جموں و کشمیر
سری نگر میں کشمیری پنڈتوں نے شوبھا یاترا کے ساتھ جنم اشٹمی منائی
سری نگر، کشمیری پنڈت برادری نے جمعہ کے روز بھگوان کرشن کے یومِ پیدائش کے موقع پر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ جنم اشٹمی کا تہوار منایا اور سری نگر شہر کے اہم علاقوں سے شوبھا یاترا نکالی۔
یہ شوبھا یاترا حبہ کدل، ریگل چوک اور لال چوک سمیت مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی اپنے مرکزی مقام پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ یاترا کو پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
ایک کشمیری پنڈت رہنما نے کہا کہ یہ تہوار کشمیری پنڈت برادری کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور مختلف برادریوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لانے کا ذریعہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تہوار دوستوں، رشتہ داروں اور اکثریتی برادری کے افراد کو ایک ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ہمارے دوست اور رشتہ دار یہاں ملتے ہیں، خاص طور پر ہماری اکثریتی برادری کے لوگ۔ وہ اس تہوار کا انتظار ہم سے زیادہ کرتے ہیں کیونکہ ہم سب شوبھا یاترا کے لیے ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔“
تقریبات کی تاریخ یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1990ء کی دہائی سے پہلے بھی سری نگر میں یہ تہوار منایا جاتا تھا، لیکن وادی میں حالات بگڑنے کے بعد یہ روایت منقطع ہو گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”یہ 1990ء کی دہائی سے پہلے منایا جاتا تھا۔ جب 1990ء کی دہائی میں حالات خراب ہوئے تو یہ سلسلہ رک گیا، پھر ہم نے 2007ء میں اسے دوبارہ شروع کیا۔ 2007ء سے ہم اسے مسلسل منا رہے ہیں۔“
ان تقریبات میں کشمیری پنڈت برادری کے ساتھ ساتھ دیگر برادریوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ کئی چھوٹے بچوں کو روایتی کشمیری لباس زیب تن کیے اور بھگوان کرشن کے چھوٹے مجسمے اٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشمیر : میر واعظ کا گھر میں نظر بند کیے جانے اور جامع مسجد جانے سے روکے جانے کا الزام
سری نگر، کشمیر کے میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ انہیں ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور تاریخی جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا ہے، جہاں انہیں ایک مذہبی تقریب کی صدارت کرنی تھی۔
میر واعظ نے کہا کہ یہ پابندیاں انہیں عوام کی آواز اٹھانے سے نہیں روک سکیں گی۔
میر واعظ نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا، “جامع مسجد کے منبر کو خاموش کرنے اور لوگوں کے خدشات اٹھانے، ان کے حقوق اور انصاف کے حق میں کھڑے ہونے کی سزا دینے کی پالیسی بلا روک ٹوک جاری ہے۔
آج جمعہ کے دن مجھے پھر سے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔”
انہوں نے کہا، “خاص طور پر جمعہ کے دن جامع مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرنے اور میر واعظ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنے والی یہ پابندیاں ذاتی طور پر انتہائی تکلیف دہ ہیں، لیکن یہ مجھے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور لوگوں کے حقوق کے لیے ان کی آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتیں۔”
دریں اثنا، میر واعظ نے کہا کہ سری نگر کی ایک عدالت میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے صدر یاسین ملک کا حلف نامہ، جس میں خاص طور پر خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے کی مزید پیروی نہ کرنے اور سزائے موت کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتہائی تشویش ناک ہے۔
حریت کے صدر میر واعظ نے کہا، “یہ فیصلہ ان سے کیے گئے وعدوں پر سنجیدہ غور و فکر کا تقاضا کرتا ہے اور مناسب قانونی عمل، غیر جانب داری اور انسانی نقطۂ نظر کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔”
سری نگر کی ایک عدالت کے سامنے حال ہی میں داخل کیے گئے حلف نامے میں جیل میں بند ملک نے 1990 میں کشمیری پنڈت نرس سرلا بھٹ کے قتل میں اپنے کسی بھی کردار سے انکار کیا ہے، اس کے باوجود انہوں نے اپنے لیے سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاملے میں مزید اپنی پیروی نہ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
سری نگر : پارکنگ کے دوران وی ڈی جی ایس کے کھمبے سے ٹکرایا انڈیگو کا طیارہ، تمام مسافر محفوظ
سری نگر، نوی ممبئی سے سری نگر آ رہی انڈیگو کی ایک پرواز جمعہ کی صبح ہوائی اڈے کے طیارہ پارکنگ مقام پر کھڑی ہونے کے دوران وی ڈی جی ایس کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
ہوائی اڈے کے افسران نے بتایا کہ طیارہ صبح تقریباً 9 بجے پارکنگ مقام نمبر 6 پر لگے وی ڈی جی ایس کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
افسران کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان پوری طرح محفوظ ہیں اور کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مسافروں اور عملے کے ارکان کو دستی سیڑھیوں کی مدد سے بحفاظت باہر اتارا گیا۔ مقررہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ افسران اس واقعے کے حالات اور وجوہات کی گہرائی سے جانچ کریں گے۔
افسران نے کہا کہ جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ فی الحال اس مرحلے پر حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، ہوائی اڈے پر پروازوں کا کام پوری طرح معمول کے مطابق رہا اور پروازوں کی آمد اور روانگی اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری رہی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
کشمیر :بڈگام کے بالائی علاقوں میں تلاشی مہم دوبارہ شروع
سری نگر، وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے اونچے علاقوں میں شروع کی گئی تلاشی مہم جمعہ کی صبح دوبارہ شروع ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے پیر پنجال سلسلے کے دشوار گزار علاقوں میں تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام-پونچھ سرحد کے قریب تقریباً 15,000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک جنگلاتی علاقے میں چلائی جا رہی ہے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے یہ تلاشی مہم کافی چیلنجنگ ہے۔
یہ علاقہ پیر پنجال سلسلے میں آتا ہے، جو کشمیر وادی کو پونچھ – راجوری علاقے سے جوڑتا ہے۔
علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ سکیورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی مہم (سی اے ایس او) شروع کی تھی، جس کے بعد جمعرات کی شام گولی چلنے کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت مہم روک دی گئی تھی اور جمعہ کی صبح اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ علاقے کے چاروں طرف سخت گھیراؤ برقرار رکھا ہوا ہے اور تلاشی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہم میں مدد کے لیے اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو بھی علاقے میں بھیجا گیا ہے۔
اس مہم کے بارے میں اب تک پولیس یا فوج کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
ہندوستان1 week agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم
-
دنیا1 week agoسعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس
-
دنیا1 week agoنیپال میں بھوٹے کوشی کے سیلاب میں 162 افراد ہلاک، تقریباً 400 لاپتہ؛ غیر ملکی سیاح بھی شامل
-
دنیا1 week agoقطر کے وزیر اعظم کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوگی
-
پاکستان1 week agoپاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کا آخری زندہ مقامی عسکریت پسند جولائی تک بڑی حد تک نظروں سے اوجھل رہا
-
دنیا1 week agoچین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ، بھاری جانی نقصان
-
جموں و کشمیر1 week agoحکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
