ہندوستان
ہریانہ، پنجاب میں 14 ستمبر سے موسلادھار بارش کا نیا دور، اڈیشہ میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی: محکمہ موسمیات
پنچکولا، ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 14 سے 16 ستمبر کے دوران ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ اور دہلی میں موسلادھار بارش کا نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ فعال موسمی نظام کے زیر اثر جمعرات کو اڈیشہ میں الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کو صبح 9.09 بجے جاری کیے گئے ملک بھر کے موسم کے خلاصے اور پیش گوئی کے بلیٹن کے مطابق، 10 سے 16 ستمبر کے دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں الگ الگ مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیش گوئی کی مدت کے آخری 3 دنوں کے دوران ان علاقوں میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
7 روزہ پیش گوئی کے مطابق اس خطے میں بارش کی سرگرمی بتدریج بڑھنے کا امکان ہے۔ ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں 10 اور 11 ستمبر کو الگ الگ مقامات پر بارش اور 12 سے 16 ستمبر کے دوران مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب میں 13 ستمبر تک الگ الگ مقامات پر بارش اور اس کے بعد 14 سے 16 ستمبر تک مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خاص طور پر 14، 15 اور 16 ستمبر کو ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
جاری یواین آئی۔ ایم جے
ہندوستان
تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ میں ریل سیکشن پر پٹریوں کی تعداد بڑھانے کے پروجیکٹس کو کابینہ کمیٹی کی منظوری
نئی دہلی، حکومت نے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں ریل راستوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کل 540 کلومیٹر طویل پانچ پروجیکٹوں کو منظوری دی جن پر کل تخمینہ لاگت 10,021 کروڑ روپے آئے گی۔
ان پروجیکٹوں میں تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کو جوڑنے والی ارکونم – رینی گنٹا تیسری اور چوتھی لائن (77 کلومیٹر)، کرناٹک میں وائٹ فیلڈ – بنگارپیٹ تیسری اور چوتھی لائن (47 کلومیٹر)، تمل ناڈو میں ہوسور – اوملور راستے کے ڈبلنگ (147 کلومیٹر)، تمل ناڈو میں سیلم – کرور – ڈنڈی گل ڈبلنگ (159 کلومیٹر) اور تلنگانہ میں سکندرآباد (گھاٹ کیسر) – کاجی پیٹ ملٹی ٹریکنگ (110 کلومیٹر) کے پروجیکٹس شامل ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی (سی سی ای اے) میں کیئے گئے ان فیصلوں کی معلومات اطلاعات و نشریات نیز ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے دی۔ انہیں سال 30-2029 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے جس سے ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 540 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔
تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے 17 اضلاع کو احاطہ کرنے والے یہ پانچ پروجیکٹس بھارتیہ ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 540 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔ منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں سے تقریباً 2,121 دیہاتوں کو بہتر ریل کنیکٹیوٹی ملے گی، جن کی کل آبادی تقریباً 52 لاکھ ہے۔ ویشنو نے بتایا کہ یہ پروجیکٹس کل 11,000 کلومیٹر تک پھیلے سات انتہائی مصروف ریل راستوں کی صلاحیت بڑھانے کے حکومت کے جامع منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان میں سے 2,000 کلومیٹر ریل راستوں کو چار لین کا بنا دیا گیا ہے۔ 5,000 کلومیٹر کے راستوں کے پروجیکٹس منظور کیے جا چکے ہیں، جن پر کام چل رہا ہے یا شروع ہو چکا ہے۔ 4,000 کلومیٹر راستے پر نئی لائنیں بچھانے کا کام مرحلہ وار طریقے سے کیا جانا ہے۔
سی سی ای اے نے آج ہی جھارکھنڈ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے 14 اضلاع کو جوڑنے والے تین پروجیکٹوں کو بھی شامل کیا ہے جن سے موجودہ ریل نیٹ ورک میں تقریباً 656 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔ ان میں کھڑگ پور – جھارسگوڑا (باگد یہی) چوتھی لائن، کٹنی – پینڈرا روڈ چوتھی لائن اور بلاسپور (اسلاپور) – پینڈرا روڈ کے درمیان تیسری لائن کا پروجیکٹ شامل ہے۔ ان تین پروجیکٹوں پر کل تخمینہ لاگت 10,783 کروڑ روپے آنے کا امکان ہے۔
ریل وزیر نے کہا کہ ان ریل لائنوں کی صلاحیت بڑھنے سے آمد و رفت میں نمایاں سدھار ہوگا، جس سے انڈین ریلوے کی آپریشنل صلاحیت اور خدمات کی قابل اعتماد کیفیت بہتر ہوگی۔ یہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹس ریل آپریشن کو منظم کرنے اور بھیڑ بھاڑ کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے 17 اضلاع کو جوڑنے والے مذکورہ بالا پانچ پروجیکٹوں کے فعال ہونے پر تقریباً 2,121 دیہاتوں کو بہتر ریل کنیکٹیوٹی ملے گی، جن کی کل آبادی تقریباً 52 لاکھ ہے۔ ان راستوں کی صلاحیت بڑھنے سے تروپتی، سبرامنیم سوامی مندر (تیروتانی)، شری پدماتی اماواری مندر (تیروچانور)، کوٹی لنگیشور دیوالیہ، شری سیتھی بائرویشور سوامی مندر، بنگارو تروپتی، کولار گولڈ فیلڈز، ہوگنکل آبشار، ہوسور قلعہ، میٹور ڈیم، کوڈائی کنال کی پہاڑیاں، ستیا منگلم وائلڈ لائف سنکچوری، نامکل انجنیئر مندر، نامکل قلعہ، کلیان پسوپتیشور مندر، یادادری گٹا مندر، بھونگیر قلعہ، سریندر پوری اور سورن گری مندر جیسے اہم مذہبی اور سیاحتی اہمیت کے مقامات کے لیے آمد و رفت کی سہولت بھی بڑھے گی۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ یہ پروجیکٹس کوئلہ، سیمنٹ، لوہا اور اسٹیل، کنٹینر، آٹوموبائل، اناج، پیٹرولیم مصنوعات، کھاد وغیرہ اشیاء کی منتقلی کے لیے اہم ریل راستوں پر ہیں۔ صلاحیت بڑھانے کے ان کاموں سے سالانہ اضافی 4.7 کروڑ ٹن مال برداری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے ماحول کے موافق اور توانائی کی بچت والا ذریعہ آمد و رفت ہے۔ اس لیے ان پروجیکٹوں سے ملک کے ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے اور لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی، تقریباً آٹھ کروڑ لیٹر تیل کی درآمد میں کمی آئے گی اور تقریباً 42 کروڑ کلوگرام کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی جو تقریباً دو کروڑ درخت لگانے کے فائدے کے برابر ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سری لنکا،ہندوستان کے سکیورٹی مفادات کے خلاف سرگرمیوں کے لیے اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دے گا : دسانایکے
نئی دہلی، سری لنکا کے صدر انورا کمار دسانایکے نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سری لنکا اپنے علاقے کا استعمال ہندوستان کے سکیورٹی مفادات کے مخالف کسی سرگرمی کے لیے نہیں ہونے دے گا۔
سری لنکا کے دورے پر گئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کولمبو میں صدر دسانایکے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے کثیر جہتی تعلقات سے جڑے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تہذیبی تعلقات، قریبی پڑوسی اور سمندری شراکت دار کے طور پر ہندوستان اور سری لنکا خطے کی سکیورٹی، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیر دفاع نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے صدر دسانایکے کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تاریخی و تہذیبی تعلقات اور باہمی آمد و رفت پر مبنی گہری دوستی ہے۔
صدر دسانایکے نے وزیر دفاع کا استقبال کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور دہرایا کہ سری لنکا اپنے علاقے کا استعمال ہندوستان کے سکیورٹی مفادات کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے کبھی نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے سمندری طوفان ‘دتواہ’ کے دوران ہندوستان کی جانب سے ‘آپریشن ساگر بندھو’ کے تحت فراہم کی گئی امداد اور جزیرے کے مختلف حصوں میں کی جانے والی تعمیر نو نیز بحالی کے جامع پیکج کے لیے شکریہ ادا کیا۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سری لنکا کے سب سے قریبی دوست اور پڑوسی کے طور پر ہندوستان امداد کو کوئی احسان نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری مانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے پہلے مدد کا ہاتھ بڑھانے والے پڑوسی کے طور پر امداد دیتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے ورچوئل ذریعے سے ہندوستانی دفاعی فورسز کی طرف سے تعمیر کیے گئے تین بیلی برجوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران سری لنکا کی فضائیہ کی چھ ایل 70 توپوں کو اپ گریڈ کرنے اور دونوں ممالک کی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نیز نیشنل ڈیفنس کالجز (این ڈی سی) کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں کا تبادلہ ہوا۔
ہندوستان کی گرانٹ کے تحت چھ ایل 70 توپوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان فضائی دفاعی توپوں کی اپ گریڈیشن سے سری لنکا میں اہم اثاثوں کا فضائی دفاعی نظام مضبوط ہوگا۔ یہ توپیں ہندوستان نے پہلے سری لنکا کی فضائیہ کو فراہم کی تھیں۔ ہندوستان اور سری لنکا کے این ڈی سی کے درمیان تعلیمی تعاون سے معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی اور دونوں اداروں کے درمیان علمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وہیں، این سی سی تعاون معاہدے سے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام کو رسمی شکل دی جائے گی۔ یہ پروگرام مختلف ممالک کے این سی سی کیڈٹس کو ہر سال ہندوستان میں این سی سی کے پروگراموں میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
پنجاب کانگریس کے بعد راہل نے بھی گلزار سنگھ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، پنجاب کانگریس کے بعد اب کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی ریاست کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر اس کی ناکامی پر سوال اٹھانے والوں کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گلزار سنگھ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ اپنے بیٹے کو نشے کا شکار ہوتے دیکھنے والے دلت برادری کے گلزار سنگھ نے ریاست کے وزیرِ خزانہ سے صرف یہ سوال پوچھا تھا کہ حکومت نشے کے کاروبار کو روکنے میں اتنی بری طرح کیوں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سوال پر گلزار سنگھ کو ہراساں اور ذلیل کیا گیا اور معافی مانگنے کے لیے اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ انہوں نے زہر کھا لیا۔ اسپتالوں میں علاج کے لیے بھٹکنے کے بعد بالآخر ان کی موت ہو گئی۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک نوجوان موہن جیت سنگھ سے بھی بات کی تھا، جنہیں وزیراعلیٰ بھگونت مان کے خلاف احتجاج کرنے پر ہراساں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام عوام کو جواب دینا ہے، سوال پوچھنے والوں کو کچلنا نہیں۔ انہوں نے گلزار سنگھ کے اہل خانہ کو جلد از جلد انصاف دینے، وزیراعلیٰ بھگونت مان سے فوری طور پر وزیرِ خزانہ کا استعفیٰ لینے اور معاملے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی ایف آئی آر میں وزیرِ خزانہ کا نام شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یواین آئی۔الف الف
-
جموں و کشمیر5 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
دنیا1 week agoامریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر5 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
جموں و کشمیر5 days agoکشمیر میں جنگلی سوروں کی اصل کا پتہ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ
-
ہندوستان1 week agoجے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا
-
دنیا1 week agoمصر کے سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoسرینگر میں اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جموں و کشمیر1 week agoالتجا مفتی کی جموں و کشمیر کے سراپا احتجاج میڈیکل انٹرنز کی حمایت، وظیفہ بڑھا کر 30,000 روپے کرنے کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoنمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف کشمیر پولیس کی کارروائی، 10 دن میں 150 سے زائد گاڑیاں ضبط
