جموں و کشمیر
’آپریشن سندور‘ پاکستان کو ہمیشہ اپنی شرمناک شکست کی یاد دلاتا رہے گا: وزیر اعظم
جموں،وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں 46 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا، متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور کئی دیگر قوم کے نام وقف کیے۔ اس موقع پر انہوں نے چناب ریل پل (دنیا کا سب سے اونچا ریل آرچ پل) اور انجی پل (بھارت کا پہلا کیبل اسٹے ریل پل) کا افتتاح کیا، اور کٹرا سے وادی کشمیر کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے جموں میں نئے میڈیکل کالج کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور برفانی موسم کے باوجود اس پروجیکٹ کو مکمل کیا گیا، جو بھارتی انجینئروں اور مزدوروں کی عظمت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے چناب پل کو ایفل ٹاور سے بھی بلند قرار دیا اور کہا کہ یہ پل نہ صرف انفراسٹرکچر کا شاہکار ہے بلکہ ایک سیاحتی مرکز بھی بنے گا۔انہوں نے انجی پل کو بھارت کا پہلا کیبل اسٹے ریل پل قرار دیتے ہوئے اسے بھی انجینئرنگ کا کمال بتایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پل جموں و کشمیر میں ترقی کے گیٹ وے ثابت ہوں گے۔ ریل رابطہ بہتر ہونے سے سیاحت، باغبانی، دستکاری، اور دیگر شعبے ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیری سیب، خشک میوہ جات اور پشمینہ شال بھارت کے کونے کونے تک کم لاگت میں پہنچ سکیں گی۔
وزیر اعظم نے ایک طالب علم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دیہی علاقوں میں اب بھی ٹرین صرف ویڈیوز میں دیکھی جاتی ہے، مگر اب وہ اپنی آنکھوں سے اسے چلتا دیکھیں گے۔
وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں قائم کی گئی دو ریاستی سطح کی کینسر انسٹی ٹیوٹس اور سات نئے میڈیکل کالجوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایم بی بی ایس نشستیں 500 سے بڑھا کر 1300 کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلینس کی خدمات کو سراہا اور اعلان کیا کہ اس اسپتال کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 500 بستروں کی جائے گی۔
انہوں نے پچھلے 11 سالوں میں کروڑوں افراد کو غربت سے نکالنے والے منصوبوں جیسے آواس یوجنا، اجولا اسکیم، آیوشمان بھارت، جل جیون مشن اور کسان سمان ندھی کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخی آپریشن ’سندور‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان کو آپریشن سندور کا نام سنائی دے گا، اُسے اپنی ذلت آمیز شکست یاد آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گرد نیٹ ورک اور فوجی حلقے بھارت کی اس دلیرانہ کارروائی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، مگر بھارت نے وہ کر دکھایا جو انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہائیوں کی محنت سے بنائی گئی دہشت گردی کی بنیادوں کو بھارت نے صرف چند منٹوں میں مٹی میں ملا دیا۔ پاکستان اس شدید ضرب سے بوکھلاہٹ اور مایوسی میں مبتلا ہو گیا، جس کے بعد اس نے جموں، پونچھ اور دیگر اضلاع میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
انہوں نے پاکستان کی درندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح پاکستان نے بےگناہ شہریوں کے گھروں کو تباہ کیا، اسکولوں اور اسپتالوں کو بمباری کا نشانہ بنایا، اور مندروں، مساجد اور گردواروں تک پر گولہ باری کی۔
وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام کے حوصلے اور استقامت کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بربریت کا جس دلیری سے مقامی لوگوں نے مقابلہ کیا، وہ ہر بھارتی کے دل میں بس چکا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر بھارتی شہری متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور عملی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بارڈر فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد دی جا رہی ہے، اور اب شدید نقصان والے گھروں کو دو لاکھ جبکہ جزوی نقصان والوں کو ایک لاکھ روپے اضافی مدد دی جائے گی۔ 10,000 نئے بنکروں کی تعمیر، دو نئی بارڈر بٹالینز اور دو خواتین بٹالینز کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کٹھوعہ-جموں ہائی وے کو چھ رویہ ایکسپریس وے اور اکھنور-پونچھ ہائی وے کو وسیع کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، ساتھ ہی 1800 کلومیٹر نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جن سے 400 گاؤں کو ہر موسم میں جوڑا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ’آپریشن سندور‘ کو آتم نربھر بھارت کی طاقت کی علامت بتایا اور کشمیری نوجوانوں سے کہا کہ وہ مینو فیکچرنگ انقلاب میں شامل ہوں۔ انہوں نے ’مشن مینو فیکچرنگ‘ کی اہمیت بیان کی اور نوجوانوں کو جدید خیالات اور اختراعات کے ذریعے بھارت کو دنیا کے چوٹی کے دفاعی برآمد کنندگان میں شامل کرنے کا ہدف دیا۔
وزیر اعظم نے آخر میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت مل کر جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ماتا ویشنو دیوی کے آشیرواد سے متاثر ہو کر اس وعدے کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کو ترقی یافتہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، مرکزی وزرا اشونی ویشنو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
