Connect with us

دنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ-1 بی ویزا درخواستوں کی جانچ سخت کی، بعض ویزوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس برقرار

Published

on

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایسے آجروں کی جانب سے دائر ایچ-1 بی ویزا درخواستوں کی جانچ سخت کر دی ہے، جنہوں نے حال ہی میں یکساں نوعیت کی ملازمتوں پر کام کرنے والے امریکی کارکنوں کو ملازمت سے نکالا ہے یا انہیں نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بعض ایچ-1 بی درخواستوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس کی شرط بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر اور صدارتی اعلامیہ جاری کیا ہے، جن کا مقصد ایچ-1 بی پروگرام کی نگرانی مضبوط کرنا، وفاقی اداروں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنا اور ان طریقوں سے نمٹنا ہے جنہیں انتظامیہ امریکی کارکنوں کی جگہ لینے کا باعث بننے والی بدعنوانیوں سے تعبیر کرتی ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر کے تحت وزیر خارجہ، وزیر محنت اور وزیر داخلی سلامتی ایچ-1 بی ویزا درخواستوں کا جائزہ لیتے وقت آجروں کی جانب سے یکساں نوعیت کی ملازمتوں پر کام کرنے والے امریکی کارکنوں کی حالیہ یا مجوزہ برطرفیوں کو مدنظر رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ تینوں محکمے پروگرام کے انتظام کے لیے اضافی اعداد و شمار حاصل کرنے کی غرض سے محکمہ تجارت، محکمہ تعلیم اور سمال بزنس ایڈمنسٹریشن سے بھی مشاورت کریں گے، جن میں اجرت، صنعتی حالات اور ملازمتوں میں تخصص سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔

علیحدہ طور پر جاری کیے گئے صدارتی اعلامیے میں بعض ایچ-1 بی ویزا درخواستوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس کی شرط دوبارہ نافذ کی گئی ہے، جو پہلی بار 19 ستمبر 2025 کو عائد کی گئی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسے طریقوں کو روکنا ہے جن سے امریکی کارکنوں کی جگہ لی جاتی ہے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 2025 کے اس اقدام کے نتیجے میں بعض بڑی آئی ٹی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کی جانب سے ایچ-1 بی رجسٹریشن میں نمایاں کمی آئی۔

اس نے کہا، ’’2025 کے اعلامیے کے نافذ ہونے کے بعد سب سے بڑی آئی ٹی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کی جانب سے دائر کی جانے والی ایچ-1 بی رجسٹریشن میں 92 فیصد کمی آئی ہے۔‘‘

انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں قونصلر کارروائی کی درخواستوں میں تقریباً 97 فیصد کمی آئی اور کم اجرت والے غیر ملکی کارکنوں کی جگہ زیادہ مہارت اور زیادہ اجرت والے کارکنوں کی جانب رجحان پیدا ہوا۔

وائٹ ہاؤس نے بعض آجروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی ملازمین کی جگہ کم اجرت پر ایچ-1 بی کارکنوں کو تعینات کر رہے ہیں، جس سے اجرتوں پر دباؤ پڑتا ہے۔

امریکی بیان میں کہا گیا، ’’ایچ-1 بی ویزا پروگرام کا غلط استعمال ہنرمند امریکی کارکنوں کی اجرتوں میں کمی کا باعث بنتا ہے، کیونکہ سستی غیر ملکی افرادی قوت کی دستیابی سے ملکی اجرتوں پر دباؤ پڑتا ہے۔‘‘

انتظامیہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بعض آجروں نے ایچ-1 بی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے سے قبل انتہائی ہنرمند امریکی کارکنوں کو ملازمت سے نکال دیا، جبکہ بعض ایچ-1 بی اسپانسرز کے زیر استعمال آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت ویزا رکھنے والے کارکنوں کی ملازمتیں بالآخر امریکہ سے باہر منتقل ہو جاتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے 2025 کے اعلامیے سے قبل کمپیوٹر سائنس کے حالیہ گریجویٹس میں 6.1 فیصد اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے حالیہ گریجویٹس میں 7.5 فیصد بے روزگاری کی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شرح حیاتیات یا آرٹ ہسٹری کے حالیہ گریجویٹس کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ تھی۔

