ہندوستان
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ہماچل میں سرکاری دفاتر کی منتقلی پر حکومت آزاد
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے پیر کے روز ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کر دیا جس میں ریاستی حکومت کی جانب سے ’ہماچل پردیش پسماندہ طبقات کمیشن‘ کا ہیڈ کوارٹر شملہ سے ضلع کانگڑا کے دھرم شالہ منتقل کرنے کی تجویز پر روک لگائی گئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کی منتقلی پالیسی کا معاملہ ہے اور اس میں عدالتی مداخلت کی گنجائش انتہائی محدود ہے چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیہ باگچی اور جسٹس این وی انجاریہ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ بادی النظر میں یہ واضح ہے کہ کسی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کی منتقلی ایک پالیسی فیصلہ ہے۔ یہ عام طور پر عدالتی نظرثانی کے دائرے میں نہیں آتا، خاص طور پر جب معاملہ عوامی مفاد سے جڑا ہو۔ بنچ نے کہا کہ چوں کہ معاملہ ابھی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے وہ میرٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہے، لیکن ریاستی حکومت کے لیے دفتر منتقل نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
بنچ نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت کو زیر التوا کارروائی میں جاری ہونے والے احکامات کے تابع رہتے ہوئے کمیشن کا ہیڈ کوارٹر دھرم شالہ یا کسی دوسرے موزوں مقام پر منتقل کرنے کی آزادی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے 9 جنوری کو کمیشن کے سابق ممبر رام لال شرما کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مجوزہ منتقلی پر عبوری روک لگا دی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ شملہ میں موجودہ دفتر کے احاطے کو 99 سال کے لیے لیز پر لینے پر 22 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی جا چکی ہے، کمیشن میں عملہ محدود ہے اور دھرم شالہ میں متبادل انتظامات کے حوالے سے کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل میں اگلی سماعت تک منتقلی روک دی تھی۔ اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کی مداخلت پر سوال اٹھایا کہ اگر کچھ دفاتر منتقل کیے جاتے ہیں تو اس میں مسئلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ اس کے دفاتر کہاں ہوں۔
ریاستی حکومت کی جانب سے سینئر وکیل مادھوی دیوان نے بتایا کہ جن افسران کو منتقلی میں دشواری ہوگی، انہیں منتقل نہیں کیا جائے گا اور شملہ کا دفتر ’کیمپ آفس‘ کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگڑا کے علاقے میں پسماندہ طبقات کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیڈ کوارٹر وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے لوگوں کو زیادہ سہولت ملے گی۔
عدالت نے اس دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انصاف تک رسائی اور شکایات کے ازالے کا نظام لوگوں کے قریب لایا جانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک کوئی فیصلہ آئین یا بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی نہ کرے، عدلیہ کو ایسے انتظامی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔ اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی عائد کردہ پابندی کو ختم کر دیا۔
یو این آئی۔ م ع
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
