تازہ ترین
مغربی بنگال میں کشمیری تاجر بلوائیوں کے ہاتھوں لہو لہان
خبراردو:
لتہ پورہ خود کش حملے کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بیرون ریاستوں میں کشمیری طلبا اور تاجروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں یہاں عارضی طور رہائش پزمزکورہ لوگ خوف و دہشت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس دوران وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آستان محلہ سویہ بھگ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک27سالہ کشمیری شال ٹریڈر جاوید احمدپر مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں تاہر پورہ علاقے میں بلوائیوں نے انہیں پہلے شدید مار پیٹ کر کے انہیں بری طرح زخمی کرنے کے بعد جاوید کی ناک سے بہہ رہے خون کی اور مارپیٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جس میں اْنہیں ناک سے خون بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اْن کو دی جانے والی بلوائیوں کی گندھی گالیاں بھی صاف طور سے سنی جاسکتی ہیں۔
ویڈیو میں جاوید کو وندے ماترم بھولنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔جاوید کے ایک قریبی رشتہ دار نے ایک انگریزی روزنامے کو بتایا کہ وہ اپنے ایک اور قریبی رشتہ دار ، معراج الدین کے ساتھ رات نو بجے کے قریب اپنے کرایہ کے کمرے میں تھے اس دوران یہاں گنڈوں نے کی ایک جماعت کمرے میں داخل ہوئی اور اْن پر حملہ ہوگیا۔جاوید احمد نے بتایا لتہ پورہ علاقے میں حملے کے بعد کشیدہ حالات کو مد نظر رکھ کر انہوں نے علاقے میں قائم ان کی دکان بندچرکھی ہے ۔ حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے رشتہ دار نے بتا یا حملے کے ایک گھنٹے بعد یہاں پولیس کی ایک پارٹی پہنچ گئی ہے یب تک حملہ آور یہاں سے نکل چکے تھے ۔
تاہم انہوں ننے کہا انہوں نے کہاکہ پولیس نے جاوید کو بچالیا لیکن اس سے قبل ان کو لہو لہان کیا گیاتھا۔مقامی ذرائع نے بتایا ضلع بڈگام کے سویہ بھگ علاقے سے تعلق رکھنے والے جاوید 5بہنوں کا اکلوتابھائی جاوید بھی گزشتہ10 سال سے کولکتہ شال پھیری کا کام کرتا ہے اس دوران علاقے کے پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس کے سب انسپکٹر اوجیت بسواس نے بتایا کہ جاوید اب حفاظت سے ہے۔انہوں نے کہاہم نے اْنہیں ایک محفوظ مقام تک پہنچایا ہے اور وہ بالکل سلامت ہیں۔جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر تیز کر دی گئی ہے ۔ادھر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا نے جگہ جگہ حملے اور انہیں تنگ کرنے کے بعد تعلیمی اداروں سے رخصت ہوئے اوروادی کی راہ لی ہے ۔اس دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کو گھر پہنچانے کے لئے جگہ جگہ انتظامات کئے ہیں۔ مختلف ریاستوں سے گھر پہنچے طلبا ء نے سرکاری اعلانات کو ان کے ساتھ ایک مذاق قرار دیا ہے وادی لوٹنے والے طلبا نے بتایا کئی مقامات پر ہیلپ لائن نمبرات پر فون کرنے والے افراد کو بھی ذدکوب کیا گیا ہے ۔
ادھر طلبا کی ایک بڑی تعداد نے بتایا وہ کبھی بھی واپس نہیں جاتے ہیں تاہم انہوں نے بتایا انہوں نے تعلیمی اداروں میں پہلے ہی لاکھوں کی رقم ایڈوانس میں ادا کی ہے جبکہ کچھ طلبا کی ڈگریاں 5سال میں مکمل ہوتی ہے جنہوں نے4سال مکمل کر لی ہے اب صرف ایک سال باقی رہ گیا ہے اب ایک سال کے لئے ڈگری چھوڈنا انہیں کے لئے انتہائی پریشانی کا موجب بن گیا ۔جبکہ وادی کے لوگوں اب بیرون ریاست میں بچوں نئے سرے سے داخل نہ کروانے کا من بنا لیا ہے ۔خیال رہے جنوبی کشمیر کے لتہ پورہ علاقے میں14فروری کو جنگجوؤں کے خود کش کے ملک کے مختلف ریاستوں بشمول جموں میں کشمیری مسلمانوں کو ذدکوب ،مار پیٹ ،تھوڑ پھوڑ کے علاوہ طلبا ء کو کشمیری ہونے کے قصور میں تعلیمی ادروں سے بے دخل کیا گیا ہے ۔جن میں کچھ طالبات بھی شامل ہیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
