تازہ ترین
ملک گیر لاک ڈاءون کا تیسرا مرحلہ ،پابندیاں ،بندشیں مزید سخت
’کورونا وائرس‘ سے متاثر افراد کی تعداد میں روزانہ اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں پابندیاں مزید بڑھاتے ہوئے’شبانہ کرفیو‘ عائد کرنے کا فیصلہ لیا۔حکمنامے کے تحت شام 7بجے سے صبح 7بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔اس دوران لوگوں کی ہر طرح کی آزاد نقل وحرکت پر مکمل طور پابندی عائد کی گئی،تاہم میڈیکل ایمرجنسی کو کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سیکریٹری اورحکومتی ترجمان، روہت کنسل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’جموں و کشمیر کے تمام علاقہ جات میں شام7بجے سے صبح 7بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا‘۔ انہوں نے کہا ’کرفیو کے دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجرا کیے گئے پاسز کے بغیر آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم طبی پیشہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد پر یہ پابندی عائد نہیں ہوں گی‘۔ گزشتہ روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے13اضلاع کو ریڈزون زمرے میں لایا تھا۔ ان میں کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں صوبے کے جموں، کٹھوعہ اور سامبا بھی شامل ہے۔ ریاسی، ادھم پور، رامبن اور راجوری اورنج زون میں ہیں جبکہ ڈوڈہ، کشتوار اور پونچھ گرین زون میں ہیں۔ رواں مہینے کی یکم تاریخ کو مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈان کے تیسرے مرحلے کے دوران عائد پابندیوں کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے ملک کے733اضلاع کو ریڈ اورنج اور گرین زون باندھا گیا تھا۔ عوام کو پابندیوں میں رعایت بھی انہیں زون کے مطابق دی جائیگی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ’اگرچہ ان پابندیاں پر ہر ہفتے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نظرثانی کی جاسکتی ہے تاہم پابندیاں کتنی بڑھانی ہے اور کتنی کم کرنی ہے اس کا حتمی فیصلہ ضلع انتظامیہ کو ہی لینا ہے۔‘جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے 701 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے زائد از 600 کشمیر کے ہیں۔ اب تک وائرس سے متاثرہ قریب 300 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ8 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس دوران جموں وکشمیر نے ایک دن میں 2ہزار کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا ہے۔ادھرعالمی وبا کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر لاک ڈان میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم نے بھی جموں وکشمیر میں تمام تعلیمی اداروں اور تربیتی مراکز کو رواں ماہ کی17تاریخ تک بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔اس حکمنامے کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلا کی روکتھام کے لیے محکمہ اسکول تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو مزید وقت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔جموں وکشمیرمیں کوروناوائرس کی بیماری کے دستک کے بعد سے ہی اسکولوں میں تمام تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کو معطل کیا گیا تھا۔
اب چونکہ گزشتہ ہفتے مرکزی وزارت داخلہ نے ملک گیر لاک ڈان کو مزید دو ہفتوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا یے۔ اس تناظر میں اب محکمہ تعلیم نے بھی ایک مرتبہ پھر بچوں سے تاکید کی ہے کہ وہ بندوشوں اور پابندیوں کے دوران گھروں میں ہی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھے۔ جبکہ لاک ڈان کی صورت میں محکمہ کی جانب سے شروع کیے گئے آن لائن اور ٹیلی کلاسز سے بھی استفادہ حاصل کریں۔ پڑھائی کے وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے وادی کشمیر کے سرکاری اور بعض نجی اسکولوں نے بھی طلبہ کو آن لائن پڑھانے کا انتظام کیا ہے۔ جس کے لیے زوم کلاسز اور دیگر ایپس استعمال کی جارہی ہیں۔چھوٹے بچوں کے لیے والدین کے موبائل فون پر ایس ایم ایس بھیج کر بچوں کو واٹس آیپ گروپ میں شامل ہوکر آن لائن اسائنمنٹس اور دیگر ہوم ورک دیا جاتا ہے۔ وہیں اب آن لائن سسٹم کے ذریعے ہی یونٹIstاور یونٹ2ndامتحانات لینے کی بھی بات کی جارہی ہے۔
سست رفتار 2جی انٹرنٹ کی دستیابی کی وجہ سے بچے اکثر اوقات تعلیمی مواد ڈان لوڈ بھی نہیں کر پارہے ہیں۔ وہیں والدین بھی شکایت کرتے رہتے ہیں کہ ان کے ایک سے زیادہ بچے کسی اسکول میں زیر تعلیم ہیں تو مختلف کلاسز کے بچوں کو ایک ہی وقت میں پڑھانے کے نتیجے میں کئی بچوں کے کلاسز چھوٹ جاتے ہیں۔ جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔ طلبہ کو درپیش دیگر دشواریوں کے باعث بھی آن لائن کلاسز زیادہ سودمند ثابت نہیں ہو پا رہے ہیں۔اب محکمہ تعلیم نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت بچوں کو تعلیم دینے کے لیے آل انڈیا ریڈیو کے اشتراک سے آڈیو کلاسز شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
