جموں و کشمیر
چیف الیکشن کمیشن کا دورہ کشمیر :سبھی سیاسی جماعتوں نے جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کرانے پر زور دیا
سری نگر،جموں وکشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے وفود نے جمعرات کے روز چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کی اور مرکزی زیر انتظام علاقے میں جلداز جلد چناو کرانے کا مطالبہ کیا ۔
بتادیں کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں ای سی آئی کی ٹیم انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کی صبح سری نگر پہنچی۔
سپریم کورٹ نے 11 دسمبر 2023 کو سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو برقرار رکھتے ہوئے پولنگ پینل کو ہدایت کی تھی کہ جموں و کشمیر میں 30 ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
حکام نے بتایا کہ ای سی آئی کے دو روزہ دورے کا مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے جامع بات چیت اور تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایکس پر لکھا کہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا راجیو کمار اور الیکشن کمشنر ز گیانیش کمار اور ڈاکٹر ایس ایس ساندھو کی قیادت میں وفد سری نگر پہنچا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران سیاسی پارٹیوں نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی سربراہی میں ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کی جس دوران فوری الیکشن کے مطالبے کو دہرایا گیا۔
ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ناصر اسلم وانی نے کہا:’ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ 2018 کے بعد سے کوئی حکومت نہیں ہے اور 10 سال سے انتخابات نہیں ہوئے لہذا لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر عوامی نمائندوں کی ضرورت ناگزیر ہے۔ ‘
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کو غیر جانبدارانہ رویہ اپنانے پر زور دیاگیا ۔ این سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے کوئی دشمنی نہیں۔
انہوں نے کہا :”ہم محسوس کرتے ہیں کہ ان کے (ایل جی) کے فیصلے جانبدار نہیں ہونے چاہئیں۔‘
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر خورشید عالم نے پولنگ پینل کو بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا :’. ہم نے الیکشن کمیشن کے وفد کو بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ سیاحوں نے جموں وکشمیر کا دورہ کیا، پارلیمانی انتخابات ہوئے اور امرناتھ یاترا پرامن طریقے سے جاری ہے لہذا اب الیکشن کا انعقاد ناگزیر ہے۔
ان کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں جلدازجلد اسمبلی چناو ہونگے لہذا اس پر عملدرآمد ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ایل جی انتظامیہ کام کر رہی ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر عوامی حکومت لازمی ہے۔
سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی مونگا، جو پارٹی وفد کا حصہ تھے، نے کہا کہ انہوں نے ای سی آئی کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے انتخابات کے بغیر ہیں اب جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر الیکشن ہونے چاہئے۔
مونگا نے کہا، ” جموں وکشمیر کے لوگوں کو گزشتہ دس سالوں سے جمہوریت سے پرے رکھا گیا ۔‘
بی جے پی کے لیڈروں نے بھی ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کو سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ تاریخ سے پہلے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
بی جے پی لیڈر نے کہا :’ہمیں امید ہیں کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد ایک جمہوری حکومت اپنا کام کاج سنبھالے گی اور بہت جلد الیکشن سے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی۔‘
دریں اثنا سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد، ای سی آئی نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ میٹنگ کی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کا وفد نو اگست کو جموں جانے سے قبل سری نگر میں چیف سیکریٹری اور پولیس سربراہ کے علاوہ دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
