تازہ ترین
دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے:بھارتی ایلچی
خبراردو: بھارت کے خصوصی ایلچی برائے امریکہ ہرش وردھن شرنگلا نے ہندپاک مملکتوں کے درمیان کسی بھی مذاکراتی عمل کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت بند نہیں کرتاتب تک کوئی بھی بات چیت ممکن نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں دونوں ممالک کے درمیان مسحکم رشتوں کو یقینی بنانے اور امن کی بحالی کے لیے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
بھارت کے خصوصی ایلچی برائے امریکہ ہرش وردھن شرنگلا نے پاکستان کےساتھ کسی بھی مذاکرتی عمل کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کےساتھ رشتوں کی بحالی کےلئے پاکستان کو سب سے پہلے اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت بند کرنی ہوگی تب ہی آگے کا لائحہ عمل طے کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی ایلچی کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان اپنی سرزمین سے بھارت مخالف سرگرمیوں کو بند نہیں کرتا تب تک کوئی بھی بات چیت خارج از امکان ہے۔”بھارت پاکستان کےساتھ کوئی بھی مذاکرات نہیں کرےگا جب تک پاکستان دہشت گردوں کی حمایت سے متعلق اپنی قومی پالیسی کو ترک نہیں کرے گا“۔
ہرش وردھن شرنگلا نے ان باتوں کا اظہار ملک میں بھاجپا کی دوبارہ ناقابل جیت کے بعدامریکہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔خیال رہے وادی کشمیر کے پلوامہ علاقے میں 14فروری 2019کو ہوئے خود کش حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں کافی گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ اس دوران سرحدی علاقوں میں بھی آر پار کی افواج نے بے تحاشا ایک دوسری پر بندوقوں کے دہانے کھول کر آگ پر مزید جلتی کا کام کیا۔شرنگلا کے بقول بھارت کے ساتھ دوستی کے رشتے کو دوبارہ بحال کرنے کےلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
”جنوبی ایشیائی خطے کے دو ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتوں میں استحکام پیدا کرنے اور امن کی فضا کو بحال کرنے کےلئے پاکستان کو آگے آکر اپنادہشت گردی کےخلاف اپنا رول ادا کرنا ہوگا“۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے بھارت مخالف سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھنے کو اپنی قومی پالیسی بنائی ہے جس کے نتیجے میں بھارت کو اس سب کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ بھارتی حکومت کبھی بھی اس طرح کی جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتی اور نہ ہی ملکی عوام حکومت کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کےلئے منڈیت فراہم کرسکتی ہے۔بھارت پاکستان مستقبل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بھارتی ایلچی کا کہنا تھا کہ ہمیںمحسوس کرتے ہیں جونہی پاکستان اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر دہشت گردی کو ترک کرے گا تو بھارت بھی کئی قدم آگے بڑھ کر بہتر رشتوں کی بحالی کےلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائےگا۔
”میں سمجھتا ہوں کہ ہر بھارتی پاکستان کےساتھ دوستانہ رشتوں کے قیام کا خواہش مند ہے۔ آپ بنگلہ دیش ، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مال دیوس اور افغانستان جیسے ممالک کے ساتھ ہمارے رشتوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ہمارے ایک دوسرے کےساتھ عمدہ رشتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی کا نعرہ ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس“ ہے ،ان کی پالیسی ہر ایک کی ترقی ہے جن میں ہمارے پڑوسی ممالک بھی شامل ہیں۔ شرنگلا کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک پڑوسی ممالک میں27بلین امریکی ڈالرکے تناظر میں ترقی کو یقینی بنانے کےلئے وعدہ بند ہے اورپاکستان کو اس کا حصہ بننے کے لئے خیر مقدم کیا جائےگا۔یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک طرف دہشت گردانہ کارروائیوں کا ساتھ دیا جائے اور دوسری طرف امن کی بحالی کا راگ الاپا جائے۔
ہم اس دوہری پالیسی کو مزید برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔پلوامہ حملے کی مابعد صورتحال سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی ایلچی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی خاطر ملکی عوام ایک ہی صفحے پر تھے۔شرنگلا کے بقول دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو دوبارہ بحال کرنے کےلئے پاکستان پر ہی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے اوردوسری سمت سے کسی بھی مثبت کارروائی تک ہم صرف انتظار کرسکتے ہیں۔
دنیا
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے
ماسکو، ایک وسیع پیمانے کے یوکرینی ڈراون حملے میں روس کے جنوبی علاقے روستوف میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بعض رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔
ورنر یوری سلوسار نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ‘ دشمن کے شدید حملے میں سات افراد زخمی ہوئے’ اور بتایا کہ چار زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت کے اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے حملے کے بعد ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
ضلع پرو لیتارسکی میں گرنے والے ڈراو ن کے ٹکڑوں نے دو بلند رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد ہنگامی خدمات نے رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہ میں منتقل کیا۔
اکسائیسکی ضلع میں حکام نے ایک گودام سے ڈراون کے ٹکڑے برآمد کیے اور قریبی جنگل کی پٹی میں آگ بھڑکنے کی اطلاع دی۔
باگایفسکی ضلع میں نجی مکانات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سلوسار نے خبردار کیا کہ ڈراونز کا خطرہ برقرار ہے اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
یوکرین نے تاحال اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے:پیزشکیان
