ہندوستان
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے میں حریف ممالک کے مقابلے بہتر ٹیرف شرحیں چاہتا ہے ہندوستان: گوئل
نئی دہلی، تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) میں بھارت ’’بہتر اور ترجیحی ٹیرف شرحیں‘‘ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکی پیشکش کا انتظار ہے۔
مسٹر گوئل بھارت کی جانب سے مختلف ممالک اور گروپوں کے ساتھ کیے گئے آزاد تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’جیسے ہی امریکہ، بھارت کے حریف ممالک کے مقابلے میں بھارت کو بہتر اور ترجیحی ٹیرف شرحیں فراہم کرنے کے قابل ہوگا، اسی وقت دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس کی تفصیلی معلومات کا اعلان کیا جائے گا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بھارت اور امریکہ نے رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں بی ٹی اے پر اتفاق رائے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے چند ہی دن بعد ایک امریکی اعلیٰ عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت سمیت مختلف ممالک پر عائد کیے گئے بھاری محصولات کو ان کے دائرۂ اختیار سے باہر قرار دے دیا تھا۔ اس کے باعث بی ٹی اے کو حتمی شکل دینے کے لیے جاری مذاکرات کا پس منظر تبدیل ہوگیا ہے۔
مسٹر گوئل نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حالیہ عرصے میں نو آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) میں اچھے مواقع حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں، ماہی گیروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور مزدوروں سے متعلق حساس شعبوں سمیت ادویہ سازی، ٹیکسٹائل، تیار شدہ زرعی و غذائی مصنوعات اور زرعی پیداوار جیسے اہم شعبوں کو بھی ایسے معاہدے حاصل ہوئے ہیں جن پر بھارت فخر کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال اور مشاورت کے بعد گہرے مذاکرات کے ذریعے اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے۔ ان معاہدوں میں حساس شعبوں کو مناسب تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ان شعبوں میں برآمدات کو آسان بنایا گیا ہے جہاں بھارت کی دلچسپی اور صلاحیت موجود ہے۔
یواین آئی۔ظ ا
ہندوستان
ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان اور بیلجیئم کی شراکت داری میں نئی رفتار آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون روایتی شعبوں سے آگے بڑھ کر دفاع اورصاف ستھری توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں تک پہنچ گیا ہے جسے آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک نے اگلے پانچ سال میں دوطرفہ تجارت کو دگنا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
مسٹر مودی نے ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اقتصادی تعلقات کے لیے نئے مواقع کھلے ہیں۔ بیلجیئم کی کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری فاسٹ ٹریک نظام بنایا گیا ہے اور ہندوستان-بیلجیئم تجارتی فورم کو باقاعدہ نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے بیلجیئم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور سے جمعرات کو یہاں دوطرفہ بات چیت کی۔
بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گزشتہ ایک دہائی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور آج کی گفتگو سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا باب جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون اب روایتی شعبوں سے آگے بڑھ کر دفاع اورصاف ستھری توانائی جیسے حکمت اسٹریٹجک شعبوں تک پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران بیلجیئم میں ہزاروں ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت اور قربانی دونوں ممالک کی مشترکہ یادداشت کا اہم حصہ ہے۔ جمہوری اقدار، مارکیٹ معیشت اور گہرے عوامی تعلقات ہندوستان اور بیلجیئم کو فطری شراکت دار بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زورآور ٹینک جیسے جدید دفاعی سامان پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے کاکیناڈا میں دنیا کے سب سے بڑے گرین امونیا پروجیکٹوں میں سے ایک کو تیار کیا جا رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ چیلنجنگ عالمی ماحول کے باوجود ہندوستانی معیشت نے اپنی رفتار برقرار رکھی ہے اور گزشتہ سہ ماہی میں اس میں 7.8 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔ ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو انہوں نے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اقتصادی تعلقات کے لیے نئے مواقع کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کی کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری فاسٹ ٹریک نظام بنایا گیا ہے اور ہندوستان-بیلجیئم تجارتی فورم کو باقاعدہ نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مالیاتی، فن ٹیک اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھایا جائے گا۔ ان پہلوں کے ذریعے اگلے 5 سال میں دوطرفہ تجارت کو دگنا کرنے کا ہدف ہے۔ دفاعی اور سلامتی تعاون کو تعلقات کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تبادلے اور تربیت کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ حکومتوں اور دفاعی صنعتوں کے درمیان ہوئے معاہدوں سے دفاعی شعبے میں مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے نئے مواقع کھلیں گے۔ خفیہ معلومات کا تبادلہ اور جرائم کے خلاف تعاون کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ قابل تجدید توانائی پر ہوئے مفاہمت نامے سے پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کو رفتار ملے گی۔ اہم معدنیات کی پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیمی کنڈکٹر شعبے میں بیلجیئم کی مہارت اور ہندوستان کے پیمانے کو ایک دوسرے کا مددگار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کے آئی ایم ای سی ادارے کو ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم سے جوڑنے کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اسٹارٹ اپس کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے اور سمندری شعبے میں صلاحیت سازی کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یونیورسٹی اور تحقیقاتی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا اور صلاحیتوں کی نقل و حمل کے لیے جلد ہی ایمیگریشن شراکت داری کا معاہدہ کیا جائے گا۔ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور بیلجیئم قانون کی حکمرانی، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور مغربی ایشیا میں تنازع کوجلد ختم کرنے اور امن کی تمام کوششوں کی دونوں ممالک حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنا دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے۔ انہوں نے کہا، “یوکرین ہو یا مغربی ایشیا ہم تنازع کی جلد منسوخی اور امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اور دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنا ہماری مشترکہ عہد بستگی ہے۔”
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ بیلجیئم اور نیدرلینڈز کی جانب سے مشترکہ طور پر ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے ایونٹ کے لیے مبارکباد دی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیرے کے کاروبار نے ہندوستان اور بیلجیئم کو طویل عرصے سے جوڑا ہے اور دونوں ممالک اس تاریخی لگاؤ کو وسیع تر شراکت داری کی نئی شکل دے رہے ہیں۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے 38 کیسز، وزیر صحت نے عوام کو تسلی دی
رائے پور، چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے اب تک 152 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 114 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 38 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے بھی دو مریض ملے ہیں۔ وزیر صحت شیام بہاری جیسوال نے جمعرات کے روز دارالحکومت رائے پور میں کہا کہ صورتحال سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور محکمہ صحت نے جانچ اور علاج کے ضروری انتظامات کیے ہیں۔
مسدٹر جیسوال نے بتایا کہ سوائن فلو کے مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ضلع ہسپتال اور میکاہارا میں جانچ کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پہلے سے لیے گئے ڈوزز کی وجہ سے جسم میں کافی امیون پاور موجود ہے۔
وزیر صحت نے لوگوں سے اپیل کی کہ سوائن فلو یا کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں اور فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر جانچ اور علاج کروائیں۔ انہوں نے دہرایا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یو این آئی۔ م ع
ہندوستان
ہندوستان اور بیلجیئم دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق ،راج ناتھ اور تھیوفرینکن نےکی دوطرفہ بات چیت
نئی دہلی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں بیلجیئم کے دفاعی امور اور بیرون ملک تجارت کے وزیر تھیو فرینکن کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں دونوں فریقوں نے دفاع اور صنعتی تعاون سے جڑے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
میٹنگ کے دوران دونوں وزرا نے دفاعی تعاون کے تبادلہ خیال، اعلیٰ سطحی دوروں، تربیت اور صلاحیت سازی کے ذریعے ہندوستان-بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی امن اور سلامتی سے جڑے مسائل پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں سمندری سلامتی کے تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
مسٹر سنگھ اور مسٹر فرینکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور بیلجیئم کے درمیان شراکت داری مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ یہ میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی اور بیلجیئم کے وزیراعظم بارٹ ڈی ویور کے درمیان یہاں ہوئی میٹنگ کے علاوہ منعقد کی گئی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہندوستان1 week agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
پاکستان1 week agoکیا پاکستان کے عاصم منیر ایرانی فوجی قیادت کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں
-
ہندوستان1 week agoتہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم
-
دنیا1 week agoایرانی حملوں سے امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو اربوں ڈالر کا نقصان: رپورٹ
-
دنیا1 week agoسعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس
-
دنیا1 week agoامیگریشن کریک ڈاؤن میں تیزی:ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس روک دیں
-
دنیا1 week agoامریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر پابندیوں کے منصوبے پر آگے بڑھنے کی اجازت دے دی
-
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی
-
دنیا1 week agoقطر کے وزیر اعظم کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوگی
