جموں و کشمیر
وقف ایکٹ تنازعہ: عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن برہم
سری نگر،جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مرکزی وزیر کرن رجیجو کے ساتھ باغِ گل لالہ میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس وزیر نے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پیش کیا، اسی کے ساتھ عمر عبداللہ کی ملاقات مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کو بطورِ احتجاج مرکزی وزیر کرن رجیجو سے دور رہنا چاہیے تھا۔
ہندواڑہ کے رکنِ اسمبلی سجاد لون نے کہا: “افسوس کی بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر کرن رجیجو سے دوری اختیار کرنے کے بجائے عمر عبداللہ اپنے والد فاروق عبداللہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کر رہے ہیں، جو کہ شرمناک ہے۔”
اطلاعات کے مطابق، اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پیر کے روز شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ کا دورہ کیا اور وہاں کے دلکش نظاروں سے محظوظ ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے، اور اس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ بھی ان کی ملاقات ہوئی۔
سوشل میڈیا پر عمر عبداللہ اور کرن رجیجو کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے شدید ناراضگی ظاہر کی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح اسمبلی میں وقف ترمیمی بل پر بحث کی تحریک کو مسترد کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ نے بل پر بحث کے لیے تحریک پیش کی تھی، جسے اسپیکر نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اسپیکر عبدالرحیم راتھر کا بیان گمراہ کن ہے، کیونکہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ ابھی زیر سماعت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف اسمبلی میں بحث کے مطالبے کو مسترد کیا گیا، اور دوسری طرف عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ نے کرن رجیجو سے ملاقات کر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف نیشنل کانفرنس کے ارکان نے اسمبلی میں وقف ترمیمی بل پر ڈرامہ رچا رہے ہیں، اور دوسری طرف وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ باغ گل لالہ میں کرن رجیجو کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلمان جموں و کشمیر اسمبلی کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن نیشنل کانفرنس نے ایک بار پھر انہیں مایوس کیا۔
دریں اثنا، ہندواڑہ کے رکن اسمبلی سجاد لون نے “ایکس” پر لکھا: “ٹیولپ گارڈن میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔”
انہوں نے کہا کہ چونکہ کرن رجیجو نے ہی لوک سبھا میں یہ بل پیش کیا تھا، اس لیے عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کو بطور احتجاج ان سے دور رہنا چاہیے تھا۔
سجاد لون نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو یہ امید تھی کہ کم از کم جموں و کشمیر، جو کہ ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے، اس کا وزیر اعلیٰ احتجاجاً کرن رجیجو سے دوری اختیار کرے گا لیکن نیشنل کانفرنس نے ایک دفعہ پھر لوگوں کو دھوکہ دیا۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