اس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں غیر ملکی اسٹیم کارکنوں کی تعداد 2000 سے 2019 کے درمیان دو گنا سے بھی زیادہ ہوگئی، جبکہ اسی عرصے میں مجموعی اسٹیم روزگار میں 44.5 فیصد اضافہ ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، مالی سال 2003 میں آ ٹی کارکنوں میں ایچ-1 بی ویزا رکھنے والوں کا تناسب 32 فیصد تھا، جو 2025 کے اعلامیے سے قبل حالیہ برسوں میں بڑھ کر 65 فیصد سے زیادہ ہوگیا تھا۔

حالیہ اقدام دسمبر 2025 میں محکمہ داخلی سلامتی کے جاری کردہ ایک ضابطے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت ایچ-1 بی ویزا کے لیے بے ترتیب قرعہ اندازی کے نظام کو اجرت کی سطح کی بنیاد پر وزنی انتخابی نظام سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ مالی سال 2027 پہلا سال تھا جب ایچ-1 بی ویزا کے لیے انتخاب قرعہ اندازی کے بجائے اجرت کی بنیاد پر کیا گیا اور رجسٹریشن میں تقریباً 40 فیصد کمی آئی۔

انتظامیہ نے کہا کہ وہ ایچ-1 بی فراڈ اور دیگر ایسے طریقوں کی تحقیقات جاری رکھے گی جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ان میں امریکی کارکنوں کے مقابلے میں ویزا رکھنے والوں کو غیر قانونی طور پر ترجیح دی جاتی ہے۔

ایچ-1 بی پروگرام امریکی آجروں کو ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دیگر ہنرمند شعبوں سمیت خصوصی نوعیت کے پیشوں میں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔

حالیہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ وفاقی اداروں کے درمیان قریبی تال میل، آجروں کی جانب سے کارکنوں کی برطرفیوں کو زیادہ اہمیت دینے اور بعض ایچ-1 بی درخواستوں پر مالی جرمانے برقرار رکھتے ہوئے پروگرام کی مزید سخت جانچ کی کوشش کر رہی ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور

Published

on

تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے عسکریت پسندی اور مداخلت پسندی سے پائیدار ترقی، قومی خودمختاری کے احترام اور دیرپا امن کی جانب بڑھنے کی اپیل کی ہے۔

ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر عراقچی نے کہا کہ دنیا کو ’’حقیقی، مؤثر اور منصفانہ کثیرالجہتی نظام‘‘ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اگر بڑی طاقتوں کے مفادات کے مطابق جب بھی ضرورت ہو بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کیا جائے تو اسے قانون کی حکمرانی نہیں کہا جا سکتا۔ اگر انسانی حقوق کچھ قوموں کا پیدائشی حق اور دوسروں کے لیے مشروط رعایت بن جائیں تو انہیں عالمگیر حقوق نہیں کہا جا سکتا۔‘‘

’’عالمی سطح پر بنیادی سمت کی تبدیلی کا مطالبہ ، ترقی کو مرکز میں لانا، انسانیت کا مقام بحال کرنا اور ایک مزید جنونی دنیا میں انصاف بحال کرنا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، کیونکہ جنگ، مداخلت، پابندیاں اور طاقت کا استعمال تیزی سے پالیسی کے معمول کے ذرائع بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہمیں عسکریت پسندی اور مداخلت پسندی سے دور ہو کر پائیدار ترقی، قومی خودمختاری کے احترام، شہریوں کے تحفظ اور دیرپا امن کی جانب بڑھنا چاہیے۔‘‘

