دنیا
یمن میں فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 افراد ہلاک
صنعا، یمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے منسوب فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت کم از کم 41 افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام ٹیلی ویژن چینل المسیرہ نے جمعے کو صنعا میں صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں فضائی حملوں کے مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعدادوشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں بجلی گھر اور بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ جازان کے علاقے میں الشقیق بجلی گھر اور جازان بندرگاہ پر حملے کیے گئے، جن میں براہ راست اہداف کو نشانہ بنانے اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔
حوثی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں یمن کے صوبے صعدہ میں بجلی گھروں، بحیرہ احمر کے ساحلی شہر موخا اور حدیدہ بندرگاہ پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
ادھر سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جازان کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔ اتحاد کے مطابق میزائلوں کا ملبہ الشقیق کے علاقے میں گرا، تاہم اس حوالے سے جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث خطے میں سرحد پار حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، تاہم ملک کے اندر بعض حلقے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو دفاعی ضرورت قرار دیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے ہفتے کے روز سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری نظریے میں تبدیلی کا معاملہ وسیع اور سنجیدہ نوعیت کا ہے، جس پر ملک کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین اور روس بھی ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے حامی نہیں ہیں۔ ان دونوں ممالک کے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب تک ایران کے جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور حکومت کا سرکاری مؤقف بدستور برقرار ہے۔
ایران میں جوہری پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق بحث اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے بعد دوبارہ شدت اختیار کرگئی ہے۔ اس جنگ کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو جوہری مراکز تک رسائی دینے سے روک رکھا ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی جوہری ادارے نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ معائنہ کاروں کی واپسی کے لیے بتدریج اقدامات کرے، کیونکہ اہم تنصیبات تک رسائی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
ایران کے خلاف مشترکہ حملوں کا خواہاں اسرائیل، ٹرمپ نے تاحال فیصلہ نہیں کیا
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام، جوہری سرگرمیوں اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خطرات کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کا خواہاں ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ طور پر چار سے سات روز تک فضائی حملوں کی مہم چلائیں۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور فوجی صلاحیتوں کو تیزی سے بحال کر رہا ہے، جبکہ حساس فوجی اور جوہری تنصیبات کو زیرِ زمین منتقل کرکے محفوظ بنانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے واشنگٹن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پیش کیں اور نئی مشترکہ فوجی کارروائی کی حمایت کی۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال نئے حملوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے اندر بھی ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر اختلافات موجود ہیں، جبکہ خلیجی ممالک سفارتی حل اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
ایران کے صدر نے معاشی محاذ کو فوجی تنازع سے زیادہ تکلیف دہ قرار دے دیا
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت ایک خاموش معاشی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، جو میزائلوں سے لڑی جانے والی روایتی جنگ سے بھی زیادہ مشکل اور تکلیف دہ ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو درپیش معاشی دباؤ ایک ایسی جنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کے اثرات ملک اور عوام پر گہرے مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے معاشی جنگ کو میزائلوں کی جنگ سے زیادہ سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی محاذ پر درپیش مشکلات بھی کسی فوجی تنازع سے کم نہیں ہیں۔
صدر پزشکیان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو فوجی خطرات کے ساتھ ساتھ معاشی دباؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان5 days agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
ہندوستان4 days agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت
-
تجزیہ5 days agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
ہندوستان5 days agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
دنیا1 week agoایران کے خلاف حملوں کی دھمکیوں کے درمیان اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان
-
دنیا1 week agoپوتن کا یوکرین میں غیر ملکی امن فوج کی تعیناتی سے انکار، علاقائی مطالبات پر بھی قائم
-
دنیا5 days agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
دنیا4 days ago‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا
-
جموں و کشمیر3 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
جموں و کشمیر3 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
