تازہ ترین
پارلیمانی انتخابات میں کل 26 مسلم امیدوار کامیاب، جانیں کہاں؟
اس مرتبہ 17ویں لوک سبھا میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کی تعداد میں معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے اور کشمیر سے فاروق عبداللہ و حیدر آباد سے اسد الدین اویسی سمیت 26 مسلم امیدوار پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
جہاں لوک سبھا میں بی جے پی کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں ایک خاص پہلو یہ بھی یہ کہ پچھلی لوک سبھا کے مقابلہ موجودہ لوک سبھا میں مسلم امیدواروں کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد مسلم محلوں میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے بی جے پی مخالف قوتوں کی شکست نہیں ہوئی بلکہ ان کی اپنی شکست ہوئی ہے۔ کوئی بھی نتائج پر یقین کرتا نظر نہیں آ رہا تھا ہر شخص کا سوال تھا کہ کیا ایسا ممکن ہے، کیا ایسا ہو سکتا ہے، کیا یہ نتائج صحیح ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سوال بی جے پی مخالف پارٹیوں کے دفاتر اور کارکنان کے منہ سے بھی سنے گئے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مسلم اراکین پارلیمنٹ کی تعداد میں اس مرتبہ تھوڑا ہی صحیح لیکن اضافہ ہوا ہے۔
17ویں لوک سبھا میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں کشمیر سے فاروق عبداللہ و حیدر آباد سے اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں۔ سابقہ لوک سبھا میں 23 ارکان پارلیمنٹ کا تعلق مسلم طبقہ سے تھا۔ واضح رہے کہ سال 1980 میں سب سے 49 مسلم امیدوار جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔
ارکان پارلیمنٹ منتخب ہونے والے امیدواروں میں یو پی سے 6، مغربی بنگال سے 6، جموں و کشمیر اور کیرالہ سے 3-3، بہار اور آسام سے 2-2 جبکہ لکش دیپ اور پنجاب سے ایک ایک مسلم امیدوار فتح یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔
سولہویں لوک سبھا میں 23 امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن اتر پردیش سے ایک بھی مسلمان نہیں جیت پایا تھا حالاکہ کیرانہ سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں ضرور تبسم حسن جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔
آسام
عبد الخالق
بدرالدین اجمل
بہار
چودھری محبوب علی قیصر
ڈاکٹر محمد جاوید
جموں و کشمیر
حسنین مسعودی
محمد اکبر لون
فاروق عبد اللہ
کیرالہ
ڈاکٹر اے ایم عارف
ای ٹی محمد بشیر
پی کے کنلی کٹی
لکش دیپ
محمد فیضل
مہاراشٹر
امتیاز جلیل
پنجاب محمد صادق
تلنگانہ
اسد الدین اویسی
مغربی بنگال
نصرت جہاں روحی
خلیق الرحمٰن
ابو ہاشم خان چودھری
ابو طاہر خان
ساجدہ احمد
تمل ناڈو
کے نواز کانی
اتر پردیش
آفرین علی
کنور دانش علی
افضال انصاری
ایس ٹی حسن
محمد اعظم خان
حاجی فضل ارحمٰن
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
