تازہ ترین
کورونا لاک ڈاؤن ۔ دوم کا 11واں دن،کرفیو جیسی بندشوں کیساتھ 6روزہ سخت پابندیوں کا آغاز
شہر ودیہات میں زندگی کا پہیہ رُک گیا ،سڑکیں سنسان ،بازار ویران
خبراردو:-
سرینگر: وادی کشمیر میں گزشتہ11روز سے جاری لاک ڈاؤن دوم کے بیچ جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ دیگر9اضلاع میں 6روزہ سخت ترین پابندیوں اور بندشوں کاسلسلہ شروع ہوا ۔
کرفیو جیسی بندشوں اور پابندیوں کے نتیجے میں شہر ودیہات میں زندگی کا پہیہ تھم گیا جبکہ چہار سو سڑکیں سنسان اور بازار ویران ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے برق رفتار پھیلاءو کو روکنے کےلئے جمعرات کی صبح سے 6روزہ سخت ترین لاک ڈاؤن کا آغاز کرفیو جیسی بندشوں ،ناکہ بندی ،رکاوٹوں اور سنسانی سے ہوا ۔
دارالحکومت سرینگر میں پولیس کی جپسیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے جمعرات کی علی الصبح کرفیو جیسی پابندیوں اور بندشوں کا اعلان کیا گیا ،جس دوران پولیس نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی ۔ لوگوں کی آزاد نقل وحرکت کو روکنے کےلئے شہر میں کم وبیش سبھی علاقوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا تھا جبکہ مرکزی رابطہ سڑکوں پر جگہ جگہ پولیس وفورسز نے مشترکہ طور ناکے لگائے تھے ،جہاں سے گزر نے والی نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر پوچھ تاچھ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی تھی اور جو افراد غیر ضروری طور گھروں سے باہر آئے تھے ،اُنہیں واپس لوٹنے کےلئے کہا جاتا تھا ۔
سخت ترین لاک ڈاؤن کے نتیجے میں تجارتی مرکز لالچوک سمیت شہر کے سبھی چوٹھے بڑے بازار بند رہے ۔ شہر میں صبح کے وقت کھلنے والی دکانیں بھی جمعرات کو بند رہیں جبکہ سبزیوں ،دودھ اور دگر ضروری ایشاء کی دکانیں بھی مقفل تھیں جبکہ پیٹرول پمپ بھی بند رہے اور بنکوں میں بھی کام کاج نہیں ہوسکا ۔
وادی کشمیر میں 11روز قبل سخت ترین بندشیں اور پابندیاں دوبارہ عائد کی گئی تھیں ۔ یہ پابندیاں کورونا وائرس کے مثبت معاملات اور اموات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر نافذ کی گئی تھیں ،تاہم بدھ کو جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے بانڈی پورہ ضلعے کو چھوڑ دیگر 9اضلاع سرینگر ،بڈگام ،گاندر بل ،بارہمولہ ،کپوارہ ،پلوامہ ،اننت ناگ ،کولگام اور شوپیان میں مکمل لاک ڈاءون نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس اعلان کے تحت وادی کشمیر کے9اضلاع میں جمعرات کو سخت ترین بندشیں عائد رہیں ۔
بارہمولہ ،کپوارہ ،بڈگام ،گاندر بل ،پلوامہ ،کولگام ،شوپیان اور اننت ناگ میں بھی سرینگر کی طرح ہو کاعا لم رہا ۔ سبھی اضلاع میں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ مرکزی قصبوں میں ناکہ بندی ،تالہ بندی اور تار بندی کو مزید سخت کردیا گیا اور لوگوں کی نقل وحرکت کو گھروں تک محدود رکھا گیا ۔ جمعرات کو اسپتالوں یا لازمی سروس محکموں سے جڑے ملازمین ہی نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ڈیوٹی دینے کےلئے گھروں سے باہر آئے تھے ۔
مجموعی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جبکہ لوگوں نے بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ پوری وادی میں جمعرات کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا جسکی وجہ سے سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آرہے تھے ۔
بانڈی پورہ میں کووڈ ۔ 19گائیڈ لائنز (قواعد وضوابط ) کے تحت معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں ۔ حکومتی اعلان کے تحت 6روزہ سخت ترین لاک ڈاءون کے دوران زرعی اور باغبانی کی سرگرمیاں ہی جاری رہیں گی جبکہ لازمی سروس سے وابستہ مال بردار گاڑیوں کی بلا خلل آوا جاہی بھی جاری رہے ۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ،نے کہا تھا کہ وادی میں عیدقربان کے موقعے پر تین روز کےلئے بازار کھلے رہیں گی ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ ۔ 19کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اموات میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ جموں وکشمیر میں 16کے قریب مثبت کیسز ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد300کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاءون کا آغاز مارچ کے وسط سے شروع ہوا ،جس میں ملک گیر لاک ڈاءون کے تحت دی گئی نرمی کے تحت یہاں پابندیاں اور بندشیں ختم کی گئی تھیں ،تاہم پابندیوں اور بندشوں میں نرمی کیساتھ ہی کورونا کیسز میں کافی زیادہ اچھال دیکھنے کو ملا جبکہ اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
وادی کشمیر میں تازہ سخت ترین بندشیں اور پابندیاں بدھ کی شام 6بجے سے شروع ہوئیں اور یہ سلسلہ27جولائی تک جاری رہے گا ۔ یہ فیصلہ امرناتھ یاترا کی منسوخی کے ایک روز بعد اور عید قربان سے 10روز قبل لیا گیا ۔
ہندوستان
مالی شمولیت میں جن دھن یوجنا کے یکسرتبدیلی لانے والے رول کی وزیرِ اعظم مودی نے کی ستائش