تہران، صدرِایران مسعود پزیشکیان نے اپنے ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات کا سرکاری ٹیلی ویژن پر جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے بارے میں کی گئی بات چیت میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ‘معاہدہ شدہ نقشے کی بنیاد پر’ دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا، ‘موجودہ مذاکراتی عمل میں ہرمز کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ اس روڈ میپ کو ایران کے رہنما آیت اللہ مُجتَبٰی خامنہ ای کے سامنے پیش کیا گیا اور پاسدارانِ انقلاب، فوجی قوتیں اور مذاکراتی ٹیم میں شامل ہمارے بھائیوں نے بھی اسے منظور کیا۔’
پزیشکیان نے کہا، ‘اگر یہ راہداری اسی دائرہ کار کے تحت کھولا جائے تو امریکہ کو بھی اپنے وعدے پورے کرنے چاہییں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو بحری محاصرے اور پابندیوں کو ختم کرنا، ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنا اور اسرائیل پر زور ڈالنا چاہیے کہ وہ لبنان میں اپنے اقدامات روک دے۔
پزیشکیان نے کہا، ‘آبنائے ہرمز کو کھولنے کا عمل اسلام آباد مفاہمت نامہ میں بیان کردہ اور مخالف فریقین کے قبول کردہ دائرہ کار کے مطابق ہے اور اسے نافذ ہونا چاہیے۔’
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے پزیشکیان نے کہا، ‘ہمیں اپنے محبوب اور شہید سابق رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نظریات کی بنیاد پر سفارتکاری کو مضبوط کرنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہیے، اگرچہ ان تعلقات میں ہم آہستگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔’
پزیشکیان نے کہا، ‘ایران کے زیادہ تر ہمسائے اسلامی ممالک ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ایک مشترکہ زبان تلاش کرنی چاہیے، اور خطے کی سلامتی کو مل کر یقین دہانی کرانی چاہیے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔ ہم پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، مصر، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے زمین تیار ہے، ہمیں صرف اپنے نقطہ نظر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔’
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھرگے کے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ سنگین جرم، فوری ایف آئی آر درج ہو: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے ہلدوانی میں ہوئے پروگرام کے بعد اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ کرنا چھوت چھات کو فروغ دینے والا سنگین جرم ہے، اس لیے قصورواروں کے خلاف درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) قانون کے تحت فوری ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روز یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے چھوت چھات کو جرم قرار دیا ہے اور کسی دلت شخص کے کسی مقام پر جانے کے بعد اس کا ‘شُدھیکرن’ کرنا اسی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف مسٹر کھرگے کی نہیں، بلکہ ملک کے ہر دلت شخص کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ اگست کو ہلدوانی میں مسٹر کھرگے کا پروگرام ہوا تھا اور اس کے بعد ان کی تقریر والے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ کیا گیا۔ اس واقعے کو تقریباً 20 دن ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی قصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتراکھنڈ حکومت کو اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے اورقصورواروں کے خلاف ایس سی-ایس ٹی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم دلتوں کے احترام کی بات کرتے ہیں، اس لیے انہیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مسٹر کھرگے کو انصاف ملے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک میں دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک آئین کا نظریہ ہے اور دوسرا بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔ آئین نافذ ہونے کے بعد بھی ملک میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مظالم کے واقعات سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے کئی اسکولوں میں دلت بچوں سے بیت الخلا صاف کرایا جاتا ہے اور جھاڑو لگوائی جاتی ہے، انہیں کنوؤں سے پانی لینے سے روکا جاتا ہے، چائے کی دکانوں پر ان کے لیے الگ کپ رکھے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کے موقع پر گھوڑی پر بیٹھ کر بارات نکالنے والے دلتوں پر بھی حملے ہوتے ہیں اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کوئی دلت شخص جتنا کامیاب ہوتا ہے، اس پر اتنے ہی زور دار طریقے سے حملہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار، کرکٹ یا کسی دوسرے شعبے میں کامیاب ہونے والے دلت شخص کو بھی اس ذہنیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دلت لیڈروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے راجستھان کانگریس اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ٹیکارام جولی اور بہار کے سابق وزیرِ اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے ساتھ ہوئے ‘شُدھیکرن’ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت صرف ایک فرد تک محدود نہیں ہے۔
کانگریس رہنما نے پارلیمنٹ میں مسٹر کھرگے کے اس معاملے کو اٹھانے کا ذکر کیا اور کہا کہ بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈّا نے کہا تھا کہ اگر ایسا واقعہ ہوا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہیندر بھٹ نے ‘شُدھیکرن’ کے واقعے کو درست قرار دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کہتے ہیں کہ وہ ہر ذات کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ان کی پارٹی کے رہنما اس طرح کے واقعے کو صحیح ٹھہراتے ہیں تو ان کے قول و فعل میں فرق صاف دکھائی دیتا ہے۔
کانگریس کی لڑائی اسی امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے نظریے کے خلاف ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ صرف کانگریس صدر کھرگے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ملک کے ہر دلت شخص کے وقار ، مساوات اور آئینی حقوق سے جڑا معاملہ ہے۔ حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو کانگریس قصورواروں کو انصاف کے کٹھہرے تک پہنچانے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
