دنیا
امریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکہ پر سخت تنقید کی ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاروں کی نہیں بلکہ میزائلوں کی زبان بہتر سمجھتے ہیں۔ ابراہیم رضائی نے ایرانی مسلح افواج خصوصاً پاسداران انقلاب کی بحری اور فضائی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر، ایک فضائی اڈے اور خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی قشم جزیرے کے جنوب میں ایک مواصلاتی ٹاور پر امریکی حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
امریکی فورسز نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے، سینٹرل کمانڈ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر پر مبینہ امریکی حملے کے بعد اس نے ایک ایسے بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا جسے ایران نے امریکی اور اسرائیلی مفادات سے منسلک قرار دیا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام خطرات کو بروقت ناکام بنا دیا گیا، امریکی حکام کے مطابق کسی امریکی تنصیب پر کامیاب حملہ نہیں ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یمن میں فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 افراد ہلاک
صنعا، یمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے منسوب فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت کم از کم 41 افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام ٹیلی ویژن چینل المسیرہ نے جمعے کو صنعا میں صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں فضائی حملوں کے مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعدادوشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں بجلی گھر اور بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ جازان کے علاقے میں الشقیق بجلی گھر اور جازان بندرگاہ پر حملے کیے گئے، جن میں براہ راست اہداف کو نشانہ بنانے اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔
حوثی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں یمن کے صوبے صعدہ میں بجلی گھروں، بحیرہ احمر کے ساحلی شہر موخا اور حدیدہ بندرگاہ پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
ادھر سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جازان کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔ اتحاد کے مطابق میزائلوں کا ملبہ الشقیق کے علاقے میں گرا، تاہم اس حوالے سے جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث خطے میں سرحد پار حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، تاہم ملک کے اندر بعض حلقے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو دفاعی ضرورت قرار دیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے ہفتے کے روز سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری نظریے میں تبدیلی کا معاملہ وسیع اور سنجیدہ نوعیت کا ہے، جس پر ملک کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین اور روس بھی ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے حامی نہیں ہیں۔ ان دونوں ممالک کے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب تک ایران کے جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور حکومت کا سرکاری مؤقف بدستور برقرار ہے۔
ایران میں جوہری پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق بحث اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے بعد دوبارہ شدت اختیار کرگئی ہے۔ اس جنگ کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو جوہری مراکز تک رسائی دینے سے روک رکھا ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی جوہری ادارے نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ معائنہ کاروں کی واپسی کے لیے بتدریج اقدامات کرے، کیونکہ اہم تنصیبات تک رسائی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
ایران کے خلاف مشترکہ حملوں کا خواہاں اسرائیل، ٹرمپ نے تاحال فیصلہ نہیں کیا
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام، جوہری سرگرمیوں اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خطرات کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کا خواہاں ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ طور پر چار سے سات روز تک فضائی حملوں کی مہم چلائیں۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور فوجی صلاحیتوں کو تیزی سے بحال کر رہا ہے، جبکہ حساس فوجی اور جوہری تنصیبات کو زیرِ زمین منتقل کرکے محفوظ بنانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے واشنگٹن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پیش کیں اور نئی مشترکہ فوجی کارروائی کی حمایت کی۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال نئے حملوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے اندر بھی ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر اختلافات موجود ہیں، جبکہ خلیجی ممالک سفارتی حل اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع
-
ہندوستان5 days agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت
-
ہندوستان6 days agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
تجزیہ6 days agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
جموں و کشمیر4 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
ہندوستان6 days agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
دنیا6 days agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
جموں و کشمیر4 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
-
ہندوستان4 days agoووٹ چور، گدی چھوڑ’ تبصرے سے متعلق جیاکومو فلیبیک کے ویڈیو ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو سماعت
-
دنیا5 days ago‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا
-
دنیا5 days agoٹرمپ ایران جنگ کو نہ ختم ہونے والا تنازع نہیں بننے دیں گے: امریکی نائب صدر
