ہندوستان
جی ایس ٹی پر حکومت کا قدم درست ہے، پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے: کھڑگے
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاحات کی حکومت کی پہل کو درست قرار دیا لیکن کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات کافی نہیں ہیں اور اس کی پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے عوام کے لیے مزید مفید بنانے کی ضرورت ہے جمعرات کو جی ایس ٹی اصلاحات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ حکومت نے اسے بہت پیچیدہ بنا دیا ہے اور جی ایس ٹی کے ذریعے عام آدمی کو کچلا جا رہا ہے، اس لیے کانگریس نے اسے گبر سنگھ ٹیکس بھی کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تعمیل میں اب بھی پیچیدگیاں ہیں اور انہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی سے کانگریس جی ایس ٹی کو آسان بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مودی حکومت نے’ون نیشن ون ٹیکس‘ کو’ون نیشن 9 ٹیکسز‘ بنا دیا تھا۔ جس میں صفر فیصد، پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، 28 فیصد اور 0.25 فیصد، 1.5 فیصد، تین فیصد اور چھ فیصد کی خصوصی شرحیں شامل ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس نے 2019 اور 2024 کے اپنے منشور میں ایک سادہ اور عقلی ٹیکس نظام کے ساتھ جی ایس ٹی 2.0 کا مطالبہ کیا تھا ۔ کانگریس کی قیادت میں متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے) حکومت نے 28 فروری 2005 کو لوک سبھا میں جی ایس ٹی کا اعلان کیا تھا اور 2011 میں جب اس وقت کے وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے جی ایس ٹی بل پیش کیا تو بی جے پی نے اس کی مخالفت کی تھی اور جی ایس ٹی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
اس وقت مسٹر نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور انہوں نے جی ایس ٹی کی سخت مخالفت کی تھی۔ آج وہی بی جے پی حکومت جی ایس ٹی کی ریکارڈ وصولی کا جشن منا رہی ہے، گویا اس نے عام آدمی سے ٹیکس وصول کرکے بڑا کام کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسانوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ مودی حکومت نے زرعی شعبے کی کم از کم 36 اشیاء پر جی ایس ٹی نافذ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے روزمرہ کی چیزوں جیسے دودھ، دہی، آٹا، اناج، یہاں تک کہ بچوں کی پنسل، کتابیں، آکسیجن، انشورنس اور اسپتال کے اخراجات پر جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے۔ اسی لیے ہم نے بی جے پی کے اس جی ایس ٹی کو ‘گبر سنگھ ٹیکس’ کا نام دیا۔ دو تہائی یعنی کل جی ایس ٹی کا 64 فیصد غریب اور متوسط طبقے کی جیبوں سے آتا ہے لیکن ارب پتیوں سے صرف تین فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے جبکہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں انکم ٹیکس کی وصولی میں 240 فیصد اور جی ایس ٹی کی وصولی میں 177 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ 8 سال کی تاخیر کے بعد بھی جی ایس ٹی پر مودی سرکار کی کمبھکرانہ نیند ٹوٹ گئی اور انہوں نے جاگ کر جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے کی بات کی ہے۔ تمام ریاستوں کو 2024-25 کو بنیادی سال کے طور پر دیکھتے ہوئے پانچ سال کی مدت کے لیے معاوضہ دیا جانا چاہیے، کیونکہ شرحوں میں کمی سے ان کی آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔۔ جی ایس ٹی کی پیچیدہ تعمیل کو بھی ختم کرنا ہوگا، تب ہی ایم ایس ایم ای اور چھوٹی صنعتوں کو صحیح معنوں میں فائدہ ہوگا۔
یو این آئی ۔م اع
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
