تازہ ترین
ویڈیو: اگلا ممبر پارلیمان بارہمولہ کون ہوگا؟؟
رضوان سلطان:
۱۱ اپریل سے ملک کے نئے وزیراعظم کے چناؤ کیلئے لوک سبھا انتخابات شروع ہونے جا رہے ہیں۔جموں کشمیر کی دو پارلیمانی نشستوں جموں اور بارہمولہ کیلئے بھی اسی روز انتخابات ہونگے ۔
بارمولہ سیٹ کی اگر بات کریں تو یہاں پر کل 13,08,541 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔ جن میں 6,74,417 مرد اور6,34,083 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔۱۵ اسمبلی حلقوں پر مشتمل بارہمولہ پارلیمانی سیٹ پر ہمیشہ سے ہی وادی کی سرینگر اور اننت ناگ سیٹوں کے مقابلے میں زیادہ ووٹنگ درج کی جاتی ہے ۔ یہ پارلیمانی سیٹ تین اضلاع بارمولہ ، کپوارہ اور بانڈی پورہ پر مشتمل ہے ۔ اس نشست میں زیادہ تر ووٹنگ اوڑی ، گریز کرناہ ، لنگیٹ اور لولاب اسمبلی حلقوں پر درج کی جاتی ہے ۔اب نشست پر اب ۱۱ اپریل کو مختلف سیاسی جماعتوں کے ۹ امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے ۔
پی ڈ پی سے عبدالقوم وانی جو سابق ٹریڈ یونین لیڈر اور جموں کشمیر ٹیچرز فورم کے سابق صدر بھی رہے ہیں ۔ عہدو ں سے استعفی دینے کے بعد وہ پی ڈی پی میں شامل ہو گئے تھے ۔اسکے بعد این سی کے امیدوار محمد اکبر لون جو اس نشست کے بڑے دعویدار مانے جاتے ہیں ۔ محمد اکبر لون اپنے بیانات کیو جہ سے ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہتے ہیں ۔ ۲۰۱۱ میں جہاں انہوں نے اسمبلی میں مولوی افتخار انصاری کے خلاف نازیبا الفاظ کہے تھے وہیں ۲۰۱۸ میں انہوں نے اسمبلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے تھے ۔محمد اکبر لون ریاست کے کابینہ وزیر ہونے کے علاوہ اسمبلی سپیکر اور ایم ایل اے سوناواری بھی رہے ہیں ۔
اسکے بعدپیپلز کانفرنس کے سابق آئی جی پی راجا اعجاز علی جو ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پی ڈی پی میں شامل ہوئے تھے ۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں وہ اوڑی سے لڑے تھے اور انہوں نے ۱۹۰۰۰ ہزار ووٹ حاصل کئے تھے ۔ اسکے بعد گزشتہ سال وہ پیپلز کانفرنس میں شامل ہو گئے تھے ۔ان کے بعد سابق ایم ایل اے لنگیٹ انجینئررشید ہیں ۔ ۲۰۰۸ میں انہوں نے اسمبلی انتخابات میں لنگیٹ سے آزاد امیدوار کے بطور الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے ۔جبکہ ۲۰۱۴ میں بھی دوسری مرتبہ اسی سیٹ سے ایم ایل اے چنے گئے ،انجینئر رشید اپنے متنازعہ بیانات کیلئے جانے جاتے ہیں ۔
اگر دیکھا جائے تو بارمولہ سیٹ کے لئے مقابلہ ان ہی چار لیڈران کے مابین سخت ہونے والا ہے ۔پچھلے لوک سبھا چناؤ میں جہاں پی ڈی پی نے ۳۷ فیصد ووٹ اس نشست پر حاصل کئے تھے ، وہیں این سی کے امیدوار نے ۳۱ فیصد جبکہ پیپلز کانفرنس نے ۱۵ فیصد اور انجینئر رشید نے ۵ فیصد ووٹ حاصل کئے تھے ۔
پانچ سالوں کے بعد جبکہ اب سب کچھ بدل گیا ہے ، پی ڈی پی کے پاس نیا چہرہ ضرور ہے لیکن ان کے پاس مشکل اس مرتبہ اتنے ہی ووٹ حاصل کرنا ہے ۔اوڑی کے ووٹر ز کی زیادہ تعداد اب پیپلز کانفرنس کے راجا اعجاز علی کا ساتھ دیں گی وہیں شعیہ ووٹ کا بھی راجا اعجا ز کی طرف ہی جھکاؤ ہو گا کیوں کہ عمران رضا انصاری نے پی سی میں شمولیت کر لی ہے ۔ہندوارہ پی سی گھڑ ہی ہے جہاں کے سابق ایم ایل اے سجاد لون رہ چکے ہیں ۔
دوسری طرف جموں کشمیر پیپلز مومنٹ بنانے والے شاہ فیصل نے انجینئررشید کو ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔جبکہ شاہ فیصل کپوارہ میں مقبول لیڈر ہیں ، جہاں انہوں نے حال ہی میں کامیاب عوامی جلسے بھی کئے ہیں ۔ اب یہ۲۳ مئی کو ہی پتہ چل پائے گا کہ اگلا ممبر پارلیمنٹ بارہمولہ کا کون ہے ۔
بارمولہ آپ کس کو اگلا ممبر پارلیمنٹ دیکھنا چاہتے ہیں کمنٹ بکس میں ضرور بتائیں ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
