھیپ میں 4،اے کے47رائفل،8میگزین اور240گولیاں شامل ہیں۔ادھر حدمتارکہ پر صورتِ حال کشیدہ اور پُرتناؤ بنی ہوئی ہے جبکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ بھی آئے روز ہوتا رہتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اور ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم ان واقعات میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر قریب ڈیڑھ بجے رات پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متصل بستوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اسی طرح ضلع کٹھوعہ میں بھی بین الاقوامی سرحد پر آر پار گولہ باری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل کی جارہی خلاف ورزیوں کا معقول اور موثر جواب دیا جارہا ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حد متارکہ پر طرفین کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ہندوستان اور پاکستانی فوج کے درمیان سن 2003میں جنگ بندی معاہدہ ہوا،تاہم اس کے باوجود طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