مغربی ایشیا کی صورتحال کے حوالے سے عراقچی نے کہا کہ پائیدار سکیورٹی خطے سے باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی اور خطے کے ممالک کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا، ’’پائیدار سکیورٹی خطے سے باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی۔ خطے کے ممالک کو غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر اپنے حل خود تلاش کرنا ہوں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت، اعتماد سازی، تعاون اور باہمی احترام کو پائیدار سکیورٹی کی بنیاد سمجھتا ہے، نہ کہ غیر ملکی طاقتوں کی فوجی موجودگی کو۔

عراقچی نے کہا، ’’ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اسے پہلے سے کہیں زیادہ بنیادی سمت کی تبدیلی کی ضرورت ہے، کیونکہ جنگ، مداخلت، پابندیاں اور طاقت کا استعمال استثنا کے بجائے معمول کی پالیسی کے ذرائع بن چکے ہیں۔‘‘

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں سے جاری غیر ملکی مداخلت، فوجی دباؤ اور طویل تنازعات نے، ایران کے نقطہ نظر سے، یہ ثابت کیا ہے کہ فوجی مداخلت دیرپا سکیورٹی قائم نہیں کر سکتی اور دباؤ و جبر کے ذریعے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

عراقچی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت اور ایرانی حکام کو نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کی مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے ایسے اقدامات کے خلاف مؤثر ردعمل ظاہر نہ کیا تو بین الاقوامی قانون کی جانب سے قائم کردہ حدود بتدریج کمزور ہوتی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے جارحیت کا جواب دینے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جواب دہ ٹھہرانے میں ناکام رہے تو ان کی ساکھ اور قانونی حیثیت کمزور ہوگی۔

عراقچی نے کہا، ’’آج کی دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ حقیقی کثیرالجہتی نظام کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے عسکریت پسندی سے پائیدار ترقی، مداخلت پسندی سے قومی خودمختاری کے احترام اور طویل تنازعات سے دیرپا امن کی جانب منتقلی کے مطالبے کو دہرایا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری

Published

on

تہران، ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، تہران میں ایک پریس کانفرنس میں وزارتِ داخلہ کے ترجمان زینی وند نے امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی عمل کے ثالث، پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران آمد کے بارے میں سوال کا جواب دیا۔

زینی وند نے بتایا کہ پاکستان کا ثالثی کردار اور سفارتی کوششیں ‘بڑی کوشش’ کے ساتھ جاری ہیں اور کہا ‘مسائل حل کرنے اور اسلام آباد معاہدے کی طرف واپس جانے کے لیے بین الاقوامی سفارتی کوششیں اور ثالثی ابھی بھی جاری ہیں۔’امریکہ کو اسلام آباد معاہدے کی شقوں کی پابندی کرنی چاہیے

زینی وند نے کہا کہ ‘بہت سے ممالک مسئلے کو حل کرنے اور فریقین کو دوبارہ مفاہمت کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں’ اور 17 جون کو پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان دستخط ہونے والے مگر نافذ نہ کیے جانے والے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کی جانب توجہ دلائی:
‘دوسرے فریق کو اپنے دستخط کی ساکھ کا احترام کرتے ہوئے معاہدے کی شقوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ امریکہ کو اسلام آباد معاہدے کی شقوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ یہ معاہدہ ایران کا ایک اعلیٰ سطحی فیصلہ ہے اور قیادت کی جانب سے منظور شدہ ہے۔ ہماری درخواست یہی ہے کہ مخالف فریق اس معاہدے کی طرف واپس آئے۔’

اطلاع دی گئی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی عمل کے ثالث، پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی چند روز میں دوبارہ تہران کا دورہ کریں گے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

واپس آنے کی خواہش ہے، لیکن بنگلہ دیش حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے: شیخ حسینہ

Published

on

ڈھاکہ، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش واپس آنا چاہتی ہیں، تاہم ان کے بقول بی این پی حکومت ان کی واپسی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

