تازہ ترین
بی جے پی کشمیر کی تقدیر بدل کر مایوس چہروں پر مسکراہٹ لائے گی: سید شاہنواز حسین
جنگجو تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی تعمیر میں اپنا قلیدی رول ادا کریں
عسکریت پسند نہ صرف ہمارے اپنے لوگ ہیں بلکہ وہ ملک کے شہری بھی ہیں
سرینگر: بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے عسکریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کریں اور ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا قلیدی رول ادا کریں۔
کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ مقامی عسکریت پسند نہ صرف ہمارے اپنے لوگ ہیں بلکہ وہ ملک کے شہریوں بھی ہیں اور میں عسکریت پسندوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کرنے والے ہمارے اپنے لوگ ہیں اور انکو تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی تعمیر کیلئے آگے آنا چاہے تاہم انہوں نے کہا پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کی بھی پیش کش کی جارتی ہے لیکن انکار کرنے کے بعد انکے ساتھ سختی سے کام میں لیا جارہا ہے۔
شاہنواز حسین نے کے این ایس کو مزید بتایا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا قلم مقامی نوجوانوں کے لئے لیکر یہاں آیا ہوں اور میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اے۔کے 47لینے سے باز آجائیں کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ بہت زیادہ پر امن لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے مٹھی بھر کے کچھ لوگ یہاں کے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر اکسارہے ہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ کچھ لوگ اسلام کی غلط تشریح کرکے غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
حالیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے الزام کے بارے میں بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے میڈیا کا توجہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کا ڈرامہ رچایا تھا۔
انہوں نے کہا میں نے بھی کئی بار سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پروگرام موخر کردیا تھا لیکن میں نے اسکی پبلسٹی نہیں کی۔ع
لاقائی دائرے میں شامل سیاسی جماعتوں کے علاوہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی رہنما اور سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے غریب گھرانوں کے بچوں کو عسکریت پسندی کے لئے اکسایا لیکن اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے خاندان کے بچوں اور رشتہ داروں کو بیرون ملک بھیجا۔
حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بارے میں شاہنواز حسین نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جموں و کشمیر میں انتخابات پرامن انداز میں منعقد ہوئے اور اسکے لئے میں ریاستی الیکشن کمیشن اور سیول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ کس پارٹی کو زیادہ ووٹ ملے اور کس پارٹی کو کم پڑے لیکن ہمارے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مختلف چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے اور میں یہ واضح طور کہہ رہا ہوں کہ یہ جمہوریت کی بڑی جیت ہے۔
شہنواز حسین نے کے این ایس کو مزید بتاتے ہوئے یہ دعوا کیا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے ہر ایک شہری کی تقدیر بدل دے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے الزامات کا مقصد ملک کے لوگوں کو گمراہ کرنا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ بی جے پی پر الزامات لگائے ہیں اور یہ ان کی پہلی بولی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل ہی کانگریس پارٹی عوامی اتحاد برائے گوپکار اعلامیہ یعنی “پی اے جی سی ڈی” کے ساتھ کھڑے رہی اور مزکورہ پارٹی ہمیشہ آرام سے رہنے کی شوقین رہی ہے اور انکے لیڈران نچلی سطح کے کارکنوں سے ملنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ بی جے پی اوپر سے نیچے کارکنوں کی پارٹی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں یہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران پارٹی امور کی نگرانی کے لئے ایک ماہ تک موجود رہاجس دوران میں نے کشمیر کے ہر گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کو “تاریخی” کارنامہ قرار دیتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ اگر کسانوں کا احتجاج نہ کیا گیا ہوتا تو قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر صرف اور صرف ڈی ڈی سی انتخابات کی بحث ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے عبد اللہ، مفتی اور کانگریس کا بے حد تکلیف برداشت کئے ہیں اور اب انہوں نے بی جے پی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور میں یہاں کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں نا امیدی یا مایوسی نہیں ہوگی۔شاہنواز حسین نے کہا کہ میں نے کشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کیا جس دوران لوگوں نے میرا دل سے استقبال کیا اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ بی جے پی ان کی تقدیر بدل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اچھی سڑکیں اور گلی کوچوں کی تعمیر و تجدید کے علاوہ مایوس چہروں پر مسکراہٹ بھی لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر قدرتی وسائل اور ہنر مندوں سے بھرا ہوا ہے اور میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں آپ روزگار کے متلاشی نہیں ہونگے بلکہ روزگار دینے والوں میں ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص ترنگا نہیں اٹھائے گا لیکن حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ہر ایک جگہ پر ترنگا اور بی جے پی کا جنھڈا ہی نظر آرہا تھا۔
ایک سوال کہ کچھ لوگوں نے قومی میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ میں کشمیر کے بارے میں غلط تاثرات نشر کئے اس پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ میں ان لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو کشمیر کے بارے میں “بے بنیاد” باتوں کو آگے بڑھاتے ہیں کہ وہ یہاں آئیں اور اس جنت کا دورہ کئے بغیر کسی غلط پروپیگنڈے کی تشہیر نہ کریں۔(کے این ایس)
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
