تازہ ترین
جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ
سری نگر، 10اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر میں کووڈ کیسوں میں لگاتار اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس بار بچے متاثر پائے جارہے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں کے زچہ بچہ ہسپتال میں یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کیسوں میں اچھال کے بیچ محکمہ صحت نے سبھی ہسپتالوں میں عملے کو متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اس بار بچے کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں جس وجہ سے والدین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جموں کے زچہ بچہ ہسپتال میں یومیہ ایک سے دو بچوں کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چونکہ سالانہ امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد دوبار ہ سکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج شرع ہو نے جارہا ہے جس وجہ سے وائرس کے پھیلاو میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں میں کھانسی ، تیز بخاراور نمونیا جیسی علامات پائی جارہی ہیں۔
ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر من وعن عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔
دنیا
یمن میں فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 افراد ہلاک
صنعا، یمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے منسوب فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت کم از کم 41 افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام ٹیلی ویژن چینل المسیرہ نے جمعے کو صنعا میں صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں فضائی حملوں کے مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعدادوشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں بجلی گھر اور بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ جازان کے علاقے میں الشقیق بجلی گھر اور جازان بندرگاہ پر حملے کیے گئے، جن میں براہ راست اہداف کو نشانہ بنانے اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔
حوثی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں یمن کے صوبے صعدہ میں بجلی گھروں، بحیرہ احمر کے ساحلی شہر موخا اور حدیدہ بندرگاہ پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
ادھر سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جازان کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔ اتحاد کے مطابق میزائلوں کا ملبہ الشقیق کے علاقے میں گرا، تاہم اس حوالے سے جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث خطے میں سرحد پار حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین اور روس ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں، تاہم ملک کے اندر بعض حلقے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو دفاعی ضرورت قرار دیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے ہفتے کے روز سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری نظریے میں تبدیلی کا معاملہ وسیع اور سنجیدہ نوعیت کا ہے، جس پر ملک کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین اور روس بھی ایران کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے حامی نہیں ہیں۔ ان دونوں ممالک کے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب تک ایران کے جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور حکومت کا سرکاری مؤقف بدستور برقرار ہے۔
ایران میں جوہری پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق بحث اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے بعد دوبارہ شدت اختیار کرگئی ہے۔ اس جنگ کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو جوہری مراکز تک رسائی دینے سے روک رکھا ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی جوہری ادارے نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ معائنہ کاروں کی واپسی کے لیے بتدریج اقدامات کرے، کیونکہ اہم تنصیبات تک رسائی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
جموں بس اڈے پر مشکوک حالات میں فوجی جوان کی لاش برآمد
جموں، جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں جنرل بس اسٹینڈ پر ہفتہ کی صبح مشکوک حالات میں فوج کے ایک جوان کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ صبح کے وقت بس اسٹینڈ پر ایک جوان مردہ حالت میں پایا گیا۔ جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں تعینات یہ جوان اصل میں پنجاب کا رہنے والا تھا۔
پولیس نے کہا، “لاش کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی صحیح وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔”
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
ہندوستان6 days agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت
-
ہندوستان6 days agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
تجزیہ6 days agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
جموں و کشمیر4 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
-
ہندوستان6 days agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
جموں و کشمیر4 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
ہندوستان4 days agoووٹ چور، گدی چھوڑ’ تبصرے سے متعلق جیاکومو فلیبیک کے ویڈیو ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو سماعت
-
دنیا6 days agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
دنیا5 days ago‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا
-
دنیا6 days agoٹرمپ ایران جنگ کو نہ ختم ہونے والا تنازع نہیں بننے دیں گے: امریکی نائب صدر
