تازہ ترین
15اگست کے سلسلے میں فقید المثال سیکیورٹی بندوبست
وادی بھر میں فل ڈرس ریہرسل تقاریب کا انعقاد
طلبا نے نہیں کی شرکت، رنگا رنگ پروگرام بھی محدود،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار:آئی جی کشمیر
خبراردو:-
سرینگر: فقید المثال سیکیورٹی بندوبست کے بیچ جمعرات کو وادی بھر میں 15اگست (یوم آزادی)کے سلسلے میں فل ڈرس ریہر سل تقاریب کا انعقاد کیا گیا،تاہم کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے باعث اسکولی طلبہ نے ان تقاریب میں شرکت نہیں کی جبکہ رنگا رنگ پروگرام بھی محدود ہی رہا۔
اس سلسلے کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر میں منعقد ہوئی،جہاں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ترنگا لہرا یا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔اسی طرح کی تقاریب صوبہ جموں کے سبھی اضلاع میں بھی منعقد ہوئیں۔
کشمیر نیوز سروس کے مطا بق عالمگیر وبا کورونا وائرس(کووڈ۔19) کے درمیان وادی کشمیر میں جمعرات کو 15اگست (یوم آزادی) کے سلسلے میں فل ڈرس ریہر سل تقاریب منعقد ہوئیں۔فل ڈرس ریہر سل تقاریب کے سلسلے میں وادی بھر میں سیکیورٹی کے کڑے اور فقید المثال بندوبست کئے گئے تھے۔
وادی کشمیر میں اس سلسلے کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب کرکٹ اسٹیڈیم سونہ سوار سرینگر میں منعقد ہوئی،جسے فورسز نے کئی روز قبل ہی مکمل طور پر اپنی تحویل میں لیا تھا تاکہ15اگست کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب احسن طریقے انجام دی جاسکے۔
اسٹیڈیم کی جانب جانے والے راستے کو گپکار روڑ چوک سے لیکر ٹی آر سی گراؤنڈ تک سیل کیا گیا تھا اور صرف میڈیا نمائندوں کو ہی تقریب گاہ تک جانے کی جازت دی گئی۔یہ روڑ آئندہ دو روز تک عام لوگوں کی نقل وحرکت کیلئے بند رہے گا۔کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر سیکیورٹی کے لحاظ سے کافی حساس مانا جاتا ہے اور یہاں 15اگست کے سلسلے میں منعقدہ فل ڈرس ریہر سل کے موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ پر سلامی لی۔
تقریب میں مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ تاہم کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے مقفل رہنے کے سبب اس بار اسکولی طلباء فل ڈریس ریہرسل کی تقریب سے غیر حاضر رہے۔ تقریب جو محض آدھے گھنٹے میں اختتام کو پہنچی، میں کوئی ثقافتی پروگرام بھی محدود تھے۔
ریہرسل کا انعقاد سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ کیا گیا۔ کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، کے گرد ونواح میں سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ سری نگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے اسٹیڈیم کے گردونواح میں ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس تقریب میں کووڈ۔19وبا کے باعث مہمانوں کی آمد بھی محدود ہی ہوگی۔ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کی تقاریب منعقد ہوئیں،جس دوران ضلع ترقیاتی کمشنروں نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ پر سلامی لی،تاہم کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں کی مصروفیات کے سبب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنروں نے تقریبات کی صدارت کی۔ضلع صدر مقامات پر منعقدہ فل ڈرس ریہر سل تقاریب میں بھی طلبا نظر نہیں جبکہ یہاں بھی رنگا رنگ پروگرام محدود نظر آیا۔
15اگست (یوم آزادی)کے سلسلے میں سیکیو رٹی بندوبست کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی معقول اور مؤثر بندوبست کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ’کشمیر بھر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، یہ تقریبات پرامن ماحول میں منعقد کی جائیں گی‘۔دریں اثناء صوبہ جموں کے سبھی اضلاع میں بھی15اگست (یوم آزادی) کے سلسلے میں فل ڈرس ریہر سل کا انعقاد کیا گیا۔صوبہ کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
