صحت
صحت کیلیے پیزا زیادہ نقصان دہ یا سموسہ ؟
ویسے تو سموسہ اور پیزا دونوں کو ہی مضرِ صحت قرار دیا جاتا ہے لیکن ان دونوں میں سے صحت کے لیے کم نقصان دہ کیا ہے؟جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پیزا اپنی روٹی(بریڈ) کی وجہ سے کاربوہائیڈرٹس پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں پنیر(چیز)،گوشت اور دیگر اشیا کی صورت میں فیٹ پایا جاتا ہے، پیزا کو تیل میں تلا(ڈیپ فرائی) نہیں جاتا بلکہ مائیکروویو اون میں بیک کیا جاتا ہے۔
پیزا کے مقابلے میں سمومہ کو بیک نہیں بلکہ تیل میں تلا جاتا ہے جب کہ اس میں آلو اور مرچیں شامل ہوتی ہیں، آلو اس وقت مضرِ صحت کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ بن جاتے ہیں جب انہیں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس میں فیٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، ڈیپ فرائی ہونے کے بعد سموسہ اپنےاندر تیل یا گھی کو جذب کرلیتا ہے اور پیزا کے مقابلے میں زیادہ فیٹ کا سبب بنتا ہے۔
اگر موازنہ کیا جائے تو 100گرام پیزا میں 276 جب کہ 100 گرام سموسے میں تقریباً 400 کیلوریز پائی جاتی ہیں اگر سموسے کو ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے اوون میں بیک کیا جائے تو اسے صحت کے لیے کم نقصان دہ بنایا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں
کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر/ڈاکٹر نوید شاہ
سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق اگر چہ گھبرانے کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ڈاکٹر نوید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار ، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔ٰیو این آئی
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت، تین مریض فوت
سری نگر، (یو این آئی) : جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ3 مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر میں 80افراد میں کورونا سے متاثر پائے گئے، بارہ مولہ میں 13،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپواڑہ میں 45، اننت ناگ میں نو، بانڈی پورہ میں پانچ، گاندربل میں 8، کولگام میں 13، شوپیاں میں چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 88افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 26، راجوری میں پانچ، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں سات، سانبہ میں تین، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 6،رام بن میں 21اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علاوہ ازیں ہفتے کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 1624افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 574جموں اور 1050کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتک 439332صحت یاب ہوئے اور فی الوقت یوٹی میں 6255ایکٹیو کیسز ہیں۔
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 1151افراد کی رپورٹ مثبت 9مریض فوت
سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی ہے اور اتوار کے روز 1151افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 9مریض فوت ہوئے ہیں
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع سری نگر میں 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 54، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 38، کپواڑہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں 48اور شوپیاں میں بارہ افراد کی رپورٹ پوزٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں اتوار کے روز 168کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 63، راجوری میں گیارہ، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 25، کشتواڑ میں ایک، پونچھ میں چھ، رام بن میں 36اور اور ریاسی میں 52افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مزید 4393مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1378جموں صوبے اور 3015کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 9مریض فوت ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں کشمیر یوٹی میں کل ملا کر 17412ایکٹیو کیسز ہیں جن منیں سے 5698جموں اور 11714کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔ دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو اب ختم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ یومیہ کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں لہذا وویک اینڈ لاک ڈاون کا اب کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ تجارتی انجمنوں نے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے باقی ریاستوں نے اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا اسی طرح جموں وکشمیر میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں جلد از جلد درس و تدریس کا کام کاج شروع ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 26دنوں کے بعد اتوار کے روز سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کو اب راحت ملنی چاہئے۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
