ہندوستان
دہلی میں گھنی دھند کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ
نئی دہلی، دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کو گھنے کہرے کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق، صبح 8 بجے تک مختلف ایئر لائنز کی یہاں سے جانے والی 50 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والی تقریباً اتنی ہی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
دہلی ہوائی اڈے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ رات ایک بجے کے بعد سے ہی کیٹ-3 طریقہ کار کے تحت پروازیں چل رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف سی اے ٹی-3 کے لیے اہل ہوائی جہاز اور عملے کے ارکان ہی لینڈ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں۔
کیٹ-3 انتہائی جدید آلات کی مدد سے لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت ہے، جو انتہائی گھنے دھند کے حالات میں استعمال ہوتی ہے۔
ایئر لائنز نے مسافروں کو ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ کے بارے میں چیک کرلیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
ہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
نئی دہلی، دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کرنے اور ملک میں میزائل سازی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے تیار کردہ تمام روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی ہندستانی دفاعی صنعت کو ملک میں ہی پیداوار کے لیے منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے اب ملک میں دفاعی شعبے کی نجی کمپنیاں بھی میزائل سازی کر سکیں گی اور میزائلوں کی در آمد پر انحصار میں کمی آئے گی۔
وزارتِ دفاع نے منگل کے روز بتایا کہ ٹیکنالوجی کی یہ منتقلی گھریلو صنعتوں کو مقررہ اہلیتوں، سرٹیفکیشن اور ضوابط کی ضروریات کے مطابق دیسی پیداوار کے قابل بنا کر دفاعی شعبے کے سازگار ماحول میں ان کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
وزیرِ دفاع کے دفتر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، “اس التزام سے میزائل نظام کی ترقی سے صنعتی پیداوار کی طرف کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنے کے عمل میں مدد ملے گی۔ یہ جدید دفاعی نظام کی ترقی اور ساخت کے لیے ہندستانی صنعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ڈی آر ڈی او کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مقصد گھریلو پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانا، دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرنا نیز سپلائی چین میں ہندستانی ایم ایس ایم ای اور دیگر ٹیکنالوجی شراکت داروں کی شرکت کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔”
اس اقدام کا مقصد عملی صلاحیت میں اضافہ کرنا، در آمدات پر انحصار گھٹانا نیز معیار اور افادیت کو بڑھانے کے لیے گھریلو سطح پر اصلاحات یا تبدیلیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے ہندستان کے دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ترقی میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔ ڈی آر ڈی او جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی منتقلی، انہیں اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنے اور دفاعی نظام میں شامل کرنے کے عمل کو آسان بنانے نیز ملک کی دیسی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ہندستانی صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
لکھنؤ میں وکیلوں کے چیمبرز کومنہدم کرنے کے خلاف عرضی سپریم کورٹ سے خارج
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے منگل کے روز لکھنؤ ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب سرکاری زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے وکیلوں کے چیمبرز کو منہدم کرنے کے نوٹس جاری کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے اس معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ صرف اس بنیاد پر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا کہ ان پر وکیلوں کا قبضہ ہے۔ جسٹس ناتھ نے کہا کہ اگر عدالت کے احاطے پر ہی قبضہ کر لیا جائے گا تو ان کے تحفظ کی ذمہ داری کس کی ہوگی۔
عدالت نے ثالثی یا متبادل جگہ فراہم کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا اور عدالتی احاطے کو تجاوزات سے پاک رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ معاملہ تقریباً 72 لوگوں کے مبینہ قبضے سے متعلق ہے، جن میں زیادہ تر وکلاء شامل ہیں، جن کے چیمبرز لکھنؤ ڈسٹرکٹ کورٹ کے پاس عوامی راستوں یا یوٹیلٹی زمین پر تعمیر کیے گئے تھے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مشترکہ خط لکھ کر ذات پر مبنی مردم شماری کے موجودہ طریقۂ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے مسٹر کھرگے نے کہا کہ کھلے سوالات کے ذریعے ذاتوں کی صحیح گنتی ممکن نہیں ہے۔ ایک ہی ذات کے مختلف ناموں اور ذیلی ذاتوں کے طور پر درج ہونے سے اعداد و شمار بکھر سکتے ہیں، جس کا سب سے زیادہ نقصان دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، انتہائی پسماندہ اور محروم طبقات کو ہوگا۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ واضح ہے کہ موجودہ سوالنامے کو منسوخ کر کے تصدیق شدہ ذاتوں کی فہرست کی بنیاد پر نیا سوالنامہ تیار کیا جائے۔ اس کے لیے سیاسی جماعتوں، ماہرین اور عام لوگوں سے وسیع پیمانے پر مشاورت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور بہار میں کیے گئے ذات پر مبنی سروے کی طرز پر پہلے سے تیار اور تصدیق شدہ ذاتوں کی فہرست کی بنیاد پر گنتی کرنا اس کا عملی حل ہو سکتا ہے۔ مسٹر کھرگے نے زور دے کر کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری صرف کرائی ہی نہیں جانی چاہیے، بلکہ اس کے اعداد و شمار درست اور قابلِ اعتماد بھی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی درست اعداد و شمار سماجی انصاف اور محروم طبقات کے حقوق سے متعلق پالیسی ساز فیصلوں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoپوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
-
پاکستان1 week agoپاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا
-
ہندوستان1 week agoمحض 24 گھنٹوں میں ہی سامنے آ گیا کہ کس کے دماغ میں ’نکسل‘ ہے: بی جے پی
-
ہندوستان1 week agoیو جی سی – نیٹ کے تین مضامین کا امتحان دوبارہ کرانے پر جواب دیں مودی: راہل
-
ہندوستان1 week agoطلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی
-
ہندوستان1 week agoملک میں ‘پیپر لیک نکسل’ کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس
-
ہندوستان1 week agoٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر۔ دو آخری واشنگٹن
-
دنیا1 week agoامریکہ نے بات چیت میں رکاوٹ ڈالنے پر عمان کو دھمکی دی
-
دنیا1 week agoاردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
-
دنیا1 week agoکشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے
-
جموں و کشمیر1 week agoرجیجو کے تبصرے کے بعد محبوبہ مفتی نے خود کو کہا ’دماغی نکسل‘
-
ہندوستان1 week agoہریانہ، پنجاب میں 17-18 اگست کو شدید بارش کی پیش گوئی، ہماچل اور جموں و کشمیر میں بہت شدید بارش کا خدشہ