اپنی عوامی لیگ پارٹی کے آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا، ’’میں ملک واپس آنے کے لیے بے تاب ہوں، لیکن حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔‘‘ یہ بات پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ ملک کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور ہر شعبہ ’’تباہی کے دہانے پر‘‘ ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

جمعہ کو اپنے خطاب میں شیخ حسینہ نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی 83 ضلعی شاخوں اور 160 انتخابی حلقوں کے رہنماؤں اور کارکنوں سے مشاورت کی ہے تاکہ زمینی صورتحال اور عوامی لیگ کی تنظیمی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔

بنگلہ دیش عوامی لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس پریزیڈیم رکن شیخ فضل الکریم سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں پارٹی صدر شیخ حسینہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیخ حسینہ نے تنظیمی امور کے ذمہ دار پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ قیادت کی خالی آسامیوں کو پُر کرتے وقت ان لوگوں کو ترجیح دی جائے جنہیں مبینہ طور پر ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لیگ کی طاقت عوام اور اس کے نچلی سطح کے کارکنوں اور رہنماؤں میں ہے۔

انہوں نے گزشتہ دو برس کے دوران مبینہ طور پر ظلم و جبر کا سامنا کرنے والے افراد کے بارے میں، ان کی سیاسی وابستگی سے قطع نظر، معلومات جمع کرنے اور مبینہ طور پر ذمہ دار افراد کی شناخت اور ان کے اقدامات کو منظر عام پر لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیخ حسینہ نے ان فوجی اور سول حکام کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا جنہیں ان کے بقول جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جولائی اور اگست 2024 کی عوامی تحریک کے دوران ہونے والے تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جان و مال کے تحفظ کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد پولیس اہلکار مارے گئے، ان کی لاشیں جلائی گئیں اور پولیس اسٹیشنوں کو لوٹا گیا اور نذر آتش کیا گیا۔ انہوں نے ان ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ملک اس وقت اندھا دھند قتل، عصمت دری، لوٹ مار، بھتہ خوری اور مقدمات کے اندراج جیسے واقعات کا سامنا کر رہا ہے اور حکومت پر ان سرگرمیوں کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔

جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
دنیا17 hours ago

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور

دنیا17 hours ago

ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری

دنیا17 hours ago

واپس آنے کی خواہش ہے، لیکن بنگلہ دیش حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے: شیخ حسینہ

جموں و کشمیر17 hours ago

جموں و کشمیر: این سی ارکان اسمبلی اور حکومت کی حمایت کرنے والے آزاد ارکان کا اجلاس سے قبل اجلاس

جموں و کشمیر20 hours ago

ماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی

جموں و کشمیر20 hours ago

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

ہندوستان20 hours ago

ملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام

ہندوستان21 hours ago

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

دنیا21 hours ago

امریکہ اور جنوبی کوریا نے جنگی حالات میں آپریشنل کنٹرول کی منتقلی تیز کرنے کا عزم کیا

دنیا21 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ-1 بی ویزا درخواستوں کی جانچ سخت کی، بعض ویزوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس برقرار

جموں و کشمیر23 hours ago

گوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع

دنیا23 hours ago

امریکہ، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان ’مستقل‘ سکیورٹی معاہدہ، گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھے گی

جموں و کشمیر23 hours ago

التجا مفتی کی قیادت میں سری نگر میں جموں و کشمیر کی ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر23 hours ago

لداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف

دنیا24 hours ago

ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر روس کے خلاف وسیع پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دیے

ہندوستان1 day ago

ہندوستان کی ترقی میں رفتار، صحت مند فطرت دونوں موجود ہیں : مودی

ہندوستان1 day ago

خواتین کو تحفظ دینے میں معاشرہ اور حکومت دونوں ناکام: پرینکا

پاکستان1 day ago

پاکستان کے کوہاٹ پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

دنیا1 day ago

سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے رپورٹرز وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو سکیں گے: ٹرمپ

