تازہ ترین
جموں وکشمیر میں متاثرین کی تعداد 1200متجاوز
جموں وکشمیر میں جاری کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بیچ 5ڈاکٹر وں اور19آر مڈ پولیس اہلکاروں سمیت45افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح یہاں کووڈ۔19دسے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر1200تجاوز کر گئی جبکہ مزید مثبت کیسوں کا قوی امکان ہے کیونکہ اب کئی کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں سوموار کی صبح اُس وقت اضطرابی کیفیت میں مزید اضافہ ہوا،جب مزید45افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ مختلف تشخیصی گاہوں میں کئے گئے کورونا وائرس ٹیسٹ کے دوران پانچ ڈاکٹر اور 19آرمڈ سمیت45افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
انگریزی خبر رساں ادارے جی این ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتا یا کہ ڈی پی ایل اننت ناگ میں 19نمونے جانچ کیلئے لئے گئے تھے،جوکہ ایک ’کولیکشن پوائنٹ‘(جمع کرنے کا مرکز) ہے،کے سبھی ٹیسٹ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔تاہم ان میں ڈسٹرکٹ پولیس اننت ناگ کا کوئی اہلکار نہیں ہے۔ایک پولیس نے افسر نے بتایا کہ ہے یہ سبھی ٹیسٹ آر مڈ پولیس اہلکاروں کے ہیں۔ادھرجموں و کشمیر میں کووڈ۔19 کے مثبت کیسز میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے،سوموار کے روز کشمیر میں 5 ڈاکٹرز میں بھی کووڈ۔19 کی تصدیق ہوئی ہے۔سرینگر میڈیکل کالج کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے3، ڈینٹل کالج کا ایک اور سکمز بمنہ میں ایک ڈاکٹر مثبت پایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایچ ایس اور ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز سرینگر کی متوفی خاتون کا علاج کیا تھا، جس سے وہ اس کے رابطے میں آئے تھے۔
گزشتہ کل سرینگر کے حبہ کدل علاقے کی رہنے والی ایک جواں سال خاتون فوت ہوئی تھی،جس کا کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ یہ خاتون دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے بعد ان ڈاکٹروں کے رابطے میں آنے والے افراد اور طبی عملے کی نشاندہی شروع کی گئی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ ان کا جلد ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ دیگر مریضوں میں سی ڈی اسپتال کی کووڈ۔19ٹیسٹنگ لیب میں بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی 50خاتون جوکہ ایس ایم ایچ ایس کے آئیسو لیشن میں وارڈ میں زیر علاج ہے۔ دیگران میں کوکرناگ کی75سالہ خاتون،فتح کدل سرینگر کا55سالہ شہری،65سالہ خاتون کا تعلق کولگام،56سالہ شخص کا تعلق کرگل،بڈگام سے تعلق رکھنے والی70سالہ معمر خاتون،پٹن سے تعلق رکھنے والے55سالہ شہری اور سلر اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا27 سالہ نوجوان شامل ہے،جو کہ صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔19آر مڈ پولیس اہلکاروں کی عمر25سے53برس کے درمیان ہیں،جن میں بیشتر کی تعداد30 برس کی ہے۔دو دیگر مریضوں کے مثبت ٹیسٹ راجوری سے آہیں،جو جی ایم سی جموں نے تصدیق کی ہے۔
اسطرح جموں وکشمیر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر1228ہوگئی،جن میں 600 ایکٹو پازیٹو(سرگرم معا ملات) ہیں جبکہ دیگر مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ممکنہ طور پر اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔13 افراد اس مہلک وبا کی وجہ سے فوت ہو ئے ہے۔اس وبا کی روک تھام کے لیے گزشتہ 60 دنوں سے نافذ لاک ڈاون جاری ہے جس دوران لوگ کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔کشمیر میں تاجروں کے اتحاد کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن سے صرف گزشتہ دو ماہ کے دوران وادی کشمیر کی معیشت کو 8ارب41کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
کشمیر ٹریڈ الائنس کے سرپرست اعلی فاروق احمد ڈار نے سرینگر میں ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ اعدادو شمار 19 مارچ کے بعد سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے ہیں اوراس دوران کشمیری تاجروں کو 8ارب41کروڑ روپے سے زائد کا نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعزاز شاہدھر نے کہا کہ وادی کشمیر میں لاک ڈان ختم ہونے کے بعد کشمیری تاجروں کو اس دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ کشمیر پریس کلب نے سرینگر میں ایک بیان میں کورونا وائرس کے نام پر جاری لاک ڈاؤن کے باعث کشمیر کی گھمبیر صورتحال اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث صحافیوں کو درپیش مشکلات پرشدید تشویش ظاہر کی ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ عالمی وبانے پوری میڈیا انڈسٹری کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کو میڈیا سے وابستہ کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے عذر کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
دنیا
روس یورپ کے ساتھ کسی بھی جنگ کی تیاری میں نہیں، یورپی عوام روس سے لڑنا نہیں چاہتے:پوتن
ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ روس یورپ کے ساتھ کسی بھی جنگ کی تیاری نہیں کر رہا ہے اور اگر یورپ میں جاری سیاسی سرگرمیوں پر نظر ڈالی جائے تو یہ واضح ہوجاتا ہے کہ وہاں کے لوگ روس سے لڑنا نہیں چاہتے۔
مسٹر پوتن نے روسی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ مغربی ممالک کے رہنما مسلسل ‘روسی خطرے’ اور روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کی تیاریوں کی بات کررہے ہیں۔ تاہم، امید ہے کہ اب یہ بات واضح ہوچکی ہوگی کہ روس کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ”یہ بات سب کے سامنے واضح ہوچکی ہے کہ جنگ کے میدان میں روس کو شکست دینا ناممکن ہے اور اسے حکمت عملی کے اعتبار سے بھی شکست دینا غیر حقیقی ہے۔”
روسی صدر کے مطابق، یورپی سیاست دانوں کی جانب سے روس کے خلاف جنگ کی تیاریوں سے متعلق دیے جانے والے بیانات کسی طرح کی سیاسی ذہنی اختلال کی علامت ہیں۔
مسٹر پوتن نے کہا، ”میرا خیال ہے کہ جن لوگوں نے پوری تاریخ میں روس کو حکمت عملی کے اعتبار سے شکست دینے کی کوشش کی ہے اور بدقسمتی سے آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں، وہ جدید دنیا کی حقیقتوں کو سمجھتے ہیں اور سمجھیں گے کہ روس کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنا ہی بہتر ہے۔ یہ ان کے اپنے عوام کے مفاد میں ہے۔”
یو این آئی/اسپوتنک
ہندوستان
جرمنی کے ایک مطالعاتی و تحقیقی ادارے میں ہندوستان کے لیے خصوصی مرکز قائم
نئی دہلی، جرمنی میں بین الاقوامی تعلقات کے مطالعے اور تحقیق کرنے والے برلن کے خودمختار ادارے کونسل آن فارن ریلیشنز (ڈی جی اے پی) میں ہندوستان سے متعلق ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔
‘انڈیا سینٹر’ کے نام سے قائم اس مرکز کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور جرمنی کی وزیر برائے اقتصادی امور و توانائی کیتھرینا ریشے نے شرکت کی۔ مسٹر گوئل اس وقت جرمنی اور نیدرلینڈز کے سرکاری دورے پر ہیں۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ ڈی جی اے پی میں ہندوستان کے لیے قائم کیا گیا یہ مرکز ہندوستان اور جرمنی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر تجارت نے کہا، ”ہماری ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والی صلاحیتیں ہمارے بلند حوصلہ اقتصادی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ اس شراکت داری کو مزید رفتار دینے کا کام کرے گا۔”
اس موقع پر مسٹر گوئل نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ باہمی خوشحالی اور ترقی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تعاون کے نئے راستے تلاش کریں۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