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز پردھان منتری جن دھن یوجنا کی ستائش کرتے ہوئے اس کے سفر کو ” غیرمعمولی وسعت اورانقلابی نتائج” سے تعبیر کیا اور ملک بھر میں مالی شمولیت پر اس کے دور رس اثرات کو اجاگر کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا، ” غیرمعمولی وسعت اورانقلابی نتائج! جن دھن یوجنا کا ایک بے مثال اثر رہا ہے۔”
ان کے یہ تبصرے مالی شمولیت کی اس اہم اسکیم کے 28 اگست 2014 کو اپنے آغاز سے 12 سال مکمل ہونے پر سامنے آئے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا کو بینکنگ خدمات تک ہمہ گیر رسائی فراہم کرنے اور رسمی مالیاتی نظام سے باہر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو بینکنگ نیٹ ورک میں لانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 19 اگست 2026 تک 59 کروڑ سے زیادہ جن دھن کھاتے کھولے جا چکے تھے، جن میں کل جمع رقم 3.16 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ مستفیدین میں خواتین کا تناسب 55 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ تقریباً 78 فیصد کھاتے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 41 کروڑ سے زیادہ روپے۔کارڈ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 12 برسوں میں، جن دھن یوجنا حکومت کی مالی شمولیت کی کوششوں کا ایک مرکزی ستون بن گئی ہے، جس نے مستفیدین کو بینکنگ، بچت، کریڈٹ، انشورنس، پینشن کی سہولیات اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔
اس اسکیم نے جن دھن-آدھار-موبائل، یا جے اے ایم، فریم ورک میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جس نے مستفیدین کے بینک کھاتوں میں سرکاری فوائد کی براہِ راست منتقلی کو ممکن بنایا ہے اور فلاحی امداد کی فراہمی میں خامیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
اب جب کہ یہ پروگرام اپنے 13 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ جن دھن یوجنا رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دے رہی ہے اور ان لوگوں کی معاشی شراکت کو مضبوط کر رہی ہے جو پہلے مین اسٹریم بینکنگ نظام سے باہر تھے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
نیپال میں سیلاب سے تقریباً 470 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری
کٹھمنڈو، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے حکام کے مطابق گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹنے کے بعد مٹی اور چٹانوں کا ایک وسیع تودہ ہمالیائی دریا میں جا گرا، جس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے نیپال اور چین کے تبت کے علاقے میں کم از کم 469 افراد ہلاک اور کم از کم 1,500 افراد لاپتہ ہیں۔
تباہ کن بھوٹی کوشی سیلاب نے نیپال اور تبت کے پہاڑی سرحدی علاقے کو اپنی زد میں لے لیا، جبکہ نیپال کے ضلع راسووا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جو چینی سرحد کے عین جنوب میں واقع ہے۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں تباہ شدہ مکانات، پانی میں بہتی گاڑیاں اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا ایک دھاتی پل دکھائی دیا، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ سیلابی پانی نے پورے کے پورے دیہات کو اپنی زد میں لے لیا۔ امدادی اور تلاش کرنے والی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پانی میں چلتے ہوئے متاثرین اور لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں، تاہم کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ سیلاب کے باعث متعدد سڑکیں اور پل بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
حکام نے ابتدائی طور پر خیال ظاہر کیا تھا کہ بدھ کی صبح آنے والے سیلاب کی وجہ 4.4 شدت کا زلزلہ ہو سکتا ہے۔ تاہم متعدد ماہرین اور امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے تصدیق کی کہ ”زلزلاتی سرگرمی” دراصل گلیشیئر کے ٹوٹنے اور ملبے کے بہاؤ کا نتیجہ تھی، جس کے بعد دریا کے نچلے علاقوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، نہ کہ زلزلے کی وجہ سے سیلاب آیا۔
گلیشیئر کا انہدام اس وقت ہوتا ہے جب برفانی تودے کا ایک بڑا حصہ اپنے بستر سے الگ ہو جاتا ہے۔ اس میں بعض اوقات لاکھوں مکعب میٹر برف، چٹانیں اور پانی شامل ہوتے ہیں، جو انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے برفانی تودے یا ملبے کے بہاؤ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئر کا انہدام گلیشیئر سائنس میں باقاعدہ طور پر متعین سائنسی اصطلاح نہیں، تاہم ایسے واقعات کو بیان کرنے کے لیے یہ اصطلاح عام طور پر استعمال ہوتی ہے۔
نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ”گلیشیئر سے آنے والا سیلاب” لہینڈے کھولا دریا میں نیپالی جانب برف اور چٹانوں کے تودے گرنے کے باعث آیا۔ اتھارٹی کے ماہر ارضیات پرکاش پوکھرل نے بتایا کہ ابتدائی سیلابی ریلا لہینڈے کھولا میں داخل ہوا، جو آگے بھوٹی کوشی اور پھر تریشولی دریاؤں میں شامل ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سیلابی پانی جنوب کی جانب نیپال میں پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق صرف 30 منٹ میں تریشولی دریا کی سطح میں تقریباً 9 میٹر (27 فٹ) تک اضافہ ہوا۔
جاری۔ یو این آئیْ۔ ع ا۔
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
