جموں و کشمیر
وقف جیسے مسلمانوں کے بنیادی مسئلے پراسمبلی کی خاموشی اوراسپیکر کا رویہ حیران کن ریاستی درجے کی بحالی پروزیراعلیٰ خاموش کیوں مرکز سے ڈیڈ لائن مانگیں، اگر وہ کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم بولیں :ڈاکٹر محبوب بیگ
سری نگر :جے کے این ایس: علاقائی سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف ترجمان ڈاکٹر محبوب بیگ نے جمعرات کو کہا کہ جاری سیاسی اور سماجی ماحول جمہوریت کے بارے میں سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے، کیونکہ مسلمانوں کو ٹارگٹ پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرکوریاست کا درجہ غیر یقینی ہے، اور یہاں تک کہ وقف جیسے بنیادی کمیونٹی کے مسائل پر اسمبلی میں خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس نامہ نگاراذان منظور کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ پارٹی میٹنگ کے بعد سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے چیف ترجمان ڈاکٹر محبوب بیگ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’مسلمانوں، خاص طور پر مردوں کو ہر سطح پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے لباس، ہمارا کھانا، ہمارے مذہبی عقائد، اگر حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ کسی مذہب کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی، تو یہ رویہ کیا ہے؟۔ ڈاکٹر محبوب بیگ نے وقف کے معاملات پر بحث کو روکنے کے لئے اسمبلی کے اسپیکرعبدالر رحیم راتھر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم اکثریتی اسمبلی میں بھی ارکان کو وقف پر بولنے کی اجازت نہیں ہے تو یہ کیسی جمہوریت ہے؟ہمیں اسپیکر سے ایسے طرز عمل کی توقع نہیں تھی۔پی ڈی پی قیادت نے انتخابات کے بعد کے منظر نامے، قانون سازی کی ترجیحات، اور وسیع تر سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔محبوب بیگ نے کہاکہ عوام نے واضح طور پر بی جے پی کو مسترد کر دیا اور این سی کو مینڈ یٹ دیا۔ اسی بی جے پی سے لوگوں کو دیوار سے لگانے کی امید تھی، یہ ووٹ اس خوف کا جواب تھا۔ریاست کی بحالی پروزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی خاموشی کو نشانہ بناتے ہوئے پی ڈی پی کے چیف ترجمان ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ ہم جنگ یا تصادم کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم پوچھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم بھی کیا بات کرتے ہیں لیکن اگر عمرصاحب ریاست کی بحالی کے لیے ایک سادہ ٹائم فریم کا مطالبہ نہیں کر سکتے تو پھر حکومت کی قیادت کرنے کا کیا فائدہ؟۔انہوں نے مزید کہاکہ عمر عبداللہ کی حکومت خاموش کیوں ہے؟ وزیراعلیٰ کو کم از کم مرکز سے ڈیڈ لائن مانگیں۔ اگر وہ کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم بولیں ۔وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ دہشت گردی قابو میں ہے لیکن ختم نہیں ہوئی، ڈاکٹر محبوب بیگ نے منطق پر سوال اٹھایا۔انہوںنے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیا وہ (وزیرداخلہ)کہہ رہے ہیں کہ جب تک دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی، یہاں کی حکومت کو خاموش رہنا چاہیے؟۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ڈی پی محاذ آرائی میں نہیں بلکہ احتساب میں یقین رکھتی ہے۔ پی ڈی پی کے چیف ترجمان ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہاکہ ہم تصادم پر اکسانے والے نہیں ہیں۔ ہم حقیقی سوالات پوچھ رہے ہیں جن کا جواب ہر شہری چاہتا ہے۔ ان سوالات کو دھمکیوں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