دنیا1 day ago

روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر برطانیہ کو خبردار کیا

دنیا2 days ago

ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس میں شامل کیا ہے:صدر ایردوان

پاکستان2 days ago

پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے میں دھماکے سے 16 افراد ہلاک، 50 زخمی

ہندوستان2 days ago

تجارت اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا ہندوستان: وزارتِ خارجہ

جموں و کشمیر2 days ago

نو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا

جموں و کشمیر2 days ago

پی ڈی پی رہنما کا خبر اردو صحافی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

دنیا2 days ago

جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی

دنیا2 days ago

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

پاکستان2 days ago

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں پولیس مرکز کے قریب کار بم دھماکہ، 15 سے زائد ہلاک

ہندوستان2 days ago

ہندوستان-نیپال کے درمیان غیر مجاز تجارت کی روک تھام میں تعاون پر ہوئی بات چیت

ہندوستان2 days ago

ترنمول کانگریس کے دونوں دھڑوں کو عبوری طور پر نئے نام اور نئے نشان الاٹ

ہندوستان2 days ago

مودی روزگار میلے میں ہفتے کو 51 ہزار تقرر نامے کریں گے تقسیم

ہندوستان2 days ago

یو اے ای کے صدر شیخ نہیان کی مودی سے فون پر بات چیت، مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سالگرہ کی مبارکباد

ہندوستان2 days ago

ہندوستان-بھوٹان کے درمیان توانائی منصوبوں کے لیے 4000 کروڑ روپے کی رعایتی قرض سہولت

جموں و کشمیر2 days ago

ہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت

جموں و کشمیر2 days ago

میرواعظ کی عوام سے ایم ایم یو کی سماجی اصلاح کی مہم میں تعاون کی اپیل

جموں و کشمیر2 days ago

ایل جی سنہا نے گاندربل میں ہر مکھ گنگ بل یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

دنیا2 days ago

یمن میں بڑھتی کشیدگی، بحری راستوں اور توانائی سپلائی پر خدشات

دنیا2 days ago

نیتن یاہو کا غزہ میں نسل کشی اور ایران، لبنان، شام پر حملوں کی تعریف کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز

دنیا2 days ago

باب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا

جموں و کشمیر2 days ago

ای ڈبلیو او نے 93 لاکھ روپے کے کشمیری پنڈت مہاجر اراضی فراڈ کیس میں ایک شخص کو گرفتار کیا

ہندوستان2 days ago

راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے

دنیا2 days ago

ٹرمپ کا ایران سے جنگ میں کامیابی کا دعویٰ، معاہدہ ہو یا نہ ہو مقاصد حاصل کریں گے

دنیا2 days ago

امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری

دنیا2 days ago

امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی

دنیا2 days ago

ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار

دنیا3 days ago

یمن کے تعز اور لحج میں لڑائی تیز، حکومتی فورسز کی حوثی ٹھکانوں پر کارروائیاں

جموں و کشمیر3 days ago

ایل جی نے ‘پلاش’ اور ‘پریشا’ بچوں کے گھروں میں وزیر اعظم کی سالگرہ منائی

جموں و کشمیر3 days ago

اے سی بی نے جے کے اے ایس افسر شیبا عنایت کے خلاف غیر متناسب اثاثوں اور غذائی اجناس میں بے ضابطگیوں پر 2 ایف آئی آر درج کیں

جموں و کشمیر3 days ago

عمرعبداللہ نے امرتسر میں نئے سرے سے تیار کیے گئے جموں و کشمیر ہاؤس کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

ہندوستان5 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین7 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

تازہ ترین8 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر6 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل8 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین8 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین8 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

دنیا7 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

دنیا8 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

ہندوستان8 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین8 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین8 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تجزیہ10 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین9 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

جموں و کشمیر8 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین8 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر1 month ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر5 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر6 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending