Connect with us

دنیا

خلیج فارس میں فوجی موجودگی پر ایران کی جنوبی کوریا کووارننگ

Published

on

تہران، ایران نے پیر کے روز جنوبی کوریا کو خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی شمولیت کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

ایران نے کہا کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کو حملہ آور کی براہ راست حمایت کے طور پر دیکھا جائے گا اور اس کے “سنگین نتائج” ہو سکتے ہیں۔ اس نے امریکہ پر تنازع کے نتائج کی ذمہ داری سے بچتے ہوئے دنیا پر اس کی قیمت تھوپنے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر کوریائی زبان میں کی گئی ایک پوسٹ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے تہران اور سیول کے درمیان طویل عرصے سے قائم سفارتی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

مسٹر بقائی نے کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان 64 سال سے زائد عرصے سے باہمی احترام پر مبنی سفارتی تعلقات ہیں اور ایران جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں کسی دوسرے ملک کی خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی موجودگی یا آپریشنل سرگرمی کو حملہ آور کی براہ راست حمایت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت امریکی جارحیت اور ایرانی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم سے اپنا دفاع کر رہا ہے۔ مسٹر بقائی نے کہا کہ کسی بھی ذمہ دار خودمختار ملک کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے امریکی دباؤ یا زبردستی کے آگے نہیں جھکنا چاہیے۔

مسٹر بقائی نے ایک اور پوسٹ میں امریکہ پر تنازع شروع کرنے اور اب اس کے نتائج کا بوجھ بین الاقوامی برادری پر ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز “پوری طرح کھلا” تھا اور اسی دن امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے شروع کیے تھے۔ مسٹر بقائی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے خطے میں “غیر قانونی اور بربرانہ” جنگ چھیڑنے کے بعد تجارتی جہاز رانی متاثر ہوئی، جس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا، “آبنائے ہرمز 28 فروری تک پوری طرح کھلا تھا، جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ امریکہ نے خطے میں ایک غیر قانونی اور بربرانہ جنگ چھیڑی اور تجارتی جہازوں کی عام آمد و رفت متاثر کر دی۔ ٹینکرز رکے ہوئے ہیں، تجارت متاثر ہے اور توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔”

انہوں نے امریکہ پر تنازع کے نتائج کی ذمہ داری ایران پر ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ مسٹر بقائی نے کہا، “امریکہ اب اپنی ہی پیدا کردہ مشکل کا بل پوری دنیا کے سامنے رکھنے اور اس پر ایران کا نام لکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔”

مسٹر بقائی نے امریکہ کے اس مبینہ بیانیے کی بھی مذمت کی، جس میں ایران کو موجودہ بحران کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مسٹر بقائی نے کہا، “امریکہ نے جنگ شروع کی، لیکن چاہتا ہے کہ پوری دنیا اس کی قیمت چکائے، جب کہ ایران کو اس افراتفری کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ یہ پوری طرح بے تکا ہے۔”

یو این آئی۔ این یو۔ م الف

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

بنگلہ دیش میں ڈینگی وبا میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر

Published

on

ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ڈینگی مچھر کی کا وبا میں تیزی آئی ہے، امسال اب تک 42,590 افراد اس مرض کے باعث ہسپتالوں میں زیرِ علاج لیے گئے ہیں اور 117 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں، جبکہ ستمبر میں تیز اضافہ ہسپتالوں پر دباؤ ڈال رہا ہے اور خدشہ ہے کہ مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی یہ بیماری آنے والے ہفتوں میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم چار مریض ڈینگی بیماری سے انتقال کر گئے اور 1,558 افراد ہسپتالوں میں داخل کیے گئے، جو اس سال اب تک کی بلند ترین یومیہ تعداد ہے۔

یہ بیماری بخار، شدید سر درد اور بعض اوقات جان لیوا پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے اور حالیہ ہفتوں میں اس کے پھیلاؤ میں تیز ی آئی ہے، جس نے 2023 کے بنگلہ دیش کے مہلک ترین ڈینگی وبا کے بعد خدشات کو دوبارہ جنم دیا ہے۔ یہ وبا صحت کے نظام پر مزید دباؤ ڈال رہی ہے جو پہلے ہی پورے ملک میں پھیلے خسرے کے وبا سے نبردآزما ہے، جس نےامسال تقریباً 1,000 بچوں کی جان لی ہے۔

صحت کے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگرچہ اگست میں سال کا سب سے زیادہ ماہانہ کیس ریکارڈ ہوا، ستمبر اس سے بھی زیادہ سنگین ثابت ہو سکتا ہے۔

جہانگیر نگر یونیورسٹی کے طبی حشراتِ شناس پروفیسر کبیرالبشار نے کہا کہ ان کے نگرانی اور پیشن گوئی والے ماڈل کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو اس ماہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد 30,000 سے تجاوز کر سکتی ہے، اور موسم کی صورتحال اکتوبر تک منتقلی کا خطرہ دے رہی ہے۔

پروفیسر بشار نے کہا: “عروج ابھی نہیں پہنچا۔ اگر موجودہ رفتار جاری رہی تو ستمبر سال کے لیے ڈینگی بخار کا برا ترین مہینہ ثابت ہو سکتا ہے۔”

32 سالہ زاہد حسن کے لیے یہ وبا ذاتی دکھ میں بدل گئی جب اس کے چار سالہ بیٹے کو تیز بخار ہوا اور اس میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

جب بچے کی حالت بگڑ گئی تو حسن اسے تین سرکاری ہسپتال لے گئے لیکن خالی بیڈ نہ مل سکا۔

حسن نے کہا “میں خوفزدہ تھا۔ ایک باپ کے طور پر اپنے بچے کو بگڑتے دیکھنا اور یہ نہ جاننا کہ اسے کہاں داخل کروایا جائے، ناقابلِ برداشت تھا” ۔

آخر کار ایک رشتہ دار کی مدد سے انہیں ایک نجی ہسپتال میں بیڈ ملا۔ ان کے بیٹے کو سات بیگ خون اور پلازما دیے گئے جس کے بعد وہ تندرست ہوا۔

“وہ دن ہمارے لیے ایک ڈراؤنے خواب جیسے تھے۔ ہم مسلسل ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں اس کے ساتھ کچھ نہ ہو جائے،” حسن نے کہا۔ ان کا بیٹا تا حال کافی لاغر ہے اور آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہا ہے۔

ڈینگی کے مریضوں کی طبیعت بخار ختم ہونے کے بعد تیزی سے خراب ہو سکتی ہے اور وہ پلازما کا رساؤ، کم بلڈ پریشر، صدمہ اور شدید خونریزی جیسی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں، لہٰذا بخار کے بعد کے اہم مرحلے کے دوران قریب سے نگرانی ضروری ہے۔

ڈھاکہ میں ڈینگو کے مریضوں کا علاج کرنے والے معالج پروفیسر طارق عالم نے کہا: “مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، اور پیٹ درد، چکر آنا اور غیر معمولی سستی جیسی انتباہی علامات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔”

بشار نے کہا کہ ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ ڈھاکہ اور دیگر بڑے شہروں سے باہر ضلعوں اور دیہی علاقوں تک ہو رہا ہے، جو انفیکشن میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ اب تک تمام 64 اضلاع میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکومت نے جیسے جیسے وبا بدتر ہوئی احتیاطی تدابیر تیز کر دی ہیں۔ وزیرِ اعظم طارق رحمان نے ملک گیر صفائی مہم اور بیداری مہمات کے احکامات جاری کیے ہیں، عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹہرے پانی اور دیگر مچھر پیدا ہونے والی جگہوں کی صفائی کریں اور کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

Published

on

واشنگٹن، امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی فوجی مہم مغربی ایشیا میں عراق اور افغانستان کی طرح ایک اور ناکام اور طویل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، کیونکہ تنازع تعطل کا شکار ہے اور اس کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔

پنیٹا نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تنازع کو ختم کرنے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ پینٹاگون اور اس کے فوجی کمانڈ ڈھانچے میں جاری افراتفری واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کی فوجی طاقت کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی گارجین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنیٹا نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شروع کی گئی جنگ خطے میں ایک اور ”لامتناہی جنگ“ بننے کا خطرہ ہے۔ پنیٹا نے کہا، ”یہ کوئی راز نہیں کہ امریکہ اور ایران ایک خوفناک تعطل میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے واقعی بہت کم راستے دستیاب ہیں۔“

انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ تنازع مغربی ایشیا میں ”عراق اور افغانستان کی طرح ایک اور ناکام جنگ“ بننے کی راہ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”میرے خیال میں امکان یہی ہے کہ یہ جنگ مزید چھ ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران اس کا کوئی حل نہیں نکلے گا۔“

پنیٹا نے صدر براک اوباما کے دور میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ان کا یہ بیان واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ کی فوجی مہم جاری رکھنے کی صلاحیت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو ایسے وقت جنگ میں بھیجا جا رہا ہے جب پینٹاگون اور فوجی کمانڈ کے ڈھانچے میں ”زبردست افراتفری“ ہے۔

پنیٹا نے کہا، ”ہم ایسے وقت جنگ میں جا رہے ہیں جب پینٹاگون اور کمانڈ کے ڈھانچے میں زبردست افراتفری ہے، جس سے واقعی یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔“ انہوں نے خبردار کیا کہ مخالفین امریکی فوجی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”اور میں صرف یہ سمجھتا ہوں کہ چاہے وہ ایران ہو یا ہمارے دیگر مخالفین، وہ اب امریکہ کو دیکھ رہے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہماری فوجی صلاحیت کو مؤثر طور پر استعمال کرنے کی اہلیت میں کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔“

جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

Published

on

تہران، آبنائے ہرمز کے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا مرکز بننے کے ساتھ ہی ایران آنے والے دنوں میں اس اہم بحری گزرگاہ سے آگے ایک نیا “محدود زون” قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس علاقے میں تہران کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر داخل ہونے والے بحری جہازوں کو ایرانی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ نیا زون “امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج فارس کے بعض حصوں تک پھیلے گا” اور اس میں وہ سمندری راستہ بھی شامل ہوگا جو تیل کی لوڈنگ کی بندرگاہوں کی جانب جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے دونوں اطراف سے آنے والے جو بحری جہاز مقررہ علاقے میں ایران کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر داخل ہوں گے، انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کے نتیجے میں ان کی انشورنس اور مستقبل میں اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

رضائی نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز “مکمل طور پر بند اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے” اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ کھلی ہے۔ انہوں نے اسے “بڑا جھوٹ” قرار دیا۔ رضائی کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز، 100 ملین ٹن سے زیادہ سامان لے کر اس راستے سے گزرتے تھے۔ ان کے بقول اب صرف سات سے آٹھ بحری جہاز ایران کے لیے ضروری اشیا لے کر اس آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

رضائی نے کہا، “امریکی بڑی لاگت پر پانچ سے چھ بحری جہازوں کو خفیہ طور پر گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان جہازوں کو عموماً نشانہ بنایا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ان بحری جہازوں کو، جنہیں وہ اسمگلنگ کرنے والے جہاز قرار دیتا ہے، غرق کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ ان میں تیل موجود ہے اور ان کے ڈوبنے سے خطے میں ماحولیاتی نقصان ہو سکتا ہے۔

رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایک نئے راہداری نظام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر آنے والے دنوں میں دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت داخلے اور اخراج کا مکمل انتظام ایران کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے دھمکیاں اور جارحیت ختم کرنے اور ایران کا اعتماد بحال کرنے تک تہران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائے گا۔

ایس این ایس سی کے سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ایران نے 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کے قریب نئی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔انہوں نے کہا، “پہلی بار ہم نے ایک امریکی جنگی جہاز کے اوپر اپنی اینٹی شپ میزائل کا تجربہ کیا۔ اس خصوصی میزائل نے امریکیوں کے لیے جہنم برپا کر دیا اور وہ فرار ہو گئے۔”

جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
دنیا3 minutes ago

بنگلہ دیش میں ڈینگی وبا میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر

دنیا12 minutes ago

خلیج فارس میں فوجی موجودگی پر ایران کی جنوبی کوریا کووارننگ

ہندوستان25 minutes ago

عالمی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ہند-لگژمبرگ تعلقات اہم : جے شنکر

ہندوستان32 minutes ago

ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: مہلوکین کی تعداد 7 ہوئی، ایم سی ڈی کے 5 افسران معطل، مالک حراست میں

ہندوستان3 hours ago

بی جے پی حکومت میں حادثات کے بعد بھی طے نہیں ہوتی جوابدہی: راہل

جموں و کشمیر3 hours ago

میڈیکل انٹرنز نے بھوک ہڑتال شروع کردی، عمر عبداللہ نے مسئلے کے جلد حل پر زور دیا

دنیا4 hours ago

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

دنیا4 hours ago

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں و کشمیر پولیس نے بین ریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، کٹھوعہ میں افیون سمیت 4 گرفتار

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں یونیورسٹی کا مقصد جدت طرازی کے ساتھ تعلیمی معیار کو فروغ دینا ہے: وی سی امیش رائے

دنیا4 hours ago

اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل

دنیا6 hours ago

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

دنیا6 hours ago

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

دنیا6 hours ago

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا “دردناک” جواب دے گا:قالیباف

جموں و کشمیر8 hours ago

جموں میں مشتبہ منشیات فروش این سی بی کی حراست سے فرار

جموں و کشمیر8 hours ago

جموں پولیس نے اسلحہ سمیت ’خوف گینگ‘ کے چھ ارکان کو گرفتار کرلیا

ہندوستان8 hours ago

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

ہندوستان8 hours ago

باغپت میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر ہولناک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، 27 زخمی

دنیا10 hours ago

برطانوی حکام نے انگلش چینل میں 140 تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی کو روک لیا

دنیا11 hours ago

میامی میں کارگو طیارے کے رنوے سے اترنے سے پانچ افراد ہلاک

دنیا11 hours ago

یمن میں حالیہ جھڑپوں میں 100 سے زائد فوجی اور حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی

ہندوستان11 hours ago

گونڈہ میں سڑک حادثہ میں دو طلبہ کی موت

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری

دنیا2 days ago

امریکی اقتصادی دباؤ میں اضافے کے دوران ایرانی صدر پیزشکیان کا اتحاد پر زور

دنیا2 days ago

یمن میں تازہ جھڑپوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان2 days ago

تعلیمی عمدگی ، ہنرمندی کا فروغ اور کاروباری صلاحیت ملک کی ترقی کی کلید: دروپدی مرمو

ہندوستان2 days ago

مودی حکومت نے تعلیمی نظام کو معذور بنا دیا : کھرگے

ہندوستان2 days ago

شاہجہاں پور میں سڑک حادثات میں 3 افراد کی موت

پاکستان2 days ago

پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تقریباً ہر 16 میں سے ایک بچے کو آن لائن جنسی استحصال کا سامنا: یونیسیف

دنیا2 days ago

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

ہندوستان2 days ago

مساجد کو غیر قانونی بتا کر کارروائی کی مہم مناسب نہیں، حکومت فوری روکے: مایاوتی

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر میں جنگلی سوروں کی اصل کا پتہ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

جموں و کشمیر2 days ago

بڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی

جموں و کشمیر2 days ago

این سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط

ہندوستان2 days ago

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ‘ایم آئی سی ای’ سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

ہندوستان2 days ago

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

دنیا2 days ago

بولیویا کے فوجی اڈے میں دھماکے، کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دنیا2 days ago

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

دنیا2 days ago

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

ہندوستان2 days ago

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

دنیا2 days ago

امریکہ غیر ملکی سرکاری ملازمین کے بچوں کو پیدائشی شہریت نہیں دے گا

دنیا2 days ago

نئے تیل روٹ بننے سے آبنائے ہرمز کی اہمیت ختم ہو جائے گی: ٹرمپ

ہندوستان3 days ago

مکمل جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں: وزارتِ خارجہ

ہندوستان3 days ago

نیپال میں آئے سیلاب میں 275 ہندوستانی لاپتہ، 166 کو بچایا گیا، چین کے علاقے میں کوئی ہندوستانی نہیں: وزارت خارجہ

جموں و کشمیر3 days ago

بڈگام-پونچھ سرحد کے قریب اشدر گلی میں تصادم کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر3 days ago

وزیر صحت سے ملاقات کے بعد بھی میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال جاری

جموں و کشمیر3 days ago

سری نگر میں کشمیری پنڈتوں نے شوبھا یاترا کے ساتھ جنم اشٹمی منائی

دنیا3 days ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی مسماری کا سلسلہ ’دن رات‘ جاری

دنیا3 days ago

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب

ہندوستان3 days ago

اسرو کی کامیابی پر جے رام رمیش نے دی مبارکباد، کہا- ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں میں ہوگا اضافہ

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل7 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین7 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

ہندوستان7 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

دنیا7 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تجزیہ10 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر7 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر5 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر5 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر6 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending