ہندوستان
تجارت اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا ہندوستان: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے روس-ایران پابندیوں سے متعلق قانون کے پیشِ نظر اپنی تجارت اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو امریکی کانگریس میں منظور کیے گئے اس قانون کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اس قانون کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ملک کی تجارتی اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جاری بیان میں ہندوستان کا موقف پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ہندوستان اپنی تجارت اور اقتصادی مفادات کی حفاظت کے لیے تمام ضروری قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت مقامی تجارتی اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہندوستان امریکہ کے ساتھ متوازن اور باہمی تجارتی تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکی انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے کہ اس قانون کا ہندوستان کی توانائی کی سکیورٹی، بین الاقوامی توانائی مارکیٹوں اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ ‘لنڈسے او گراہم سینکشننگ روس اینڈ ایران ایکٹ آف 2026’ روس اور ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے والا ایک نیا بل ہے۔ اس قانون کے تحت امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ملکوں نیز پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنے والوں پر 100 فیصد تک درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان کی ترقی میں رفتار، صحت مند فطرت دونوں موجود ہیں : مودی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان نے اپنی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے ساتھ ساتھ فطرت کی صحت کا بھی پورا خیال رکھا ہے۔ ہندوستان پیرس موسمیاتی کانفرنس میں اعلان کردہ اپنے اہداف کو وقت سے پہلے پورا کرنے والا ملک ہے۔
مسٹر مودی دارالحکومت میں نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کی جانب سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ ماحولیات اورآب وہوا کی رفتار کے مستقبل پر منعقدہ اس کانفرنس میں 17 ممالک کے جج، عدالتی حکام، وکلا، ماہرین ماحولیات اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاح میں چیف جسٹس سوریہ کانت، ماحولیات و جنگلات کے وزیر بھوپیندر یادو اور این جی ٹی کے چیئرمین پرکاش شریواستو کی موجودگی میں وزیراعظم نے این جی ٹی ایپ کا بٹن دبا کر افتتاح کیا جس میں صارف این جی ٹی کے تمام معاملات کی صورتحال اور پیشرفت وغیرہ کی معلومات اپنے موبائل پر حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا، ”ہماری ترقی تیز رفتار بھی ہے اور صحت مند بھی۔“ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 سال میں ان کی حکومت نے شمسی توانائی اور گرین انرجی کے شعبے میں بے مثال کام کیے ہیں، آبی گزرگاہوں اور ریلوے لائنوں کی ترقی اور برق کاری، میٹرو ریلوے نیٹ ورک کی توسیع اور الیکٹرک گاڑیوں کے تیز تر استعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی آئی ہے۔ گھنے جنگلاتی علاقوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اتھر وید کے منتر ”ماتا بھومی : پترو اہم پرتھویا :“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تہذیب میں زمین کو ماں کے روپ میں دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان، جی-20 میں واحد ایسا ملک ہے جس نے پیرس موسمیاتی کانفرنس (کاپ-21) میں کیے گئے تمام وعدوں (قومی عہدبستگیوں) کو وقت سے پہلے پورا کر کے دکھایا ہے۔“
انہوں نے کہا، ”گزشتہ 12 سال میں ماحولیات سے جڑے ہر شعبے میں… ہندوستان نے غیر معمولی پیشرفت کی ہے۔ ہندوستان یہ دکھا رہا ہے کہ ترقی اور ماحولیاتی استحکام ساتھ ساتھ کیسے چل سکتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ترقی پر بڑی توجہ دی ہے اور اس سمت میں اٹھائے گئے اقدامات نے ماحولیاتی تحفظ میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
