تازہ ترین
بھارت-چین تنازعہ: روس کے دارالحکومت ماسکو میں اعلیٰ سطح اجلاس
بات چیت کے لیے 5 نکات پر اتفاق
دونوں ممالک سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر متفق،موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں
خبراردو:-
سرینگر:بھارت اور چین نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق چین کے اسٹیٹ کونسلر وانگ ڑی اور بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان جمعرات کو ماسکو میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے حالیہ سرحدی کشیدگی میں اضافے پر بات چیت کی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پانچ نکات پر اتفاق کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ سرحدی کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ دونوں جانب سے فوجیوں کو فوری طور پر سرحد سے ہٹایا جائے اور تناؤ میں کمی لائی جائے۔
دونوں ملکوں کے اعلی سفارتی عہدے داروں کے درمیان یہ ملاقات ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر الگ سے ہوئی جس میں سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔
چین اور بھارت کے درمیان یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب رواں ہفتے لداخ میں متنازع سرحد پر فائرنگ کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کرنے کے الزامات لگائے تھے۔چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ ڑی نے اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ خارجہ سے کہا کہ سرحدی مداخلت اور فائرنگ جیسی اشتعال انگیزی کو فوری روکنے کی ضرورت ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
بیان کے مطابق وانگ ڑی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے کہا کہ کشیدگی کے دوران سرحد پر لائے جانے والے تمام عسکری ساز و سامان اور سرحدی فورسز کو وہاں سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔نئی دہلی سے ہمارے نامہ نگار سہیل انجم سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفارت کار اور سینئر تجزیہ کار اشوک سجن ہار نے کہا ہے دونوں ملکوں کے درمیان اب تک ہونے والی بات چیت بے نتیجہ رہی ہے۔
مگر اب وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد کشیدگی کے خاتمے کی معمولی سی امید پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جن باتوں پر اتفاق رائے ہوا ہے وہ عملی صورت اختیار کرتی ہیں یا نہیں۔اشوک سجن کے بقول بھارت اور چین کے درمیان پہلے بھی کشیدگی کے خاتمے کی باتیں ہوتی رہی ہیں لیکن زمینی حقائق کچھ اور بیان کرتے ہیں۔سینئر تجزیہ کار اور ایک آن لائن میڈیا پلیٹ فارم ’میڈیا اسٹار ورلڈ‘ کے ایڈیٹر محمد احمد کاظمی کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ روس اور ایران موجودہ حالات میں بھارت اور چین کے درمیان مصالحت کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول روس اس سلسلے میں کافی دلچسپی لے رہا ہے۔
احمد کاظمی کہتے ہیں کہ گزشتہ دنوں بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور اس کے بعد وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے تہران کا جو دورہ کیا ہے وہ بلا وجہ نہیں ہے۔ اسی اثنا میں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ علاقائی واقعات میں شمولیت ایران کی ترجیح ہے۔اْن کے بقول جواد ظریف کے ٹوئٹ سے بھی اس جانب اشارہ ملتا ہے کہ بھارت اور چین کے تنازع میں ایران مصالحتی کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔
دریں اثناء وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کے لیے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کے ساتھ جمعے کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس کے دوران چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان مئی سے ہی سرحدی کشیدگی جاری ہے جس میں 15 جون کو اس وقت شدت آ گئی تھی جب گلوان وادی میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جھڑپ کے دوران بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ہمالیہ کے اس بلند و بالا علاقے میں دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ سرحد بندی نہیں ہے اور اسے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے۔چند روز قبل بھی ایک بار پھر دونوں ملکوں کی فوج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کو فائرنگ میں پہل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔سال1975 کے بعد پہلی بار بھارت چین سرحد پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ دونوں ملکوں میں 1966 میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ سرحد پر گشت کے دوران آتشیں اسلحے کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
مودی اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت، مغربی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل برقرار رفتار کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ہندوستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
دنیا
سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی، پروازیں بحال
دمام، سعودی عرب کے دمام شہر میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا اور ہوائی ٹریفک معمول پر آگئی۔ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کی شام ہونے والا یہ حملہ مملکت کے مشرقی صوبے میں تیل کی ایک تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو کارکنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ان واقعات نے سعودی عرب کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش مسلسل سلامتی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک ہندوستانی باشندہ ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی عرب، ہندوستان، یمن، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق، زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گاکا نے مزید کہا کہ حکام ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں و عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے مطابق، جمعرات کو بھی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے جاری رہے۔ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پانچ ڈرونوں کو روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل مشرقی صوبے میں چار دیگر ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کو یمن کی حوثی ملیشیا سے منسوب ڈرون اور میزائل حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مشرقی صوبے میں سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت کے مطابق، اس واقعے میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تنصیب کے احاطے سے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم آئل فیلڈ میں کام کاج متاثر نہیں ہوا۔
حملوں کے پیش نظر سعودی حکام آنے والے ڈرونوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے مملکت میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
یو این آئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا1 week agoروس سے ٹرمپ کی رعایتوں پر ریپبلکنز دفاعی پوزیشن میں، وسط مدتی انتخابات سے قبل دباؤ بڑھ گیا
