ہندوستان
خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ حکومت خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے خصوصی منصوبے بنا رہی ہے اور انہیں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والی خواتین کے ریزرییشن بل پر بحث اور منظوری سے قبل اس کے پس منظر میں یہاں منعقدہ ‘ناری شکتی وندن کانفرنس’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “ہماری حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے لیئے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے اسکیمیں بنائیں اور انہیں کامیابی سے نافذ کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ جدوجہدِ آزادی سے لے کر دستور ساز اسمبلی کے فیصلوں تک، آزاد ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ہندوستان کی ناری شکتی نے لا محدود تعاون دیا ہے اور ملک میں خواتین کی قیادت کی بہترین مثال پنچایتی راج ادارے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترقی پسند معاشرے کے تصور کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے کئی چھوٹے بڑے اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن بل کے ذریعے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دے کر اب ملک خواتین کو بااختیار بنا کر جمہوریت کو بھی نئے انداز سے مضبوط کرنے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، “آج خواتین ان شعبوں میں بھی بلندیوں کو چھو رہی ہیں جہاں کبھی مردوں کی اجارہ داری سمجھی جاتی تھی۔ ملک کی ناری شکتی نے اپنی محنت، ہمت اور خود اعتمادی سے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ اب ہمیں مل کر اس طاقت کو نئی توانائی دینی ہے اور اس کے لیے مواقع کو وسعت دینی ہے۔”
مسٹر مودی نے کانفرنس میں موجود خواتین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ملک ان کی خواہشات کو سمجھتا ہے اور انہیں پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔”
مسٹر مودی نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ خواتین کے ریزرویشن بل کو منظور کرانے کے لیے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور انہیں اس کی حمایت کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہونے والی بحث کو ملک کے کونے کونے تک ہر خاتون تک پہنچایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا، “خواتین اراکینِ پارلیمنٹ سے مل کر اپنا موقف پیش کریں اور اپنی خواہشات کا اظہار کریں۔” وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جس دن یہ بل پارلیمنٹ میں آئے، اس دن اراکینِ پارلیمنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کریں تاکہ وہ اس مثبت فیصلے میں شراکت دار بنیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن سبھی عہد کریں کہ ناری شکتی کے پاس حقوق بھی رہیں گے اور وہ فیصلہ سازی کی طاقت میں شراکت دار بھی بنے گی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اگرچہ یہ لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا اختیار ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس بل پر بحث کے دوران پارلیمنٹ کی وزیٹرز گیلری خواتین سے بھری رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں جشن کا ماحول بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا تمام تر سہرا ملک کی ماترشکتی ، پارلیمنٹ اور تمام جماعتوں کو جاتا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