مسٹر مودی نے بین الاقوامی مندوبین کے سامنے یہ بھی کہا، ”اکثر کاربن کے اخراج کی ذمہ داری غلط طریقے سے ترقی پذیر ممالک پر ڈالی جاتی رہی ہے۔ جبکہ تاریخی سچائی یہ ہے… آج بھی فی کس کاربن کے اخراج میں ہندوستان کا حصہ عالمی اوسط کے آدھے سے بھی کم ہے!“ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس عدالتی نقطہ نظر، سائنسی معلومات، ماحولیاتی گورننس کے نظام اور تمام عدالتوں میں ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ پالیسی سازی، نفاذ اور تعمیل میں حائل خلا سمیت اہم ماحولیاتی اور موسمیاتی چیلنجوں پر بات چیت کی سہولت فراہم کرے گی اور ماحولیاتی گورننس اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کو تلاش کرے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
خواتین کو تحفظ دینے میں معاشرہ اور حکومت دونوں ناکام: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ بے رحمی کے بعد اس کے قتل اور ایک دیگر نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے واقعے پر خواتین کی سلامتی کے معاملے میں معاشرے اور حکومت دونوں کو ناکام قرار دیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ملک میں خواتین کی سلامتی کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے اور خواتین کی ترقی کی صرف کھوکھلی باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں خواتین پر ظلم اور تشدد ہوتا ہے اور مجرموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی امید نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاملات میں ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ اور حکومت دونوں خواتین کو تحفظ، آزادی اور مساوات کا حق دینے میں پوری طرح ناکام ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
ہندوستان-نیپال کے درمیان غیر مجاز تجارت کی روک تھام میں تعاون پر ہوئی بات چیت
نئی دہلی، ہندوستان اور نیپال کے حکام نے تجارت، ٹرانزٹ اور غیر مجاز تجارت کو روکنے کے لیے تعاون پر نئے دور کی بات چیت کی ہےاس مسئلے پر دوطرفہ بین حكومتی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ اسی ہفتے 16-17 ستمبر کو دارالحکومت کے وانجیہ بھون میں منعقد کی گئی۔
وزارت تجارت کی جمعہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اس میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت حکومت ہند کے محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری اجول کمار گھوش نے کی، جبکہ نیپالی وفد کی قیادت حکومت نیپال کی وزارت صنعت، تجارت اور سپلائی کے جوائنٹ سکریٹری بدھ بہادر گرونگ نے کی۔ اس میں دونوں فریقوں کے مختلف محکموں کے سینئر حکام شامل تھے۔
یہ ذیلی کمیٹی تجارت اور تجارت سے جڑے امور کا تفصیلی جائزہ لینے اور دوطرفہ تجارت و ٹرانزٹ کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم دوطرفہ ادارہ جاتی نظام ہے۔
ریلیز کے مطابق میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے مارکیٹ تک رسائی، کسٹم اور تجارتی سہولیات، معیارات، غذائی تحفظ، فائٹو سینیٹری اقدامات، فارماسیوٹیکلز، طبی آلات، آیوش پروڈکٹس، سرحد پر انفراسٹرکچر، ریل اور سڑک کنیکٹیویٹی اور تجارت سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا۔
یو این آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسرحد پار دہشت گردی کی سازش کے معاملے میں این آئی اے نے کشمیر کے کئی مقامات پر تازہ تلاشی لی
-
جموں و کشمیر7 days agoاین آئی اے نے حافظ سعید کے خلاف دوسرا غیر ضمانتی وارنٹ حاصل کیا
-
دنیا1 week agoسعودی عرب کی حوثیوں کے خلاف جنگ میں مداخلت کی درخواست امریکہ نے مسترد کردی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ایس آئی اے کی ٹیم نے پونچھ، اودھم پور کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے
-
دنیا7 days agoلبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
-
ہندوستان7 days agoپوتن نے استعماری سوچ والے ممالک پر کثیر قطبی دنیا کے ابھار کو متاثر کرنے کا الزام لگایا
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر عبداللہ نے پاجامہ والے بیان کے تنازع پر تنویر صادق کا دفاع کیا
-
دنیا1 week agoروسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ
-
دنیا7 days agoسعودی تیل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد عراق نے متعدد سرحدی گزرگاہیں بند کردیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میونسپل کارپوریشن نے مصنوعی ذہانت پر مبنی واٹر پمپ مانیٹرنگ سسٹم شروع کیا
-
ہندوستان1 week agoگوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا
-
دنیا1 week agoپوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت
