تازہ ترین
لاوے پورہ سرینگر میں مختصر خونین جھڑپ
2جنگجو، سی آر پی ایف اہلکار ہلاک،ایک جنگجو زخمی
مضبوط سیکیورٹی گرڈ،بہتر تال میل اور پختہ خفیہ معلومات، کامیاب جنگجو مخالف آپریشنز کی ضمانت:ڈی جی پی
سرینگر: سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں بدھ کو سکوٹی پر سوار مسلح جنگجوؤں اور فورسز کی خصوصی ناکہ پارٹی کے درمیان کے درمیان ’مختصر خونین جھڑپ‘ میں 2آئی ایس جے کے جنگجو اور سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ ایک جنگجو زخمی ہوا،جو پولیس حراست میں زیر علاج ہے۔
سرینگر میں یہ گذشتہ4روز میں اپنی نوعیت کا دوسرا عسکری واقعہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی)،دلباغ سنگھ نے کہا کہ مضبوط سیکیورٹی گرڈ،بہتر تال میل اور پختہ خفیہ معلومات سے جنگجو مخالف آپریشنز میں کامیابیاں تسلسل کیساتھ حاصل ہورہی ہیں۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ سرینگر میں بدھ کی صبح۱۱ بجکر45منٹ پر اُس وقت افراتفری،اتھل پتھل اور خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب یہاں پولیس وسی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
مختصرجھڑپ:آئی جی سی آر پی ایف،روی دیپ سہائے اور پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی الرٹ کے پیش نظر پولیس تھانہ پارمپورہ کے حدود میں آنے والے علاقہ لاوے پورہ میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور خصوصی ناکہ لگایا تھا،جہاں سے گذر نے والے مشکوک افراد سے پوچھ تاچھ کی جاتی تھی جبکہ اس کے علاوہ شہر میں ممکنہ جنگجویانہ کارروائیوں کو قبل از وقت روکنے کیلئے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تعینات خصوصی ناکہ پارٹی نے بغیر ہیلمنٹ ایک سکوٹی پر سوار3افراد کو چیکنگ کی غرض سے روکا اور جوں ہی مذکورہ افراد کو سکوٹی سے نیچے اتر نے کو کہا گیا،تو سکوٹی پر سوار بندوق برداروں نے ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائر نگ کی،جسکے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکار راجیو رنجن ازاجان ہوا جبکہ طرفین کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں میں 2جنگجو مار گئے اور ایک جنگجو زخمی ہوا،جسے حراست میں لیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ پہلے ہی جنگجویانہ حملوں کی نسبت خفیہ معلومات تھیں،کہ محمد افضل گورو کی ساتویں برسی پر جنگجو شہر میں سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرسکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اسی خفیہ معلومات کی بنا پر سرینگر کے خارجی و داخلی مراکز پر خصوصی ناکے قائم کئے گئے ہیں،تاکہ قبل از وقت جنگجویانہ حملوں یا منصوبہ بندی کو ناکام بنایا جاسکے۔ یہ گذشتہ ایک ہفتے میں دوسری معرکہ آرائی ہے۔
31جنوری کو نگروٹہ جموں میں پولیس کی ناکہ پارٹی اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی،جس میں جیش محمد کے تین جنگجو مارے گئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔گذشتہ اتوار کو سرینگر کی مشہور پرتاپ پارک کے نزدیک ایک گرینیڈ حملے میں 7عام شہری اور دو فورسز اہلکار زخمی ہوئے تھے۔مزید جنگجویانہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا،جسکے تحت پولیس وفورسز نے مشترکہ طور جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں۔فورسز کو 8سے14فروری تک چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔9فروری2013کو محمد افضل گورو کو پار لیمنٹ حملے میں قصوار قرار دیکر دلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پھانسی دی گئی اور جیل کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا جبکہ 11فروری1984میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں ہی تختہ دار دیا گیا تھا اور اُنہیں بھی یہی دفن کیا گیا ہے۔دونوں مرحومین کی باقیات لوٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے،تاہم حکومت ہند اس سے صاف انکار کررہی ہے۔پریس کانفرنس:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،دلباغ سنگھ،ایڈیشنل آئی جی سی آر پی ایف اور آئی جی پی،وجے کمار نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں پارمپورہ شوٹ آؤٹ سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس دی۔ڈی جی پی نے کہا کہ جنوری2020میں پولیس،فوج اور فورسز نے مشترکہ طور پر جنگجومخالف آپریشنز میں شدت لائی،جسکے کامیاب ترین نتائج برآمد ہوئے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز میں بہتر تال میل اور پختہ خفیہ معلومات کی بنا پر پولیس وفورسز کو جنگجو مخالف آپریشن میں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں جبکہ مضبوط سیکیورٹی گرڈ سے جنگجو اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرینگر،بڈگام،کھریو اور ترال میں کامیاب جنگجو مخالف آپریشنز عمل میں لائے گئے،جس دوران جنگجو ؤں کو زندہ بھی پکڑا گیا اور جھڑپوں میں مارے بھی گئے۔ان کا کہناتھا کہ حال ہی میں ادھمپور جموں میں جیش محمد نامی عسکری تنظیم کے تین جنگجو مارے گئے،جو سرحد پار کرکے یہاں ایک بڑی واردات انجام دینے کا منصوبہ رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی الرٹ کی بنیاد پر شالٹینگ پارمپورہ میں اسپیشل ناکہ لگایا گیا اور یہاں سے سکوٹی پر سوار گزر رہے جنگجوؤں نے ناکہ پارٹی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ازجان ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں 2جنگجو مارے گئے اور ایک جنگجو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،جو پولیس کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔سی آر پی ایف کے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ خفیہ معلومات کی بنا پر سرینگر۔
بارہمولہ روڑ پر شالٹینگ پارمپورہ کے مقام پر ناکہ لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 3ملی ٹنٹ ایک سکوٹی پر سوار تھے،جوں ہی اُنہیں چیکنگ کیلئے روکا گیا،تو پیچھے بیٹھے ملی ٹنٹ نے ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی،جس دوران یہاں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار راجیو رنجن کے سر میں لگی اور اُسکی موت ہوگئی۔جوابی کارروائی میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔آئی پی کشمیر زون،وجے کمار نے مختصر جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ضیا الرحمان ساکنہ آرتھ بڈگام،خطیب احمد داس ساکنہ بجبہاڑہ اننت ناگ کے بطور کی جبکہ زخمی جنگجو کی شناخت عمر فیاض ساکنہ کے بطور ہوئی۔ان کا کہناتھا مہلوک جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ ضبط کئے گئے۔(کے این ایس)
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
