تازہ ترین
تیز رفتار انٹر نیٹ پابندی میں 27مئی تک توسیع
4۔جی موبائیل انٹر نیٹ پر عائد پابندی میں 27مئی تک توسیع کے بیچ وادی کشمیر کے8اضلاع میں 11اور12مئی کی درمیانی رات سے 2۔جی انٹر نیٹ خدمات بحال کردئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ہی ایس ایم ایس سروس بھی بحال ہوگئی۔تاہم جنوبی کشمیر کے دو جڑواں اضلاع پلوامہ اور شوپیان میں یہ سروس ہنوز معطل ہے جبکہ ان دونوں اضلاع میں موبائیل کال سروس بحال کردی گئی۔
ادھر انٹر نیٹ خدمات بحال ہونے کیساتھ ہی آن لائن کلاسز اور ای۔ادائیگی بھی شروع ہوگی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں 6مئی بروز بدھ ایک معرکہ آرائی کے دوران حزب کمانڈرریاض نائیکوکی ساتھی سمیت ہلاکت کیساتھ ہی وادی کشمیر میں موبائیل فون خدمات بشمول انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔پلوامہ اور شوپیان کو چھوڑ کر یہ سروس وادی کے دیگر اضلاع میں 3روز بعد بحال کردی گئی جبکہ6روز بعد اب 2۔جی موبائیل انٹر نیٹ خدمات بحال کر دئے گئے۔
11اور12مئی کی درمیانی رات وادی کشمیر کے8اضلاع سرینگر،بڈگام،گاندر بل،کپوارہ،بارہمولہ،بانڈی پورہ،اننت ناگ اور کولگام میں یہ سروس بحال کرد ی گئی۔تاہم جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات ہنوز منقطع ہے،لیکن سوموار رات دیر گئے یہاں موبائیل فون کال سہولیت بحال کرد گئی۔وادی کشمیر میں 2۔جی انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کیساتھ ہی آن لائن کلاسز اور ای۔
ادائیگی کا عمل بھی شروع ہوگیا۔انٹر نیٹ بندش کی وجہ سے ڈاکٹر اور طلاب کافی متاثر ہوئے۔کووڈ۔19لاک داؤن کے دوران بیشتر مریض ڈاکٹروں سے موبائل پر رابطہ کرکے طبی مشورے حاصل کرتے تھے جبکہ ڈاکٹر بھی ایکدوسرے روز سے رابطے میں رہتے تھے۔طلبہ نے کہا کہ گزشتہ55دنوں سے وہ اسکول نہیں گئے اور گھروں میں قید ہیں،تاہم ایسے تیسے ہم آن لائن پڑھائی جاری رکھے ہوئے تھے،کیونکہ ٹیچرس ہمیں آن لائن پڑھاتے تھے،گزشتہ چھ روزسے یہ نظام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا،ویسے وادی میں کب انٹر نیٹ اور فون سروس بند ہو یہ کوئی نہیں جانتا؟۔
اگرچی 2۔جی انٹر نیٹ بحال کرنے سے کسی حد تک پیشہ ور افراد اور طلبہ کو راحت ملی،تاہم مجموعی طور پر تیز رفتارانٹر نیٹ بندش سے زندگی کا ہر ایک شعبہ مسلسل متاثر ہورہا ہے۔عام لوگ کہتے ہیں کہ وبا میں فوجی انٹر نیٹ خدمات کی مسلسل بندش سے کورونا وبا سے لڑ نے مشکلات درپیش ہیں جبکہ اس وقت تیز رفتار انٹر نیٹ لازمی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اس وبا سے محفوظ رہنے کیلئے انٹر نیٹ سے اہم معلومات حاصل کی جاتی ہے،لیکن کشمیری اس سے محروم رہ رہے ہیں۔فورجی انٹرنیٹ کی معطلی سے طلبا اور صحافیوں کو زیادہ ہی مشکلات در پیش ہیں۔ طلبا گھروں میں بیٹھ کر پڑھائی کرنے سے قاصر ہیں اور صحافی گھروں میں بیٹھ کر اپنے پیشہ امور کی انجام دہی سے معذور ہیں۔ جموں وکشمیر میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے سیاسی حلقوں کی طرف سے بلند کی گئیصدائیں بھی صدا بہ صحرا ہی ثابت ہورہی ہے۔
اس دوران جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے یہاں 4۔جی انٹر نیٹ پر عائد پابندی میں 27مئی تک توسیع کی ہے۔اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے باضابط طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ ملی ٹنوں کی موجودگی میں اضافہ اور بدلہ لیکر ہلاکتیں کرنے کی کوششوں کے خدمات اور خطرات کے پیش نظر تیز رفتار انٹر نیٹ بندش میں 27مئی تک توسیع کی جارہی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 5اگست 2019میں جموں وکشمیر کی آئینی دفعات 370و 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کو ختم کردیا اورجموں کو 2 مرکزی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر یہاں تمام تر مواصلاتی خدمات منقطع کردی گئی تھیں۔
اگرچہ بعد میں فون خدمات کو بتدریج بحال کیا گیا تھا اور2۔ جی انٹرنیٹ سروس بھی بحال کردی گئی،لیکن4۔ جی انٹرنیٹ خدمات ہنوز منقطع ہیں۔دریں اثناء سپریم کورٹ آف انڈیا نے سوموارکے روز جموں و کشمیر میں 4۔ جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے لئے عرض گزاروں کی طرف سے اٹھائے گئے، معاملات کو دیکھنے کیلئے مرکزی وزارت امور داخلہ کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم صادر کیا ہے۔
دنیا
اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے:پیزشکیان
تہران، صدرِایران مسعود پزیشکیان نے اپنے ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات کا سرکاری ٹیلی ویژن پر جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے بارے میں کی گئی بات چیت میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ‘معاہدہ شدہ نقشے کی بنیاد پر’ دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا، ‘موجودہ مذاکراتی عمل میں ہرمز کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ اس روڈ میپ کو ایران کے رہنما آیت اللہ مُجتَبٰی خامنہ ای کے سامنے پیش کیا گیا اور پاسدارانِ انقلاب، فوجی قوتیں اور مذاکراتی ٹیم میں شامل ہمارے بھائیوں نے بھی اسے منظور کیا۔’
پزیشکیان نے کہا، ‘اگر یہ راہداری اسی دائرہ کار کے تحت کھولا جائے تو امریکہ کو بھی اپنے وعدے پورے کرنے چاہییں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو بحری محاصرے اور پابندیوں کو ختم کرنا، ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنا اور اسرائیل پر زور ڈالنا چاہیے کہ وہ لبنان میں اپنے اقدامات روک دے۔
پزیشکیان نے کہا، ‘آبنائے ہرمز کو کھولنے کا عمل اسلام آباد مفاہمت نامہ میں بیان کردہ اور مخالف فریقین کے قبول کردہ دائرہ کار کے مطابق ہے اور اسے نافذ ہونا چاہیے۔’
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے پزیشکیان نے کہا، ‘ہمیں اپنے محبوب اور شہید سابق رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نظریات کی بنیاد پر سفارتکاری کو مضبوط کرنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہیے، اگرچہ ان تعلقات میں ہم آہستگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔’
پزیشکیان نے کہا، ‘ایران کے زیادہ تر ہمسائے اسلامی ممالک ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ایک مشترکہ زبان تلاش کرنی چاہیے، اور خطے کی سلامتی کو مل کر یقین دہانی کرانی چاہیے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔ ہم پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، مصر، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے زمین تیار ہے، ہمیں صرف اپنے نقطہ نظر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔’
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھرگے کے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ سنگین جرم، فوری ایف آئی آر درج ہو: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے ہلدوانی میں ہوئے پروگرام کے بعد اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ کرنا چھوت چھات کو فروغ دینے والا سنگین جرم ہے، اس لیے قصورواروں کے خلاف درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) قانون کے تحت فوری ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روز یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے چھوت چھات کو جرم قرار دیا ہے اور کسی دلت شخص کے کسی مقام پر جانے کے بعد اس کا ‘شُدھیکرن’ کرنا اسی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف مسٹر کھرگے کی نہیں، بلکہ ملک کے ہر دلت شخص کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ اگست کو ہلدوانی میں مسٹر کھرگے کا پروگرام ہوا تھا اور اس کے بعد ان کی تقریر والے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ کیا گیا۔ اس واقعے کو تقریباً 20 دن ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی قصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتراکھنڈ حکومت کو اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے اورقصورواروں کے خلاف ایس سی-ایس ٹی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم دلتوں کے احترام کی بات کرتے ہیں، اس لیے انہیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مسٹر کھرگے کو انصاف ملے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک میں دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک آئین کا نظریہ ہے اور دوسرا بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔ آئین نافذ ہونے کے بعد بھی ملک میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مظالم کے واقعات سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے کئی اسکولوں میں دلت بچوں سے بیت الخلا صاف کرایا جاتا ہے اور جھاڑو لگوائی جاتی ہے، انہیں کنوؤں سے پانی لینے سے روکا جاتا ہے، چائے کی دکانوں پر ان کے لیے الگ کپ رکھے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کے موقع پر گھوڑی پر بیٹھ کر بارات نکالنے والے دلتوں پر بھی حملے ہوتے ہیں اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کوئی دلت شخص جتنا کامیاب ہوتا ہے، اس پر اتنے ہی زور دار طریقے سے حملہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار، کرکٹ یا کسی دوسرے شعبے میں کامیاب ہونے والے دلت شخص کو بھی اس ذہنیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دلت لیڈروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے راجستھان کانگریس اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ٹیکارام جولی اور بہار کے سابق وزیرِ اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے ساتھ ہوئے ‘شُدھیکرن’ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت صرف ایک فرد تک محدود نہیں ہے۔
کانگریس رہنما نے پارلیمنٹ میں مسٹر کھرگے کے اس معاملے کو اٹھانے کا ذکر کیا اور کہا کہ بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈّا نے کہا تھا کہ اگر ایسا واقعہ ہوا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہیندر بھٹ نے ‘شُدھیکرن’ کے واقعے کو درست قرار دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کہتے ہیں کہ وہ ہر ذات کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ان کی پارٹی کے رہنما اس طرح کے واقعے کو صحیح ٹھہراتے ہیں تو ان کے قول و فعل میں فرق صاف دکھائی دیتا ہے۔
کانگریس کی لڑائی اسی امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے نظریے کے خلاف ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ صرف کانگریس صدر کھرگے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ملک کے ہر دلت شخص کے وقار ، مساوات اور آئینی حقوق سے جڑا معاملہ ہے۔ حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو کانگریس قصورواروں کو انصاف کے کٹھہرے تک پہنچانے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی ایف اے
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
