ہندوستان
کانگریس کا دعویٰ: نوجوانوں میں بے روزگاری کے بحران نے مودی حکومت کی ‘ناکامی’ کو بے نقاب کردیا ہے
نئی دہلی، کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے منگل کے روز بے روزگاری اورہنرمندی کےفروغ کے معاملے پر نریندر مودی حکومت پر اپنے حملے تیز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 8.7 کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں اور ان میں سے صرف 8.25 فیصد کے پاس ہی روزگار حاصل کرنے کے لیے ضروری مہارتیں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وینو گوپال نے کہا کہ یہ اعداد و شمار حکومت کے “امرت کال” کے بیانیے کے پیچھے چھپی “بدصورت حقیقت” کو بے نقاب کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ‘چھاتروں کی گونج’ مہم نوجوانوں کے خدشات اور مایوسیوں کو منظرِ عام پر لا رہی ہے۔
وینو گوپال نے کہا، “8.7 کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں! ان میں سے صرف 8.25 فیصد کے پاس ہی روزگار کے لیے ضروری مہارت موجود ہے!”
انہوں نے کہا، “یہ ‘امرت کال’ کی وہ بدصورت حقیقت ہے جسے راہل گاندھی جی کی ‘چھاتروں کی گونج’ بے نقاب کر رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی کوششوں کے لیے زبردست عوامی حمایت دیکھ رہے ہیں — یہ عوام کی دکھتی رگ کو چھو رہی ہے۔”
وینو گوپال نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے حکومت کے “اچھے دن” کا بیانیہ ان وعدوں پر تیار کیا جو، کانگریس کے مطابق، روزگار کے بہتر مواقع میں تبدیل نہیں ہو سکے۔
وینو گوپال نے الزام لگاتے ہوئے کہا، “عوام یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح مودی جی کا ‘اچھے دن’ کا پورا پی آر جھوٹ اور نوجوانوں کو دھوکہ دینے پر مبنی تھا،” انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے دور میں تاریخی سطح کی بے روزگاری دیکھنے کو ملی ہے۔
کانگریس رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت اتنی تعداد میں نوکریاں پیدا کرنے اور نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کرنے میں ناکام رہی ہے، جس سے ہندستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ (آبادیاتی فائدے) کا مناسب استعمال نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا، “جنہوں نے 2014 کے بعد ہندستان کو بدلنے کا عزم کیا تھا، انہوں نے تاریخی بے روزگاری دی ہے اور ہندستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو ڈیموگرافک ڈزاسٹر (آبادیاتی تباہی) میں تبدیل کر دیا ہے۔”
وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس اس “نوجوان مخالف حکومت” کے خلاف ایک وسیع عوامی تحریک کھڑی کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جس میں بے روزگاری، تعلیم، بھرتی کے امتحانات اور اسکل ڈیولپمنٹ جیسے اہم مسائل پارٹی کی اس مہم میں نمایاں طور پر ابھر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “ہم اس نوجوان مخالف حکومت کے خلاف ایک عوامی تحریک کھڑی کر رہے ہیں، اور یہی تحریک مودی اور بی جے پی کے حتمی زوال کی وجہ بنے گی۔”
یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس نے طلباء اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والے مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ راہل گاندھی کی ‘چھاتروں کی گونج’ مہم کو پارٹی کی جانب سے تعلیم، روزگار اور مواقع کے بارے میں تشویش کو اجاگر کرنے والی ایک مہم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن مرکز پر ہندستان کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں سے درست طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام لگا رہی ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ہندستان سے اولمپک کے مختلف شعبوں میں اپنی شرکت کو وسعت دینے اور 2036 کے اولمپکس کے لیے ایتھلیٹوں کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کھیل کا وژن صرف تمغے جیتنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ وکست بھارت کی تعمیر میں کھیلوں اور نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ایک بڑے مشن کا حصہ ہے۔
کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کھیلوں، نوجوانوں کی قیادت، فٹنس، شہری ذمہ داری اور قومی تعمیر پر ملک گیر بحث کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔
کھیلوں کے قومی دن 2026ء کی تقریبات کے حصے کے طور پر ‘میرا یووا بھارت'(مائی بھارت ) کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہندستان کے کھیلوں کے سفر سے جڑنے، اپنی امنگوں کا اشتراک کرنے اور ملک کے نوجوانوں اور کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہر ضلع کے دو کالجوں کے طلبہ کی شرکت کے ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے یومِ آزادی کے خطاب کے دوران ہندستان کے وسیع تر کھیلوں کے وژن کو اجاگر کیا تھا۔
انہوں نے کہا، “جب میں کھیلوں کے بارے میں بات کرتا ہوں تو یہ صرف تمغے جیتنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر میں ہندستان کی کھیل کی صلاحیت اور نوجوانوں کی طاقت کو ایک ساتھ لانے کی مہم ہے۔”
بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ شعبوں میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک نے تاریخی طور پر اولمپکس میں شامل تقریباً نصف مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا، “دوسرے ممالک ان کھیلوں میں تمغے جیتتے ہیں جن میں ہم حصہ بھی نہیں لیتے ہیں۔ اگر ہم اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی حاصل کرنی ہوگی۔”
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اولمپک کے متعدد شعبوں میں ہندستان کی عدم موجودگی نے ملک کے لیے تمغوں کی دوڑ میں مقابلہ کرنے کے مواقع کو محدود کر دیا ہے اور انہوں نے ملک کے کھیلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے منظم کوششوں کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، “اولمپکس میں شامل مختلف کھیلوں میں سے ہندستانی ٹیمیں تقریباً نصف میں حصہ نہیں لیتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم تمغوں کی بڑی تعداد کے لیے مقابلہ بھی نہیں کرتے۔ یہ دہائیوں سے جاری ہے۔”
جاری ۔ یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا5 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا5 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا6 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا5 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
