جموں و کشمیر
لداخ میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، وانگچوک کے گھر سے پولیس ہٹی
سری نگر، لداخ میں پنچایت اور میونسپلٹی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور بڑی تعداد میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ حکام کے مطابق، صبح 10 بجے تک سرپنچ حلقوں میں 13.16 فیصد اور پنچ حلقوں میں 16.95 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
بلدیاتی انتخابات میں صبح 10 بجے تک لیہہ اور کارگل میونسپل کونسلوں میں کل 8.7 فیصد ووٹ پڑے۔ لیہہ میں 6.14 فیصد اور کارگل میں 15.84 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور ووٹرز جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والے اور نوجوان ووٹرز بھی بڑی تعداد میں دیکھے گئے، جو مقامی حکمرانی اور جمہوری عمل میں نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی شرکت کو ظاہر کرتا ہے۔
دراس میں ووٹرز نے شدید سردی کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ووٹ ڈالے۔ یہاں خراب موسمی حالات کے باوجود لوگوں کی شرکت مسلسل جاری ہے۔
کل 192 سرپنچ حلقوں میں سے 137 اور 1,428 پنچ حلقوں میں سے 258 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ سرپنچ اور پنچ حلقوں کے لیے کل 2,892 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، جبکہ 55 سرپنچ اور 1,170 پنچ حلقوں میں امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب قرار دیے جا چکے ہیں۔
دریں اثنا، ووٹنگ کے دوران بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آئے۔ کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے رہنما سجاد کارگلی نے الزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشن سکارا-اے میں ایک ہی شخص نے سیریل نمبر 727، 728 اور 729 کے تحت ووٹ ڈالے ہیں۔ اس الزام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یہ ووٹنگ چار دسمبر کو ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) کے انتخابات سے پہلے ہو رہی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق، دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان 100 حلقوں کے لیے انتخابات لداخ کی دو بڑی سیاسی تنظیموں – لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کے ڈی اے – کے احتجاج کے درمیان ہو رہے ہیں، جنہوں نے انتخابات کے وقت پر سوال اٹھائے ہیں۔
لداخ کے لیے آئینی حفاظتی اقدامات، ریاست کا درجہ اور زیادہ سیاسی نمائندگی کے مطالبات کی قیادت کر رہے ان دونوں تنظیموں نے موجودہ وقت میں انتخابات کرانے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے۔
دریں اثنا، ایک اور پیش رفت میں لیہہ پولیس نے کہا کہ انہوں نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچوک کے خلاف حکم امتناعی نافذ کرنے کے لیے کی گئی پولیس تعیناتی ہٹا دی ہے۔
لیہہ پولیس نے ‘ایکس’ پر کہا، “اے ڈی ایم لیہہ نے مسٹر وانگچوک کے خلاف حکم امتناعی پاس کیا ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ انہیں نظر بند نہیں کیا گیا تھا جیسا کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ حکم امتناعی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تعینات کی گئی پولیس فورس ہٹا دی گئی ہے۔”
یہ وضاحت مسٹر وانگچوک کی جانب سے اپنی مبینہ نظر بندی کے خلاف دیے گئے قانونی چیلنج کے درمیان آئی ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی لیہہ بنچ نے بدھ کو اس عرضی پر دلائل سنے تھے اور جمعرات کو اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہوئی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
جموں بس اڈے پر مشکوک حالات میں فوجی جوان کی لاش برآمد
جموں، جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں جنرل بس اسٹینڈ پر ہفتہ کی صبح مشکوک حالات میں فوج کے ایک جوان کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ صبح کے وقت بس اسٹینڈ پر ایک جوان مردہ حالت میں پایا گیا۔ جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں تعینات یہ جوان اصل میں پنجاب کا رہنے والا تھا۔
پولیس نے کہا، “لاش کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی صحیح وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔”
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
لداخ انتخابات: دوپہر دو بجے تک بلدیاتی اداروں میں 40.57 فیصد، پنچایتوں میں 48.21 فیصد ووٹنگ
سری نگر، لداخ میں میونسپل کمیٹی اور پنچایت انتخابات میں بالترتیب 40.57 فیصد اور 48.21 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ بلدیاتی انتخابات میں کارگل میں 62.04 فیصد اور لیہہ میں 33.70 فیصد ووٹ پڑے۔
حکام کے مطابق، دوپہر 12 بجے تک سرپنچ حلقوں میں 44.36 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ سرپنچ حلقوں میں سنکو میں سب سے زیادہ 65.90 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنچ حلقوں میں نُبرا 70.29 فیصد ووٹنگ کے ساتھ سرفہرست رہا۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے لیے صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹرز اور نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے۔ حکام نے بتایا کہ پورے لداخ میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ دراس میں شدید سردی کے باوجود ووٹرز ووٹ ڈالنے پہنچے اور خراب موسم کے باوجود بھی ووٹنگ جاری رہی۔
کل 192 سرپنچ حلقوں میں سے 137 اور 1428 پنچ حلقوں میں سے 258 میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ سرپنچ اور پنچ حلقوں کے لیے کل 2892 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں۔ ان میں سے 55 سرپنچ اور 1170 پنچ حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار دیے گئے ہیں۔ لداخ میں اس سے پہلے پنچایت انتخابات نومبر 2018 میں ہوئے تھے، جبکہ لیہہ اور کارگل میں بلدیاتی انتخابات ستمبر 2018 میں ہوئے تھے۔
دریں اثنا، کارگل میں ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے رہنما سجاد کارگلی نے الزام لگایا کہ ایک ہی شخص نے سکارا-اے پولنگ اسٹیشن پر سیریل نمبر 727، 728 اور 729 کے تحت ووٹ ڈالے۔ تاہم، اس الزام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ایک اور پیش رفت میں لیہہ پولیس نے کہا کہ ماحولیاتی کارکن سونم وانگچوک کے خلاف حکم امتناعی نافذ کرانے کے لیے کیے گئے پولیس انتظامات واپس لے لیے گئے ہیں۔
لیہہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “اے ڈی ایم لیہہ نے مسٹر سونم وانگچوک کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ انہیں کسی بھی طرح کی نظر بندی میں نہیں رکھا گیا تھا، جیسا کہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ امتناعی کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے کیے گئے پولیس انتظامات واپس لے لیے گئے ہیں۔”
یہ وضاحت وانگچوک کی جانب سے مبینہ نظر بندی کو لے کر دائر قانونی چیلنج کے درمیان آئی ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی لیہہ بنچ نے بدھ کو ان کی عرضی پر دلائل سنے تھے اور جمعرات کو معاملے پر دوبارہ سماعت ہوئی۔
یہ ووٹنگ چار دسمبر کو ہونے والے لداخ آٹونومس پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) کے انتخابات سے پہلے ہو رہی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق، دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
ایل اے ایچ ڈی سی کی 100 نشستوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ لداخ کی دو بڑی سیاسی تنظیموں، لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے انتخابات کے وقت پر سوال اٹھائے ہیں۔ لداخ کے لیے آئینی حفاظتی اقدامات، مکمل ریاست کا درجہ اور زیادہ سیاسی نمائندگی کی مانگ کر رہے ان دونوں تنظیموں نے موجودہ وقت میں انتخابات کرانے کو لے کر اپنے اعتراضات ظاہر کیے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
جموں کے این سی بی نے بین ریاستی فارماسیوٹیکل ڈرگ اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، چار گرفتار
جموں، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جموں ریجنل یونٹ نے دہلی ریجنل یونٹ کے ساتھ مل کر دہلی سے وادی کشمیر میں ادویات کی غیر قانونی سپلائی کرنے والے ایک بین ریاستی نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق اس معاملے میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش میں اس بات کا پتہ لگانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے کہ کوڈین پر مبنی کف سیرپ (سی بی سی ایس) کو ادویات کی قانونی سپلائی کے نظام سے کس طرح غائب کیا گیا اور اس کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث نیٹ ورک کو کیسے ختم کیا جائے۔
مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، این سی بی جموں کی ٹیم نے اودھم پور ضلع کے چنینی میں ماڈا ٹول پلازہ کے قریب سری نگر جانے والی ایک مسافر بس کو روکا۔ اس کارروائی کے دوران ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے رہائشی ایک شخص کے قبضے سے تقریباً سات کلوگرام کوڈین پر مبنی کف سیرپ برآمد کیا گیا۔ این سی بی جموں نے اس معاملے میں نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر وادی میں مزید تفتیش کے دوران اننت ناگ ضلع کے رہنے والے اس شخص کو گرفتار کیا گیا، جسے اس کھیپ کا مرکزی وصول کنندہ سمجھا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق، دہلی میں سپلائی کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے این سی بی جموں اور این سی بی دہلی کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران دہلی میں سپلائی آپریشن سے جڑے لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور کوڈین پر مبنی کف سیرپ کی 356 بوتلیں برآمد کی گئیں۔
مزید تفتیش میں دہلی کے شاہدرہ علاقے میں کرائے کے احاطے سے چلائے جا رہے ایک خفیہ گودام کا پتہ چلا۔ وہاں تلاشی کے دوران ٹراماڈول ہائیڈروکلورائیڈ، الپرازولم، نائٹرازپام اور کوڈین پر مشتمل ادویات کی پانچ لاکھ سے زیادہ گولیاں، کیپسول اور بوتلیں برآمد کی گئیں۔
این سی بی نے بتایا کہ منشیات کے کنٹرول سے متعلق ویژن دستاویز میں طے شدہ نیٹ ورک پر مبنی کارروائی کی حکمت عملی کے تحت ضبط کیے گئے کوڈین پر مبنی کف سیرپ کی سپلائی چین کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد یہ پتہ لگانا ہے کہ اسے کس جگہ اور کس طرح قانونی سپلائی کے نظام سے ہٹا کر غیر قانونی کاروبار میں لگایا گیا اور اس میں کن لوگوں نے مدد کی۔
ایک اور سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کار ادویات کی سپلائی کرنے والے ابتدائی ذرائع اور آگے ان کی تقسیم میں شامل افراد سے متعلق سراغوں کی چھان بین کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس نیٹ ورک کو چلانے کے لیے استعمال کیے جا رہے مالیاتی لین دین اور تعلقات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
اس کارروائی کا مقصد ادویات کی غیر قانونی سپلائی کو اس کے اصل ماخذ پر روکنا اور نیٹ ورک کو چلانے والی تقسیم اور مالیاتی نظاموں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
این سی بی نے شہریوں سے نشہ مکت بھارت مہم کی حمایت میں منشیات کی اسمگلنگ اور ادویات کے غیر قانونی استعمال سے جڑی قابل اعتماد معلومات نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن مانس (1933) پر خفیہ طریقے سے شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
ہندوستان5 days agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
ہندوستان4 days agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت
-
تجزیہ5 days agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
ہندوستان5 days agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
دنیا1 week agoپوتن کا یوکرین میں غیر ملکی امن فوج کی تعیناتی سے انکار، علاقائی مطالبات پر بھی قائم
-
دنیا1 week agoایران کے خلاف حملوں کی دھمکیوں کے درمیان اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان
-
جموں و کشمیر3 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
جموں و کشمیر3 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
-
دنیا5 days agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
دنیا4 days ago‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا
