جموں و کشمیر
لیفٹنٹ گورنرنے کیا اعلیٰ سیول اور پولیس حکام کے ہمراہ اوڑی کا ہنگامی دورہ
تازہ صورتحال ،نقصانات اور سہولیات کا لیا جائزہ
دشمن اور اس کی صلاحیت کوتباہ کرنا ہمارا خواب،مشن اور ایک عزم:منوج سنہا
اوڑی ،بارہمولہ:جے کے این ایس : جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو اوڑی کا ہنگامی دورہ کرکے جمعرات کوشام دیر گئے پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی گولہ باری اورمارٹرشلنگ سے پیداشدہ صورتحال اور ہوئے جانی ومالی نقصانات کا جائزہ لیا۔لیفٹنٹ گورنر نے سیول وسیکورٹی حکام کو ہدایات دیں کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں سے لوگوںکی محفوظ منتقلی اور پھراُنھیں فوری قیام وطعام کی سہولیات کو یقینی بنائیں ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے چیف سکریٹری اتل ڈلو، ڈی جی پی نلین پربھات اور آئی جی پی کشمیر وی کے بردی کے ساتھ سرحد پار سے گولہ باری اور ایل او سی بارہمولہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اوڑی کا دورہ کیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر بارہمولہ ،ڈی آئی جی شمالی کشمیر ،ایس ایس پی بارہمولہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،جن میں سیول ،پولیس اورفوج کے افسران بھی شامل ہیں ۔لیفٹنٹ گورنر نے اوڑی قصبہ کیساتھ ساتھ دیگر کئی علاقوںکا بھی دورہ کیا اور وہاںکی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔
انہوںنے حکام سے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہنے والے لوگوںکی حفاظت کویقینی بنایا جائے اور دوسری جگہ منتقل ہونے والے شہریوں کے رہنے اورکھانے پینے کی سہولیات کا خیال رکھاجائے۔منوج سنہا نے اوڑی کے لوگوںکی وطن پرستی اورامن کے تئیں مکمل وابستگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس سرحدی علاقے کے لوگوںنے ہمیشہ سرحدوںکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی فوج کاساتھ دیاہے اور مشکل اوقات میں یہاںکے لوگ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کچھ فوجی چھاونیوں کا بھی دورہ کیا اوروہاں فوجی افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ بہادروں میں شامل ہونا ایک قابل فخر اعزاز ہے۔
انہوںنے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ ہماراصرف ایک خواب اور ایک عزم ہے، دشمن اور اس کی بھارت پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنا اور ہمارے شہریوں اور بھارت کی خودمختاری کی حفاظت کرنا۔منوج سنہا نے کہاکہ میں نے بہادرجوانوں کی آنکھوں میں عزم دیکھا اور میں ملک بھر کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ پوری قوم فوجی جوانوں کی بہادری سے تحریک لے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پربھو شری رام آپ کو دشمن کو نیست و نابود کرنے کی طاقت دیں۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ ہم نے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کا عزم کیا ہے اور میرا پیغام واضح ہے۔انہوںنے پاکستان کو پیغام دیاکہ اگر آپ کسی بھی ہندوستانی شہری کو زخمی کرتے ہیں تو ہم آپ کا شکار کریں گے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزیدکہاکہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ امن خوشحالی کی بنیاد ہے اور وردی میں ہمارے جوان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں و کشمیر اور بھارت پرامن اور خوشحال ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
