دنیا
گرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش کا کام جلد شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے امریکہ اور یورپ کو حاصل ہونے والے سلامتی کے فوائد کی بھی تعریف کی۔
ٹرمپ نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈنمارک کے زیر انتظام خود مختار علاقے گرین لینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے ایسے ذخائر موجود ہیں، جہاں سے تیل نسبتاً آسانی سے نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا، ”ہمارے نئے اور خوبصورت گرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع ہونے کی تیاری ہو رہی ہے۔”
ٹرمپ نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وہاں آسانی سے نکالے جانے والے تیل کے ذخائر دنیا کے تقریباً ہر دوسرے علاقے سے کہیں زیادہ ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس عمل میں امریکہ کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔
گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت کے ساتھ ایک سلامتی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت جزیرے میں امریکی فوج کا کردار بڑھایا جائے گا۔
اس معاہدے سے دو نئے فوجی اڈوں کے قیام اور ٹرمپ کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام ‘گولڈن ڈوم’ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ڈنمارک کی خودمختاری اور گرین لینڈ کے عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق بھی کی گئی ہے۔
یہ معاہدہ گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے لیے طاقت کے استعمال کے امکان کو مسترد نہ کرنے کے ٹرمپ کے موقف سے پیدا ہونے والے تقریباً دو سالہ بحران کو ختم کرنے کی کوشش کا حصہ تھا۔
ٹرمپ نے بدھ کی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے معاہدے سے امریکہ اور یورپ کو حاصل ہونے والے سلامتی کے فوائد بے مثال ہیں۔
ان کے مطابق، امریکہ پر مستقبل میں ہونے والے کسی بھی فضائی حملے کو گرین لینڈ کے راستے سے گزرنا پڑے گا، جہاں امریکی دفاعی نظام ڈرونز، میزائلوں اور مستقبل میں تیار ہونے والے دیگر ہتھیاروں کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔
انہوں نے لکھا، ”یہ ہمیں ایسا وقت، مقام اور نظر رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جیسا دنیا میں کہیں اور میسر نہیں۔”
گرین لینڈ یا ڈنمارک کی قیادت کی جانب سے ٹرمپ کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا ایران کو شکست دینے کا دعویٰ، جے سی پی او اے سے نکلنے کے فیصلے کا دفاع
ماسکو، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو فوجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں شکست دے دی ہے اور واشنگٹن جلد اس تنازع سے باہر نکل سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ابھی اس تنازع سے نکل سکتا ہے، تاہم وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حاصل شدہ نتائج طویل عرصے تک برقرار رہیں۔
امریکی صدر نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) سے امریکہ کو الگ کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے سی پی او اے ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا راستہ تھا اور انہوں نے اسے ختم کردیا۔
ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کی تعریف کی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
کیف، یوکر ینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرین موجودہ جنگی محاذ پر تنازع کو منجمد کرنے اور روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
بدھ کے روز فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے زیلینسکی نے کہا کہ یوکرین روس سے کم از کم جنگ بندی کی توقع کرے گا جس کے بعد کیف امریکہ اور یورپی ممالک سے سیکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں تنازعےکو منجمد کرنا ہوگا اور میرے خیال میں اس جنگ کو ختم کرنے کا یہ ایک حقیقی طریقہ ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یوکرین جنگ کے خاتمے کے بدلے دونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دے گا، تو زیلینسکی نے کہا کہ یوکرینی لڑائی سے تھک چکے ہیں لیکن وہ آسانی سے اپنی زمین نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ روس میدانِ جنگ میں جیت رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماسکو کیف پر اپنے علاقے سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذاکرات میدانِ جنگ میں موجودہ پوزیشنوں سے شروع ہونے چاہئیں اور سفارت کاری کے ذریعے امن منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے۔
زیلینسکی نے منگل کے روز اوسلو میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے ان مذاکرات کی میزبانی کرنے پر ناروے کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، جس میں یورپی رہنما اور امریکی حکام بھی شامل تھے، بشمول جیرڈ کشنر جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
زیلینسکی نے کہا کہ بات چیت میں امن کے لیے ممکنہ اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس میں وٹکوف کی ملاقات سے مزید معلومات حاصل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کی طرف ابتدائی اقدامات میں ایسی جنگ بندی شامل ہو سکتی ہے جو غذائی تحفظ، سمندری سرگرمیوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا احاطہ کرے۔
زیلینسکی نے مزید کہا کہ انہوں ن
ے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توانائی کے شعبے میں جنگ بندی کی تجویز کی فوری طور پر حمایت کی تھی جبکہ مجھے امید ہے کہ آج کچھ گھنٹوں میں ہمارے پاس کچھ نتائج ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مصر دفاع کے لیے میدان میں آئے گا: السیسی
قاہرہ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے درخواست کیے جانے پر مصری فوج مملکت کی سرزمین اور سرحدوں کے دفاع میں مدد کرے گی، تاہم یہ کردار یمن کے خلاف کسی حملے تک محدود نہیں ہوگا۔ مصری صدارتی ترجمان نے بدھ کو اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا۔
السیسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور انٹیلی جنس چیف حسن رشاد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری صدر نے کہا کہ مصر کسی بھی ایسے عرب ملک کی سرزمین کے دفاع میں مدد کے لیے تیار ہے جو اس سے درخواست کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصری فوجی کارروائی مصر یا اس عرب ملک کی سرزمین سے باہر نہیں جائے گی جس کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مدد طلب کی جائے۔
مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو دفاعی فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے صدر کو اختیار دینے سے متعلق ووٹنگ 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ آئینی طور پر بیرون ملک فوجی مشن کے لیے قومی دفاعی کونسل سے مشاورت اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کی منظوری درکار ہے۔
مصر اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات ہیں۔ السیسی نے خلیجی ممالک کی سلامتی کو مصر کی قومی سلامتی سے منسلک قرار دیتے ہوئے عرب قومی سلامتی کو مشترکہ قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
دنیا6 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
دنیا1 week agoروس سے ٹرمپ کی رعایتوں پر ریپبلکنز دفاعی پوزیشن میں، وسط مدتی انتخابات سے قبل دباؤ بڑھ گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا5 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
ہندوستان1 week agoویشالی میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا
